Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • مارچ 2023: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کیسا رہا؟

    مارچ 2023: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کیسا رہا؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارچ 2023 کے دوران کاروباری سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ ماہ مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

    تفصیلات کے مطابق مارچ 2023 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، مارچ میں 100 انڈیکس میں 509 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ماہ کے دوران 100 انڈیکس 1.25 فیصد کم ہو کر 40 ہزار پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

    ایک ماہ کے دوران بازار میں 3 ارب 67 کروڑ کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارچ میں اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 124 ارب روپے رہی۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 164 ارب روپے کم ہو کر 6108 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 1.67 فیصد کمی کے ساتھ 40 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    9 سے 13 جنوری 2023 کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 41 ہزار 216 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 200 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 91 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 3.09 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب کم ہو کر 6424 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1110 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1110 پوائنٹس کی کمی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 1110 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز نسبتاً تیزی سے ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 37 کی سطح پر بھی دیکھا گیا لیکن تھوڑے وقت کی تیزی کے بعد شیئرز بازار کو مندی نے آگھیرا اور انڈیکس 1110 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 860 کی سطح پر آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2 روز میں انڈیکس 1100 پوائنٹس سے زیادہ گرچکا ہے، پیر کے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 40 ہزار 970 پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ  انویسٹرز اپنا سرمایہ مارکیٹ سے نکال رہے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 957  پوائنٹس گرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 957 پوائنٹس گرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 957 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کھلتے کچھ منٹوں میں 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 42 ہزار 348 پوائنٹس تک نیچے گرگیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 957 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد 100انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی 41 ہزار 979 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک نے غیر متوقع شرح سود میں سو بیسسز پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا، جس کا اثر آج مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔

    ماہرین نے کہا کہ دوسری جانب ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی اور سیاسی عدم استحکام بھی سرمایہ دار پریشان ہیں اور اپنے شیئر مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1 ہزار 73 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    24 سے 28 اکتوبر 2022 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 675 جبکہ کم ترین سطح 41 ہزار 116 پوائنٹس رہی۔

    اس دوران 1 ارب 6 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 31 ارب روپے رہی۔

    مارکیٹ کپیٹلائزیشن بھی 166 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 673 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 2.32 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    3 سے 7 اکتوبر 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 42 ہزار 390 اور کم ترین سطح 41 ہزار 92 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے شیئرز بازار میں 2.17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 52 ارب روپے 39 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 6862 ارب روپے ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

    29 اگست سے 2 ستمبر 2022 کے دوران 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 309 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 235 رہی۔

    گزشتہ ہفتے بازار میں ایک ہفتے میں 1.5 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 34 ارب روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب کم ہو کر 7 ہزار 23 ارب روپے رہی۔

  • بینکوں پر ڈالرز کی سٹے بازی کا الزام درست نہیں: مفتاح اسماعیل

    بینکوں پر ڈالرز کی سٹے بازی کا الزام درست نہیں: مفتاح اسماعیل

    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بینکوں پر ڈالرز کی سٹے بازی کا الزام درست نہیں، مارکیٹ میں طلب و رسد کے تناسب سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے جہاں انہوں نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینکوں کو بتانا چاہتا ہوں کچھ غلطی ہوئی جسے ٹھیک کیا جارہا ہے، 7.7 ارب ڈالر امپورٹ بل جون میں تھا، ایکسپورٹ صرف 2.7 ارب ڈالر رہی۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مالی سال میں 80 ارب روپے کی امپورٹ اور صرف 31 ارب کی ایکسپورٹ تھی، ایسی صورتحال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کیسے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پیک سیزن میں بجلی کی ڈیمانڈ 30ہزار میگا واٹ ہوگئی، بجلی کی ڈیمانڈ تو ڈبل ہوگئی مگر ہماری ایکسپورٹ ڈبل نہیں ہوئی، دنیا میں ہوتا یہ ہے کہ جب بجلی بنتی ہو تو کارخانے لگتے ہیں تاکہ وہ بجلی استعمال ہو، ہمارے ہاں اس بجلی سے شادی ہالز کو چمچمایا گیا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ان مسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، امپورٹ بل کم کیا اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈ ملنے کی توقع سے ڈالر گرا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے 3 ماہ امپورٹ بل کو کم رکھنے کی کوشش کریں گے، فرنس آئل کا 6 ماہ کا اسٹاک موجود ہے۔ سگریٹ کمپنیز کو ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم میں لے کر آئیں گے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینکوں پر ڈالرز کی سٹے بازی کا الزام درست نہیں، مارکیٹ میں طلب و رسد کے تناسب سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہوا۔ رواں سال بجٹ خسارے پر قابو پانے کی حکمت عملی واضح کی گئی ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت نادہندگی کے خطرات کم ہو رہے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں اچانک اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں اچانک اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار اچانک بلندی پر پہنچ گیا، ایک روز میں 100 انڈیکس میں 1 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 03 اگست 2022 بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں اچانک اضافہ دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 257 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 448 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں اضافہ ہوتا رہا اور انڈیکس 918 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 1 ہزار 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 208 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب صرف آج ہی کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی اچانک 10 روپے سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 روپے کمی ہوئی۔

  • ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    کراچی: ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 377 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں مزید کمی ہوتی رہی اور دن کے وسط تک 100 انڈیکس 11 سو 1 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 265 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 978 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 389 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی صرف آج کے روز 6 روپے اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قیمت 222 روپے پر پہنچ گئی۔