Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    کراچی : نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، وزارت عظمی سے نااہلی کے فیصلے والےدن بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    جمعرات کو مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 609 پوائنٹس سے بڑھ کر تینتالیس ہزارپانچ سواٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا اور مارکیٹ میں تینتالیس ہزارچھ سو پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب روپے مالیت کے 19 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی جبکہ کاروباری دن کے اختتام ہی میں 8.5 ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

    مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 208 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 123 کے کاروبار میں کمی تاہم 15 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

    کاروبار میں انجینیئرنگ کا شعبہ 2 کروڑ 70 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور سینمنٹ اور کیمیکل کا شعبہ بالترتیب 2 کروڑ 66 لاکھ اور 1 کروڑ 84 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 13روز سے قائم تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 13روز سے قائم تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

    (رضوان عامر)کراچی: حکومت مخالف تحریک اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 13روزسے قائم تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں13روزسےقائم تیزی کاتسلسل ٹوٹ گیا اور 100انڈیکس 298پوائنٹس گر کر42814پوائنٹس پر بند ہوا۔

    شیئرمارکیٹ میں آج 550سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی جبکہ کاروبار کے اختتام کے قریب غیر ملکی سرمایہ کاری کے باعث ریکوری آئی۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں اختتام ہوا تھا اور شیئرمارکیٹ میں تین ماہ بیس روز بعد 43100 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی تھی۔

    ہنڈرڈ انڈیکس 588 پوائنٹس کے اضافے سے 43112پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ بینکنگ ، اسٹیل، فرٹیلائزر، گیس اور فوڈ سیکٹرز کے شیئرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ 13روز میں شیئرمارکیٹ میں 5193 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    کراچی : کرنسی مارکیٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی لڑکھڑا گئی، شئیر مارکیٹ ڈیڑھ سال پرانی سطح پر واپس آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس بار کاروباری ہفتے کا آغاز بھی بازار حصص کے سرمایہ کاروں کیلئے کوئی اچھی خبر نہ لاسکا۔

    پیرکو بھی شئیرمارکیٹ مندی کے بحران سے باہر نہ نکل سکی، صبح کےاوقات میں روپے کی گرتی قدر پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم تیزی کا یہ رجحان پائیدار ثابت نہ ہوسکا۔

    کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 598پوائنٹس گرکر38482 پوائنٹس پر بند ہوا اور اس طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال کے حوالے سے سرمایہ کار کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والوں کو تین روز میں اب تک اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔


    مزید پڑھیں: ڈالرکی قیمت میں تین روپے کا اضافہ


    واضح رہے کہ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی روپیہ لڑکھڑا گیا، ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر تین روپے اضافے کے ساتھ ایک سو دس روپے تک میں فروخت ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سیاسی بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ پر بدترین اثرات، 1900 پوائنٹس کی کمی

    سیاسی بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ پر بدترین اثرات، 1900 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    ملک میں جاری سیاسی بے یقینی، پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں حکمران خاندان کی پیشیوں اور مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی بیان بازیوں نے معیشت پر بدترین منفی اثرات مرتب کیے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر تھا۔

    تاہم مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں صبح 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 957 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مندی شدید ہوتی گئی اور اب تک انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی آچکی ہے۔

    ماہرین کے مطابق سیاسی بے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی بڑے پیمانے پر فروخت کی گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    اس ضمن میں سب سے زیادہ فروخت بینکنگ سیکٹر میں دیکھی گئی جہاں پونے 2 کروڑ روپے کے شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔


  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاسابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1566پوائنٹس کی تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی سب سےبڑی تیزی کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ مارکیٹ نےتیزی کاسابقہ ریکارڈ توڑنے میں محض دو سو چالیس دن لگائے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیرکو ایک دن میں ایک ہزار پانچ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی تیزی کا نیاریکارڈ بن گیا۔ انڈیکس پچاس ہزار ایک سو بائیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان


    اس سےقبل یکم نومبر دوہزار سولہ کو مارکیٹ میں چودہ سو چھ پوائنٹس کی تیزی کاریکارڈ بنا تھا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق ایم ایس سی آئی میں شمولیت کےبعد فارن فنڈزاور بڑےمقامی سرمایہ کارمارکیٹ میں دوبارہ سےسرگرم ہوتےدکھائی دیئے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم

    کراچی: ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشل ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کو شامل کیے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    بینچ مارک انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 52 ہزار 7 سو 73 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

    مزید پڑھیں: پہلی بار اسٹاک ایکس چینج 50 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی پر سرمایہ کار خوشی سے نہال ہوگئے۔

    دوسری جانب ایم ایس سی آئی کے ششماہی جائزے کا اعلان آج ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے پہلی بار 50 ہزار 9 سو پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 50 ہزار 500 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گئی۔

    دن کے وسط تک یہ شرح 50 ہزار 791 پوائنٹس تک جا پہنچی۔

    اس دوران مجموعی طور پر 74 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی اور 362 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 251 کی قدر میں اضافہ، 98 کی قدر میں کمی اور 13 کی قدر میں استحکام رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    کراچی : کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کاروبارہ ہفتے کے پہلے روز ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج 49 ہزار 15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    زرائع کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 89 لاکھ 71 ہزار 700 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 93 کروڑ 41 لاکھ 69 ہزار 97 روپے رہی۔

    اس طرح آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 399 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 233 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کے انظمام کے بعد انہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نام دے دیا گیا تھا جس کے بعد سے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جسے کاروباری حضرات اور صنعت کاروں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 40.55 پوائنٹس (0.08 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان نظر آیا اور کاروبار 49 ہزار 915.28 پوائنٹس سے ہوا جو کئی بار 50 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر 49 ہزار 965.63 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔

    یوں پیر کے روز مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے 14 کروڑ30 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مجموعی مالیت 12.74 ارب روپے بنتی ہے جن میں سے 227 کمنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 128 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

    سب سے زیادہ شیئرز دوست اسٹیل لمیٹڈ کے خریدے اور فروخت کیے گئے جب کہ عائشہ اسٹیل ملز، کے الیکٹرک، پاور سیمینٹ لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ بالترتیب دوسرے تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

    واضح رہے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی ملک میں معیشت کی بحالی اور کاروبار میں مثبت رجحان کو سراہا گیا ہے جب کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے بعد شیئرز کی خرید و فروخت میں ریکارڈ بزنس دیکھنے میں آیا ہے جو ملک میں بڑھتی سرمایہ کاری کی جانب واضح اشارہ ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 991 پوائنٹس کی کمی کے باعث آج مندی کا رجحان رہا۔

    تفصیلات کے مطابق 26 جنوری کو بلند ترین سطح کو عبور کرنے والی پاکستان استاک ایکسچینج کو مشکلات کا سامنا رہا ہے اور ہفتے کا پہلا ہی روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور ایک ہی دن میں 991 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک دم مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث پُر جوش سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔

    اس طرح 991 پوائنٹس کی کمی کے بعد آج 50 ہزار کی سطح کراس کرنے والا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 972 پوائنٹس پر آگیا۔

    یاد رہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 610 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 14 ارب 70 کروڑ 82 لاکھ 10 ہزار 564 روپے رہی۔