Tag: پاکستان اسٹاک مارکیٹ

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 298 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 298 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 87 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 167.50 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

    ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.78 سے بڑھ کر 167.65 روپے پر پہنچ گیا۔

    رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز یعنی سوموار کو بھی 100 انڈیکس میں 580 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے 37.92 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 580 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 580 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے 37.92 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی، سرمایہ کار اگلی مانیٹری پالیسی پر بھی محتاط نظر آئے۔

    رواں ماہ کے پہلے ہفتے 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔ اس ہفتے انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 سے 10 جولائی 2020 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    29 جون سے 3 جولائی کے دوران مارکیٹ میں 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

    29 جون کو دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھی ناکام ہوا اور کاروباری سلسلہ پہلے کی طرح جاری و ساری ہے جبکہ انڈیکس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 45 پیسے کمی آئی جس کے بعد ڈالر 1 روپے 45 پیسے کمی سے 166 روپے 21 پیسے پر آگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے پہلے دن سوموار کو دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    حملے کے دوران بھی مارکیٹ کے اندر کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی نقصان کے جاری رہیں یوں ملک دشمن عناصر کی معاشی بازو پر وار کرنے کی کوشش ناکام رہی۔

    حملے کے اگلے روز سے 100 انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھا جاتا رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 35 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار بھی کیا گیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے عید کی تعطیلات کے باعث 2 روز پر مشتمل ہفتے کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کاروبار ہوا، 2 دنوں میں 100 انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے 2 دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں 17 ارب مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب سے بڑھ کر 6 ہزار 848 ارب روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا، قومی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.84 فیصد رہی۔

    اپریل کے آخری ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک ماہ کی بدترین مندی کے بعد بالآخر سنبھالا لینے لگی، گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 512 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 12.49 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 512 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 621 پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 31 ہزار 816 اور کم ترین سطح 27 ہزار 461 رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں 1.13 ارب شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے پائے، سرمایہ کاروں کو کاروباری ہفتے میں 542 ارب کا فائدہ ہوا ہے۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتے کے اختتام پر 6016 ارب روپے ہوگئی۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے اسٹاک ایکسچینج سمیت پوری معیشت پر بدترین اثرات دیکھے جارہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار تھی۔

    تاہم حکومتی کوششوں کے بعد بالآخر رواں ہفتے مارکیٹ نے سنبھالا لیا، اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز قبل 100 انڈیکس میں 12 سو 8 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔

    2 روز قبل اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس میں 12 سو 77 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    آخری کاروباری روز مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1 کھرب 41 ارب 26 کروڑ 48 لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 60 کھرب 16 ارب 39 کروڑ 91 لاکھ روپے ہوگئی۔

  • پاکستان  اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 30 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 30 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل مزیدگہرے ہوگئے،  100 انڈیکس  2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد    30416پوائنٹس پربند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا ، آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 812 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 804 پوائنٹس تک گر گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران مندی کے باعث ایک بار پھر ٹریڈنگ ہالٹ لگا دیاگیا اور  ٹریڈنگ 45 منٹ کیلئے روک دی گئی، کاروبار کی بحالی پر بھی مندی برقرار رہی۔

    کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2201  پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 30ہزار30416 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ 

    گزشتہ 3ٹریڈنگ سیشنزمیں 100انڈیکس میں 5645پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں سات اعشاریہ سات فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں ملاجلارجحان دیکھنےمیں آرہاہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 30 پوائنٹس کااضافہ جبکہ تمام چینی اسٹاک مارکیٹس میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    ہانگ کانگ انڈیکس میں دوسو اناسی پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، امریکی اوریورپی اسٹاک مارکیٹس کااختتام بھی زبردست تیزی میں ہوا، ڈاؤجونزانڈیکس میں ایک ہزارانچاس پوائنٹ،نیسڈیک انڈیکس میں ایک سوسینتالیس پوائنٹ کااضافہ ہوا جبکہ برطانوی،جرمن اورفرانسیسی مارکیٹس مثبت زون میں بند ہوئیں۔

    خیال رہے گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل کمی کا شکار ہے اور انڈیکس 40 ہزار سے 30 ہزار کی سطح تک گر گیا، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کرونا وائرس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔

  • کرونا وائرس ، اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ مندی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کرونا وائرس ، اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ مندی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی : کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ مندی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ، 100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد33 ہزار 664پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا ، مندی کے باعث مارکیٹ میں ٹریڈنگ پینتالیس منٹ کیلئے روک دی گئی۔

    ٹریڈنگ کے بحالی کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 1938 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 124 پوائنٹس پر آگیا۔

    مارکیٹ میں کاروبارکی معطلی بھی بہتری نہ لا سکی ، کاروبار کے دوران 100انڈیکس 2397 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 34ہزارپوائنٹس کا لیول ٹوٹ گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 33ہزار664پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس میں 6.65پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں شدید مندی کارجحان برقرار ہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں540پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں1235پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 3 دن ٹریڈنگ ہالٹ لگایا گیا تھا، پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھاجبکہ گزشتہ دوماہ میں انڈیکس میں بیس فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری دیکھی گئی، 100انڈیکس میں1418پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، اور انڈیکس میں 265 پوائنٹس کی مندی رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک میں آج بھی مندی کا رجحان برقرار رہا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز میں 100 انڈیکس 1685 پوائٹنس تک گرگیا اور 100 ایڈیکس 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

    شدید مندی دیکھتے ہوئے ایک ہفتے میں تیسرے بار ٹریڈننگ روک دی گئی تاہم ہالٹ کےبعدانڈیکس میں ہزارپوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی۔

    پہلے سیشن کےاختتام پرانڈیکس میں چھ سوپانچ پوائنٹس کی مندی رہ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس35 ہزارتین سواکیاون پوائنٹس پر آگیا۔

    دوسری سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، جس کے بعد انڈیکس میں 265 پوائنٹس کی مندی رہ گئی، انڈیکس 35 ہزارچھ سو اکیانوے پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100انڈیکس 35ہزار 956 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

    دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید کمی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، ایشیائی حصص بازاروں میں کاروبار کے اختتام پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

    جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں گیارہ سوسترہ پوائنٹس، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں تین سوچوبیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کے دوران تمام چینی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کی لپیٹ میں رہیں۔

    یورپی حصص بازاروں میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی ، برطانوی اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوسترپوائننٹس،جرمن مارکیٹ میں ایک سواسی پوائنٹس اورفرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوتین پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 45منٹ کے ہالٹ کے بعد شدید مندی ریکارٖڈ کی گئی تھی، 100انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 35ہزار956پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی 11جولائی 2017 سے اب تک کی سب سے بڑی تھی، 11جولائی 2017 کواسٹاک مارکیٹ میں4.65فیصدکمی ہوئی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ، 100انڈیکس 2100سے زائد پوائنٹس  کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ، 100انڈیکس 2100سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی ریکارڈ کی گئی، اور100انڈیکس 2100سے زائد پوائنٹس تک گرگیا ، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں45منٹس کیلئے ٹریڈنگ روک دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں پھیلتےکروناوائرس نے عالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑادی اور سرمایہ کارمحتاط ہوگئے ، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹس اورخام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ہفتے کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی دیکھی گئی اور 100انڈیکس میں 2106پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد بینچ مارک انڈیکس 36ہزار 113پوائنٹس پر آگیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 5 فیصد سے زائدکمی پر ٹریڈنگ 45منٹ کے لیے روک دی گئی۔

    بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوا تاہم مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے ، 100انڈیکس میں 2208پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کےمطابق کےایس ای تھرٹی انڈیکس میں چارفیصدکی کمی یااضافےکی صورت میں بیس منٹ کے انتظارکےبعدپینتالیس منٹ کیلئے ٹریڈنگ ہالٹ لگایا جاتاہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں ریگولیشن گزشتہ سال دسمبرمیں ایس ای سی پی کی جانب سےلگایاگیاہے۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کےمطابق اگرکےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں اٹھائیس پوائنٹس کی مندی ہوتی ہےتوتمام حصص لوورلاک ہوجائیں گے۔