Tag: پاکستان اسٹاک مارکیٹ

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 44.39 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 863 ارب روپے ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 15 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 15 سو 62 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 1 ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3.3 فیصد کمی کے بعد 45 ہزار 73 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    20 سے 24 ستمبر 2021 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 91 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ 61 ارب 95 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 304 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 831 ارب روپے رہی۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1 فیصد کمی سے 47 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاری کا منفی رجحان دیکھا گیا۔

    23 سے 27 اگست 2021 کے دوران 100 انڈیکس میں 463 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 1 فیصد کمی سے 47 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 146 رہی جبکہ کم ترین سطح 46 ہزار 871 رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں 1 ارب 92 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 65 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 60 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 250 ارب روپے ہوگئی۔

    ڈالر کی قدر

    گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 1.44 روپے مہنگا ہوا، ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 165.62 روپے رہی۔ ڈالر کی ہفتہ وار بلند ترین اختتامی قدر 166.28 روپے رہی جبکہ کم ترین قدر 164.42 روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 78 ارب روپے کم ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ 21 سے 25 جون 2021 تک 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس 47 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 372 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 47 ہزار 475 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے میں 3 ارب 46 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 78 ارب روپے ہے۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78 ارب کم ہو کر 8 ہزار 316 ارب روپے رہ گئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست  تیزی، 100انڈیکس 47  ہزار770 کی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس 47 ہزار770 کی سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان جاری ہے اور کاروبار کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس1.37فیصداضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتےکے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رحجان رہا اور اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 645پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100انڈیکس1.37 فیصد اضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروبار کے دوران اب تک ایک ارب سےزائدشیئرزکاکاروربارہوچکا ہے، کاروبارکئے گئے شیئرزکی مالیت 23ارب 74 کڑور روپے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈبن گئے اور 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافے سے 47126 پر بند ہوا۔
    .
    ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان  اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرزکی خریدوفروخت کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں2 ارب 20 کروڑ سے زائد شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کارجحان رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ کا حجم 2 ارب 20 کروڑ شیئرز کو عبور کر گیا۔

    42 ارب روپے سے زائد مالیت کے شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی اور مارکیٹ میں کم لاگت والےشیئرزآج بھی سب سے زیادہ فروخت ہوئے۔

    یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائدشیئرزکےسودےہوئےتھے ، کاروبارکئے گئے شیئرزکی مالیت 28 ارب 33 کروڑ سے زائد تھی۔

    انڈیکس میں اختتام پر 511 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور انڈیکس 46 ہزار812پوائنٹس کی سطح پربندہوا تھا۔

    خیال رہے اس سے قبل 11 فروری 2021 کو سب سے زیادہ ایک ارب 125کروڑ حصص کاکاروبار ہوا تھا۔

    اس حوالے سے ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کا یہ وہ وقت ہے جو 2004میں دیکھتے ہیں، ناصرف اسٹاک مارکیٹ بلکہ معاشی سطح پر بھی بہتری آرہی ہے ، 2018کےمقابلے میں اب صرف ایک تہائی قرضہ لینے کی ضرورت ہوگی۔

  • گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 362 پوائنٹس کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 0.78 فیصد کمی سے 45 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    22 سے 26 فروری 2021 کے دوران شیئرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 109 ارب روپے کمی ہوئی، ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8 ہزار 316 ارب سے کم ہو کر 8 ہزار 207 ارب روپے ہوگئی۔

    گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی، جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.89 سے کم ہو کر 158.76 روپے پر بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 502 پوائنٹس اضافے کے بعد 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 353 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 83 ارب روپے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 517 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 385 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 686 اور بلند ترین سطح 46 ہزار 698 رہی جبکہ ایک ہفتے میں 135 ارب کے 3 ارب 36 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

    شیئرز کی قیمت بڑھنے پر ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 83 ارب روپے اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 8 ہزار 398 ارب پر پہنچ گئی۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے سستا ہوا۔

    65 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 160 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    پورے دن میں 17 سو 45 ارب روپے مالیت کے 58 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

    اس سے قبل سال نو کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی جس کی بدولت 100 انڈیکس ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    یکم جنوری کو مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1.55 فیصد اور 679 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 434 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔