Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم

    کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، جس قدر ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا اتنا ہی سہولتوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےتحت پاکستان کی بہترین کمپنیوں کوایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تاجر عالمی منڈیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات اور سروسز کو تیار کریں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے۔ تاجر برادری اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔ بہترین کامیابی کے موقع پر موجودگی میرے لیے باعث مسرت ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ خواہش ہے ایسےاقدامات کریں جن سے آنے والی حکومتوں کو آسانیاں ہوں۔ بڑی کاروباری کمپنیوں کو فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

    انھوں نے کا کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کو سدھارنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ تاجر برادری کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔ یہ تاریخی کامیابی ملک میں مزید بہتر اصلاحات کا پیش خیمہ ہے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیخلاف اقدامات کیے۔ خواہش ہے تاجر برادری ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مزید کامیابیاں سمیٹے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرکوسرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے، ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ سمت کی درستگی سے شاندار کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے  کاروباری ہفتے میں نئے ریکارڈ بنا ڈالے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے میں نئے ریکارڈ بنا ڈالے

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں نئے ریکارڈ بنا ڈالے، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2604 پوائنٹس اضافے سے نئی بلند سطح 61ہزار 691 پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں نئے ریکارڈ بنے۔

    ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2604 پوائنٹس اضافےسےنئی بلندسطح 61691 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2780 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔

    کراچی:کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 61 ہزار 779 رہی اور 100انڈیکس کی کم ترین سطح 58 ہزار 999 رہی۔

    ایک ہفتے میں بازار میں 3.12 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبارکی مالیت113ارب روپے رہی۔

    کراچی:کاروباری ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 335 ارب بڑھ کر 8885 ارب روپے ہوگئی ہے۔

  • یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے: پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

    یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 60 ہزار کی حد عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی کی وجہ یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نےملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    انڈیکس کھلتے ہی 611 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 60 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 60 ہزار 423 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے

    بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس رواں ماہ میں تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے، اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی کی وجہ نگراں وزیر اعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات اور اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہیں۔ پاکستان کو ائندہ چند برسوں میں سعودی عرب اور یو اے ای سے پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار 811 کی بلند سطح پر بند ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار 896 کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا اور مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 65 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 243 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 119 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، جس سے انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرلی، ہنڈرڈ انڈیکس 142پوائنٹس اضافے کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ 56 ہزار665پوائنٹس پربند ہوئی، مارکیٹ میں دن بھراتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ 350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت مذاکرات اور عام انتخابات کی تیاری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ریکارڈ ساز کاروباری رہا، کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2268 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

    ہینڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں 4.25 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 55391 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی، ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166رہی جبکہ بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مثبت مذکرات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ ہفتہ کیسا رہا؟ رپورٹ جاری

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ ہفتہ کیسا رہا؟ رپورٹ جاری

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ریکارڈ ساز کاروباری ہفتہ رہا، کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2268 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

    ہینڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں 4.25 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 55391 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی، ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166رہی۔

    بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 276 ارب روپے بڑھی ہے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7953 ارب روپے ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیاکی تیسری بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیاکی تیسری بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیاکی تیسری بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی، 100 انڈیکس میں 12.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے اور عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایکسچینج دنیاکی تیسری بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔

    اکتوبرمیں 100انڈیکس میں 12.3 فیصد اور 5688 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے4 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں 25.3 فیصد اضافہ ہوا۔

    اکتوبرمیں اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 666 ارب، 9.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اکتوبر کے آخر تک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7551 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار کیسا رہا؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مثبت کاروباری رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 15 سے 19 مئی 2023 کے دوران 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 41 ہزار 599 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 42 ہزار 110 اور کم ترین سطح 41 ہزار 310 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 65 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، اس دوران 18.95 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے بڑھ کر 6263 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کاروبار کے لیے کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کاروبار کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مثبت کاروباری رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم سے 5 مئی 2023 کے دوران 100 انڈیکس میں 661 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1.60 فیصد اضافے سے 42 ہزار 241 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 94 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 31 ارب 41 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 67 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6356 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 3 روز میں کاروبار میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 3 روز میں کاروبار میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 روز کے دوران کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز کاروبار ہوا جس کے دوران مثبت رجحان رہا۔

    26 سے 28 اپریل 2023 (بدھ تا جمعہ) کے دوران 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1.40 فیصد اضافے سے 41 ہزار 580 کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 62 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ 21 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے بڑھ کر 6289 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں مثبت رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروبار مثبت رجحان میں رہا، 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروبار کا رجحان مثبت رہا، 100 انڈیکس 155 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    10 سے 14 اپریل 2023 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 40 ہزار 417 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 722 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 33 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 8 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 6103 ارب روپے رہی۔