Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 4 سو 30 پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 38430 پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 38 ہزار 4 سو 68 کی بلند سطح رہی۔

    اس عرصے کے دوران مارکیٹ میں 32 ارب روپے 99 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 135 ارب روپے بڑھی۔

    رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر 7840 ارب ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس سوا 2 سال کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    پہلے دن دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 1250 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ دن کے اختتام پر انڈیکس 750 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • انٹر بینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمتیں برقرار، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

    انٹر بینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمتیں برقرار، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا، دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 60 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 132.40 روپے کا ہو گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”دس گرام سونا بھی 52 ہزار 726 روپے کی سطح پر برقرار” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا، جب کہ 10 گرام سونا بھی 52 ہزار 726 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 1221 ڈالر فی اونس پر آ گیا، آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق مقامی سطح پر ڈالر سستا ہونے سے سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 880 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر134 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا


    گزشتہ چند روز میں روپے کی قدرمیں ریکارڈ کمی دیکھی گئی، امریکی کرنسی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی اور صرف ایک دن میں ڈالرکی قدر  آٹھ روپے بڑھی تھی۔

    معاشی ماہرین کےمطابق روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے، مالیاتی فنڈ نے روپےکی قدر میں نمایاں کمی کی شرط عائدکی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالرمہنگا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالرمہنگا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے،سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگانے میں محتاط دکھائی دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز پیر شدید مندی رہی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1328 پوائنٹ کی شدید کمی دیکھی گئی۔

    اسٹاک ایکسچنج ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر ز کی فروخت کا رحجان غالب رہا اور انڈیکس رواں سال کی کی کم ترین سطح یعنی37 ہزار 898 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 6.28ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ 58 لاکھ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

    معاشی تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجیز پر سرمایہ کار محتاط ہیں اورسرمایہ کار آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت پر خدشات سے بھی مزید محتاط ہوگئے ہیں ،ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت پر تجزیے سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔

    گذشتہ ہفتے کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور 6 سیشن میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 450 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 129 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی کا ایک اور دن

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی کا ایک اور دن

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا، شیئر مارکیٹ میں 4 ماہ بعد 43 ہزار 500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز پر ہی نمایاں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 259 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔

    شیئر مارکیٹ کھلتے ہی 43 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 5 سو 56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد سے 3 کاروباری سیشنز میں شیئر مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے کہ انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

    تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد ڈالر کی سطح بھی تیزی سے نیچے آنی شروع ہوئی ہے۔

    انتخابات سے چند روز قبل ڈالر کی قیمت ریکارڈ بلندی پر جا پہنچی تھی اور ڈالر 128 روپے کا ہوگیا تھا۔

    تاہم پرامن انتخابات کے انعقاد کے بعد ڈالر بھی نیچے تیزی سے نیچے آنا شروع ہوگیا اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوتا گیا۔

    اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 122 روپے 50 پیسہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی تقریر  ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی

    عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی

    کراچی : پاکستان کے نئے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضع برتری اور عمران خان کی تقریر کے بعد کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا، جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 128روپے سے نیچے آگیا اور30پیسے سستا ہو کر 127.90روپے ہوگیا۔

    گذشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوا جبکہ انٹر بینک میں بھی 28 پیسے سستا ہوا تھا،جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 128.21 اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 129.30 کا ہوگیا تھا۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیت کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی فتح کے بعد روپے کی قدر میں بہتر ی


    دوسری جانب شیئرمارکیٹ میں بہتری کا رحجان دیکھا جارہا ہے، آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھا گیا اور دوران کاروبار 100انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں750پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ الیکش کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے،  قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیئرمین تعینات

    سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیئرمین تعینات

    کراچی : سلیمان ایس مہدی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، چیئرمین کا عہدہ حیسن لوائی کو ہٹھائے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سلیمان ایس مہدی کی تعیناتی کا فیصلہ کرکے منظوری دی گئی۔

    سلیمان ایس مہدی فنانشل سیکٹر کا 12سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے سترہ سالہ کریئر میں مختلف مالیاتی اداروں میں انوسٹمنٹ، مارکیٹنگ اور لیگل ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ رہے ہیں جبکہ پاکستان انسٹیٹویٹ آف کاپوریٹ گورننس سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایکس میں ایس ای سی پی کو پہلے معین فدا اور مسعود نقوی کے نام بطور چیئرمین کے بھیجے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : حسین لوائی کو چیئرمین اسٹاک ایکسچینج کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت


    یاد رہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار حسین لوائی کو اسٹاک ایکسچینج کے عہدے سے
    برطرف کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔

    حسین لوائی کو رواں برس مئی میں ایس ای سی پی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل وہ انڈپینڈنٹ ڈائریکٹر بھی نامزد ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف کا متنازعہ بیان: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

    نوازشریف کا متنازعہ بیان: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

    کراچی: سابق وزیراعظم نوا زشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھا گئے، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک دن میں 1095 پوائنٹس کی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کےمطا بق ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے جس کے سبب اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی تاریخی مندی کا شکا ر رہا۔

    اسٹاک ایکسچینج ذرائع کے مطابق ہنڈرڈ پوائنٹ انڈیکس میں 1095 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور شیئر مارکیٹ 43595 پوائنٹس سے گر کر 42499 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ ماہرین کےمطابق اس مندی کی وجہ صرف اور صرف نواز شریف کا بیان ہے جس سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے متنازعہ بیان پر سرمایہ کار اور تاجر سخت ناراض ہیں اور مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے اسٹاک ایکسچنیج 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی۔

    اسٹاک تجزیہ نگاروں کے مطابق کاروباری او رتجارتی حلقوں میں نواز شریف کے بیان سے بے چینی پھیل گئی تھی اور آج یہ بے چینی عدم اعتماد میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے سبب غیر ملکی سرمایہ دار پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں اپنا سرمایہ لگانے سے گریز کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی تھی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 271.96 پوائنٹس کی کمی سے 43795.00 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 267 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا تھا۔

    اسٹاک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد سے شیئر مارکیٹ میں مسلسل مندی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 7 کاروباری سیشنز میں 1500 پوائنٹس گر چکی ہے۔اسٹاک تجزیہ کار کے مطابق سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن ہیں، زیر سماعت ہائی پروفائل کیسز پر سرمایہ کار محتاط ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

    پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

    اسلام آباد / کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ نہ سکے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کمی کے بعد بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز  بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ٹریڈنگ سست روی کا شکار رہی اور سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں خاطر خواہ دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

    ٹریڈنگ کے پہلے سیشن میں مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 28 پوائنٹس تک پہنچا تاہم دوسرے سیشن کے بعد شروع ہونے والی مندی مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہی۔

    مجموعی طور پر 6 ارب 12 کروڑ روپے کی مالیت کے 16 کروڑ 47 لاکھ حصص کا لین دین ہوا، کُل 359 کمپنیوں کے شیئرز کے کاروبار میں سے 92 کے حصص کی قدر میں اضافہ، 242 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 کے ریٹ مستحکم رہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

    حکومت پاکستان کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سرمایہ کار لین دین میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث  مسلسل 9 کاروباری سیشنز میں مارکیٹ 2 ہزار پوائنٹس نیچے آچکی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 595 پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 43 ہزار 385 پر بند ہوئی تھی۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی صورتحال اور عدالتوں میں زیر سماعت ہائی پروفائل مقدمات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں اور وہ خریداری سے گریز کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار، 504 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار، 504 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس  504 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رہا اور مارکیٹ میں تیزی کے بعد 100 انڈیکس 504 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 45ہزار 800 کی حد تک پہنچا۔

    سرمایہ کاروں نے پہلے ہی سیشن سے حصص کی لین دین میں دلچپسی ظاہر کی جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی تیزی مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہی ،  آئل اینڈ گیس، فوڈ، کیمیکل اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداروں نے لین دین کی۔

    ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 92 ارب 49 کروڑ 6 لاکھ 83 ہزار اور 357 روپے مالیت کے 15 کروڑ 42 لاکھ 82 ہزار 510 حصص کی لین دین ہوئی، کل 388 کمپنیوں کے شیئرز مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیے گئے۔

    کُل 388 کمپنیوں کے شیئرز میں سے 226 کی قدر میں اضافہ، 144 کی قیمت میں کمی جبکہ 18 کے پرائس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز  یعنی کل بروز پیر  آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 372 پر بند ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایس ای سی پی کا خط، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرزمستعفی

    ایس ای سی پی کا خط، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرزمستعفی

    کراچی ( رپورٹ : رضوان عامر) سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کا الیکشن کرانے کیلئے خط لکھ دیا، ایس ای سی پی کے انتباہ پر پی ایس ایکس کے دو ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پی ایس ایکس کے انتخابات کرانے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں آزاد ڈائریکٹرز کا الیکشن نہ کرانے پر10سے20کروڑ روپے جرمانے کا انتباہ کیا گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نوتشکیل کیلئے لکھے گئے خط کی کاپی اے آروائی نے حاصل کرلی۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو قواعد کے تحت 28 فروری تک بورڈ کا الیکشن کرانا تھا۔

    علاوہ ازیں ایس ای سی پی کے انتباہ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، پی ایس ایکس کے ڈائریکٹرز سمیر احمد اور راحت کونین کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا موجودہ بورڈ انتخابات کرانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا، ایس ای سی پی کی سخت وارننگ کام کرگئی، پی ایس ایکس نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے19اپریل کو بورڈ کے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔