Tag: پاکستان اسٹاک ایکس چینج

  • ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال  ،  اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1000 پوائنٹس گرگیا

    ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1000 پوائنٹس گرگیا

    کراچی : ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 1000 پوائنٹس گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 97 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم بعد ازاں 100 انڈیکس میں تقریبا 250 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔

    کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گرگیا اور 44 ہزار221 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

    گذشتہ ہفتے آخری کاروباری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی ، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 863 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    اس سے قبل منگل کے روز انڈیکس 505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے دوبارہ پرکشش بن گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے دوبارہ پرکشش بن گئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مورگن اسٹینلے فرنٹیئر مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں شامل کرلیا گیا ، فرنٹیئر انڈیکس کمپنیوں میں 2.5ارب ڈالرتک سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کےلیےدوبارہ پرکشش بن گئی ، مورگن اسٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کی منظوری دے دی۔

    مورگن اسٹینلے نے حبیب بینک لمیٹیڈ اور لکی سیمنٹ سمیت تین کمپنیوں کو ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس میں برقرار رکھا ہے۔

    مورگن اسٹینلے فرنٹیئر مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں شامل کمپنیوں میں ڈھائی ارب ڈالر تک غیر ملکی سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری آنےسےڈالرکےمقابلےمیں روپےپردباؤکم ہوگا اور غیرملکی سرمایہ کاری سےاسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہے گا۔

  • وزیراعظم کی پالیسیوں کے مثبت اثرات :  پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو  بڑا اعزاز حاصل

    وزیراعظم کی پالیسیوں کے مثبت اثرات : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بڑا اعزاز حاصل

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ، ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ یہ اعتماد ہے عمران خان پر اور ان کی پالیسیوں پر، عالمی سطح پر اسٹاک ایکس چینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں قائم ریسرچ فرم مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ نے رپورٹ جاری کی ، جس میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ایک بار پھرایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کااعزاز حاصل کرلیا۔.

    رپورٹ میں عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی جبکہ ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اللہ کا شکر،پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی، یہ اعتماد ہے عمران خان پر اور ان کی پالیسیوں پر، انشاللہ اب پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔

    دوسری جانب سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کورونا کےدوران دنیا بھر کی ا اسٹاک مارکیٹس کو کھربوں کا نقصان ہوا، دو ممالک کی مارکیٹ نےبہترین کاکردگی دکھائی ، ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی اور عالمی سطح پر اسٹاک ایکس چینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32600اور32700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

    تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید4ارب91کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت117.25فیصد زائد جبکہ55.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32454پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ فوڈز، ٹیلی کام، توانائی، اسٹیل اور کیمیکل سمیت دیگر منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث خریداری کی گئی۔

    جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32754پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیا تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔

    جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکا تاہم اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس131.33پوائنٹس اضافے سے32715.88پوائنٹس پر بند ہوا۔ ؎

    منگل کو مجموعی طور پر318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،110 کمپنیوں کے حصص کے میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں4 ارب91 کروڑ43لاکھ32ہزار741روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 65کھرب98 ارب99کروڑ26 لاکھ88ہزار245روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج : گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان، سرمائے میں 22ارب روپے کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج : گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان، سرمائے میں 22ارب روپے کا اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاﺅکے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس کے اضافے سے34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے بڑ ھ کر69کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان غالب رہا اس مدت میں انڈیکس نے997.97 پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جبکہ2دن کی مندی میں انڈیکس 706.53پوائنٹس لوز کر گیا۔

    تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں288.44پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 33901.58پوائنٹس سے بڑھ کر34190.02پوائنٹس ہو گیا۔

    اسی طرح231.71پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15892.99پوائنٹس سے بڑھ کر16124.70پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 24986.05پوائنٹس سے بڑھ کر25032.78پوائنٹس ہو گیا۔

    ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب94کروڑ17لاکھ18ہزار107روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا سرمایہ 68کھرب87ارب30کروڑ7کروڑ82 لاکھ 719روپے سے بڑھ کر 69کھرب دس ارب 24 کروڑ25 لاکھ826روپے ہوگیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں95ارب54 سے زائد کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں95ارب54 سے زائد کا اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی34400،34500،34600،34700اور34800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

    تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں95ارب54کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت43.04 فیصدزائدجبکہ71.77فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکلز،توانائی،فوڈز،بینکنک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 34937پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا، تاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔

    مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس589.44 پوائنٹس اضافے سے34896.55پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

    سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب54کروڑ13 لاکھ پینتالیس ہزار 372 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کرسترکھرب15 ارب ستانوے  کروڑ89لاکھ69ہزار107روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، ایک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، ایک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان

    کراچی : عید وہفتہ وار طویل تعطیلات کے بعد پیر کو کھلنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 937.74پوائنٹس کی کمی سے34567.55 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    جب کہ78.34فی صد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی صرف 9کروڑ17لاکھ 36ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔

    عیدالفطر اور ہفتہ وار چھ روزہ طویل تعطیلات کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 34477پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا۔

    بعد ازاں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 937.74پوائنٹس کی کمی سے34567.55پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 511.46پوائنٹس کی کمی سے16276.23 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 542.14پوائنٹس کی کمی سے25350.62پوائنٹس پربندہوا ۔

    گزشتہ روزمجموعی طور پر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے49کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

    سرمایہ کاری مالیت میںیک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب95ارب80کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔ پیرکو کومجموعی طور پر9کروڑ17لاکھ36ہزار شیئرز کاکاروبارہواجومایوس کن کاروباری حجم قرار دیا جارہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتار چڑھاﺅ کے بعد زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں76ارب38کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.90فیصد زائد جبکہ66.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بدھ کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم متعارف کرانے کے بعد مقامی سرمایہ کار گروپ مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اورتوانائی، سیمنٹ، بینکنگ،فوڈز اور کیمیکل سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں کئی دنوں سے مارکیٹ میں چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے۔

    ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس34443پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

    مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس406.56پوائنٹس اضافے سے34291.65 پوائنٹس پر بندہوا۔ بدھ کو مجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

    سرمایہ کاری مالیت میں76ارب38کروڑ29لاکھ63ہزار900روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب2 ارب34 کروڑ14لاکھ46ہزار842روپے ہوگئی۔

  • آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں: اسد عمر

    آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں: اسد عمر

    کراچی : وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے،  آخری بار آئی ایم ایف کےپاس جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرخزانہ اسدعمر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اور چیئرمین، ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں شرکا نے اپنے مسائل سے متعلق وزیرخزانہ اسد عمر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کی یقین کے حل کی یقین دہائی کرائی۔

    اس موقع پراسدعمر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے، اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

    وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں اتارچڑھاؤآتے رہتے ہیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ یہ آخری موقع ہے، جب ہم آئی ایم ایف کےپاس جارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اگر فوری توجہ نہیں دی گئی ،تو ہم دیوالیہ ہوجائیں گے، حکومت کی پہلی ترجیح قرضوں کی ادائیگی اورخزانہ بھرنا ہے، سرمایہ ہوگاتو منصوبےب ھی مکمل ہوں گے اورترقی بھی ہوگی۔

    معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک ہوگا تو روپے کی قدر مستحکم ہوگی، اسد عمر

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کریں گے تو روپے کی قدر مستحکم ہوگی، پاکستان کے لئے بیل آؤٹ پیکیج ناگزیر ہے۔

    اسد عمرکا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بھی 18 بار آئی ایم ایف پروگرام میں جاچکا ہے۔

  • چار چینی تاجر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر بن گئے

    چار چینی تاجر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر بن گئے

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، چینی کنسورشیم کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کے شئیرز خریدے جانے بعد چار چینی ڈائریکٹر بھی بورڈ کا حصہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس کے 40 فیصد شیئرز خریدنے والی چاروں کمپنیوں کا ایک ایک ڈائریکٹر ایکسچینج کے بورڈ کا حصہ ہوگا، چار چینی ڈائریکٹر شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، چائنا فنناینشل فیوچر ایکسچینج، شین زین اسٹاک ایکسچینج اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کی نمائندگی کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں چار چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد  حصص سب سے زیادہ بولی لگانے کے بعد خریدے تھے، بولی کے وقت امریکی اور یورپی ممالک کی بھی کمپنیاں موجود تھیں مگر چینی کمپنیاں سب پر بازی لے گئیں تھیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے 40 فیصد حصص خریدنے والی کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ شیئرز کنسورشیم نے خریدے تھے، خریداری کے عمل کے بعد ڈی میوچلائزیشن کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا۔