Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • سپر ٹیکس لگانے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، کاروبار معطل

    سپر ٹیکس لگانے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، کاروبار معطل

    کراچی : وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سپر ٹیکس کا اعلان ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، جس کے بعد کاروبار معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف کے بڑی صنتعوں پر سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا۔

    ہنڈرانڈیکس چند منٹوں میں ہی 2055 پوائنٹس گرگیا اور مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پرآ گیا۔

    اسٹاک ایکسچینج 4.8فیصد گری ، اسٹاک مارکیٹ میں 40 ہزار661 پوائنٹس پر کاروبار جاری تھا تاہم ، صورتحال بگڑتی دیکھ کر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیاگیا۔

    اس حوالے سے ماہر معاشیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کےاعلانات، مارکیٹ اور معیشت کو 2ہزاروالٹ کا جھٹکا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے قوم کو 1990 والے پاکستان کی مبارکباد دی۔

    خیال رہے وزیراعظم ک شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہوئے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہا غربت کم کرنے کے نام پر اسٹیل، سیمنٹ، شوگرملز،آئل اینڈ گیس سیکٹر،فرٹیلائزر،ٹیکسٹائل، انرجی اینڈ ٹرمینل اوربینکنگ سیکٹر پر دس فیصد ٹیکس لگا رہے ہیں ، حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے ہیں مگر انہی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن کے دھانے سے نکلے گا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ہفتے بھر مندی کے بعد انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    13 سے 17 جون 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 42 ہزار 420 اور کم ترین سطح 40 ہزار 657 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 87 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 7002 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 13 جون 2022 سوموار کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی، مارکیٹ کا آغاز 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کی کمی سے ہوا۔

    دن کے آغاز پر انڈیکس 41 ہزار 708 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں بتدریج 490، 525 اور 650 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ دوپہر 12 بجے سے قبل ہی 100 انڈیکس 41 ہزار 363 پوائنٹس پر پہنچ چکا تھا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں 11 سو 34 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 879 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے 6 سے 10 جون 2022 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا، تاہم اس سے گزشتہ ہفتے 30 مئی سے 3 جون 2022 کے دوران مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا۔

    30 مئی سے 3 جون کے دوران 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ہفتے کے آخری روز انڈیکس 3.6 فیصد کم ہو کر 41 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • ‘پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی تیسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی مارکیٹ بن گئی’

    ‘پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی تیسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی مارکیٹ بن گئی’

    اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی تیسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی مارکیٹ بن گئی، اگست2020میں ایشیا کی بہترین مارکیٹ کا اعزازحاصل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ پی ایس ایکس ایشیا کی تیسری بدترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی مارکیٹ بن گیا، پی ٹی آئی حکومت کے تحت یہ اسٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی تھی اور اگست2020میں ایشیا کی بہترین مارکیٹ کا اعزازحاصل کیا تھا۔

    خیال رہے ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث خطے کی تیسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی۔

    تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پورے رواں مالی سال (جولائی – جون) میں سری لنکا کے بعد خطے میں دوسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی، عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق، پی ایس ایکس نے موجودہ مالی سال میں آج تک ڈالر کی شرائط میں تقریباً 31 فیصد کمی کی ہے۔

    سروے میں کہا گیا بینچ مارک انڈیکس میں گزشتہ ایک سال کے دوران 13.25 فیصد (یا 6,376 پوائنٹس) کی کمی ہوئی ہے اور جمعرات کو 41,736 پوائنٹس پر دو سال کی کم ترین سطح کے قریب بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس مثبت رجحان پر بند

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس مثبت رجحان پر بند

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، ابتدا میں 100 انڈیکس میں 141 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ ڈھائی سو سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 06 جون 2022 سوموار کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 141 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 173 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط میں انڈیکس میں 267 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم اس کے کچھ دیر بعد 298 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 262 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 577 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں منفی رجحان رہا۔

    30 مئی سے 3 جون کے دوران 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 3.6 فیصد کم ہو کر 41 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں انڈیکس 21 سو 96 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    گزشتہ ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، کاروباری ہفتے کے کاروبار کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 931 ہوگئی۔

  • اسٹاک مارکیٹ پر حکومتی اقدامات کے اثرات ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    اسٹاک مارکیٹ پر حکومتی اقدامات کے اثرات ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ، مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں تین سو پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1034 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 203 پوائنٹس تک نیچے گر کیا۔

    گزشتہ روز بھی مارکیٹ پانچ سو پوائنٹس سے زائد گری تھی، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت نے آئی ایم ایف نو سو ملین ڈالر لینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ہفتے میں ساٹھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید سنگین ہو گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق انویسٹرز آئی ایم ایف سے اچھی خبر کے منتظر ہیں مگر کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا، ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    ماہرین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے جس سے سرمایہ کار پریشان ہےاور آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے بھی سرمایہ داروں نے اپنے اسٹاکس فروخت کر رہے ہیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کمی آئی اور ڈالر 198 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 31 مئی 2022 منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 303 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 38 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دن بھر میں مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 159 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    منگل کے روز مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 339 جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 18 رہی۔

    دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا اور 199 روپے 21 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 198 روپے 71 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہونے کے بعد 198 روپے 46 پیسے پر اور اوپن مارکیٹ میں 199 روپے 06 پیسے پر بند ہوا۔

  • بدترین مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    بدترین مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 30 مئی 2022 سوموار کو اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 62 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 923 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس 284 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 146 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں 348 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 209 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو مارکیٹ 43 ہزار پوائنٹس سے نیچے گر گئی تھی۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی 30 منٹ میں ہی 100 انڈیکس میں 488 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    بعد ازاں ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ کچھ سنبھلی اور انڈیکس ایک بار پھر 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس تک گرنے کے بعد دوبارہ 43 ہزار پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز 27 مئی 2022 جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 942 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس 43 ہزار 382 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا، دن کے اختتام تک انڈیکس 43 ہزار 484 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو مارکیٹ 43 ہزار پوائنٹس سے نیچے گر گئی تھی۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی 30 منٹ میں ہی 100 انڈیکس میں 488 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔