Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج 50ہزار کی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 50ہزار کی بلند ترین سطح پر

    اسلام آباد : ملک میں جاری سیاسی کشمکش اور بحران کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 50 ہزار پوائنٹس کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے بعد گزشتہ برس اگست کی بلند ترین سطح 40 ہزار پوائنٹس کے آج 50 ہزار پوائنٹس کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔


    پی ایس ایکس: 100انڈیکس 50ہزار پوائنٹس کا لیول کراس کرگیا*


    جمعرات کو مارکیٹ میں مزید 435 پوائنٹس بلند ہوئی اور پچاس ہزار دو سو پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جس پر سرمایہ کاروں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔


    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 40 فی صدحصص فروخت*


    اسٹاک مارکیٹ کے سنیئر ممبران کا کہنا ہے کہ  جہموری استحکام، کم شرح سوداور امن وامان کی بہتر صورت حال تیزی کی وجہ ہیں، اگرچہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا جا رہا ہے مگر اس کے اثرات لوکل سرمایہ کار زائل کر سکتے ہیں۔


    SHOW MORE

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 40 فی صدحصص فروخت

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 40 فی صدحصص فروخت

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص 4 چینی کمپنیوں کو فروخت کردیے گئے ہیں، امریکی اور یورپی ممالک کی موجودگی میں سب سے زیادہ بولی لگانے والی چینی کمپنیاں بازی لے گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی 4 چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے سب سے زیادہ پیشکش کر کے بولی جیت لی جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ڈی میوچلائزیشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کے کنسورشیم جس میں شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے 28 روپے فی شیئر کی پیشکش کی ہے جس کے باعث 40 فیصد حصص کی مجموعی مالیت 8 ارب 90 کروڑ روپے ہوگی۔

    psx

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اسٹاک ایکسچینج کو ضم کر کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج تشکیل دے دیا گیا تھا جس کے بعد اس کے 14 ہزار پوائنٹس کی بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مختلف ممالک کے سرمایہ کاری گروپس سے 22 دسمبر تک پیشکشیں طلب کی تھیں جس کے بعد آج سرمایہ کاروں کی جانب سے لگائی جانے والی بولیوں کا موازنہ کیا گیا اور سب سے زیادہ بولی دینے والی چینی کمپنیوں کو 40 فی صد حصص فروخت کردیئے گئے جس سے طو یل المدتی سرمایہ کاری کا آغاز ہو جائے گا۔

    اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے اونچی بولی دینے والی چینی کمپنیاں چائنہ فننانشل فیچرز، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور شن جین اسٹاک ایکسچینج کو 40 فی صد فروخت کردیئے گئے ہیں جب کہ دو مقامی مالیاتی ادارے بھی بولی کے عمل میں شامل تھے تاہم حتمی منظوری سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے لی جائے گی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: سیاسی ہلچل اسٹاک مارکیٹ میں بھی اثر انداز ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کی لہر برقرار ہے۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت سے اسٹاک مارکیٹ بھی نہ بچ سکی اور مندی کے گرداب میں پھنس کر رہ گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس کی مضبوط نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالر نکل گئے۔

    بیس اکتوبر سے اب تک سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت کے باعث 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بازار سے 300 ارب سے زائد سرمایہ بھی نکل چکا ہے۔