Tag: پاکستان اسٹاک مارکیٹ

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کا آغاز،  انڈیکس 8235 پوائنٹس گرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کا آغاز، انڈیکس 8235 پوائنٹس گرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کے آغاز پر بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 8235 پوائنٹس کمی کے بعد 1لاکھ 11000پوائنٹس سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کے آغاز پر بھی شدید مندی دیکھی گئی، آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 8235 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 1لاکھ 11000 پوائنٹس سے نیچے آگیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار555پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    یاد رہے اسٹاک مارکیٹ صبح کھلتے ہی کریش کرگئی تھی اور تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 3000 ر پوائنٹس سے زائدکی کمی پرکھلا اور پھر مزید کمی ہوتی چلی گئی تاہم 6 ہزار 249 پوائنٹس کمی کے بعد کاروبار روک دیا گیا تھا۔

    6000 پوائنٹس کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ تیرہ ہزارکی سطح سے بھی نیچے آگیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا تھا ٹرمپ ٹیرف کے بعد ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تمام مارکیٹیں دباؤ کا شکار ہیں، جس کا پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،6 ہزار پوائنٹس کمی کے بعد ٹریڈنگ معطل

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،6 ہزار پوائنٹس کمی کے بعد ٹریڈنگ معطل

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کریش کر گئی اور 6 ہزار پوائنٹس کمی کے بعد ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز میں ہی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس تین ہزارپوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ کھلا پھر مزید کمی ہوتی چلی گئی۔

    کریکشن کے بعد 2250 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ سولہ ہزارپانچ سوچالیس پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے، دوران کاروبار تاریخ میں سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    96 ہزار249 پوائنٹس کمی کے بعد کاروبار معطل کردیا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ تیرہ ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا اور ایک لاکھ بارہ ہزارپانچ سو بیالیس پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    مارکیٹ کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ٹرمپ ٹیرف کے بعد ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تمام مارکیٹیں دباؤ کا شکار ہیں، جس کا پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا تھا۔

    جمعہ کو 146پوائنٹس کمی سے 100انڈیکس 118,791پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا۔

    کراچی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 120,796 پوائنٹس اور کم سطح 118,718 رہی۔

  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر اور دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں ڈوب گئیں

    پاکستانی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر اور دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں ڈوب گئیں

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف ٹرمپ ٹیرف نے امریکی معیشت کو ہلاکر رکھ دیا اور امریکی اسٹاک مارکیٹیں5سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

    دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ بیس ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    کاروبار کے دوران 1858 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس پر بھی دیکھا تاہم کریکشن کے بعد 731 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 670 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے سرمایہ کاروں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پربھی مثبت ردعمل دیا ہے، جس کا اثرمارکیٹ میں نظرآرہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ بیس ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا۔

    وزیراعظم نے کہا سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکی مثبت سمت حکومتی پالیسی پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، بجلی نرخوں میں بڑی کمی سے گھریلوصارفین کوریلیف ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی نرخوں میں کمی کاروباری برادری اورصنعتوں کیلیے بھی خوش آئندہے، معاشی اشاریوں اورکاروباری ماحول میں بہتری حکومتی معاشی پالیسیوں سے ممکن ہوئی، کاروباراورسرمایہ کاری کےمثبت ماحول کیلیےترجیحی بنیادوں پرتمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، 899 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی جا رہی ہے، دوران کاروبار 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

    925 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 899 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوران کاروبار انڈیکس میں 1447 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے ادارے حصص کی خریداری کر رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔


    پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


    ادھر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، انھوں نے کہا اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہتر معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، انڈیکس میں 802 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک 100 انڈیکس دوران کاروبار ایک لاکھ 18 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    انڈیکس آٹھ سو دو پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 810 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوران کاروبار 13 سو 56 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ دو دن قبل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا جس میں سرمایہ کار اور بڑے ادارے منافع کمانے والے حصص فروخت کر رہے تھے، ماہرین کے مطابق ملکی معیشت بہتری کی سمت میں گامزن ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال کیا ہے؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال کیا ہے؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی سے مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    کریکشن کے بعد انڈیکس کم ہونا شروع ہوا اور اس وقت 159 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 418 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، سرمایہ کار اور بڑے ادارے منافع کمانے والے حصص فروخت کر رہے ہیں، ملکی معیشت بہتری کی سمت میں گامزن ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا اختتام اچھے نمبروں پر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ ہفتہ بہت بھاری گزرا، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تاہم آج نئے ہفتے کا آغاز امید افزا طور پر ہوا ہے، اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 1 لاکھ 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔ دن کے آغاز میں 100 انڈیکس نے 3200 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 713 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 4411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 361 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جب کہ 62 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

    مارکیٹ میں 85 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 50 ارب 45 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114,189 جب کہ کم ترین سطح 110,891 پوائنٹس رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کریکشن کے بعد آج مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے، مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے انویسٹرز میں بھی اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4788 پوائنٹس کی کمی سے 109513 پر بند ہوا تھا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 117039 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 پوائنٹس رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 629 ارب روپے کی کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14587 ارب روپے سے کم ہو کر 13958 ارب روپے ہو گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تکنیکی درستگی دیکھی گئی، میوچل فنڈز میں فروخت کا دباؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول غالب رہا، اور ٹیکس قوانین ترمیمی بِل 2024 نے حصص بازار میں غیر یقینی پیدا کی، تاہم مجموعی معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مارکیٹ میں لیکیوڈیٹی کی فراوانی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج جمعرات کو پورا دن شدید مندی رہی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس مارکیٹ سے نکل گئے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام 4795 پوائنٹس پر ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا، دو دن میں اسٹاک مارکیٹ سے 8585 پوائنٹس نکل چکے ہیں۔

    مارکیٹ میں کم ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 937 پوائنٹس تک ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ میں آج پورا دن 4.32 فیصد کمی ہوئی، جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں 56 ارب روپے کے 1 ارب 16 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    اسٹاک مارکیٹ میں 472 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 66 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جب کہ 371 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں میوچل فنڈز کی جانب سے زبردست سیلنگ پریشر رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بہت بڑھ گئی تھی جس کے بعد کریکشن لازمی تھی، میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث ریکارڈ ساز گراوٹ ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مسلسل مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 3 ہزار 8 سو 42 پوائنٹس کمی کا شکار ہوا۔ 100 انڈیکس میں اس سے پہلے سب سے بڑی مندی 26 نومبر کو 3 ہزار 5 سو پانچ پوائنٹس ہوئی تھی۔

  • کاروباری رجحان عروج پر، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی

    کاروباری رجحان عروج پر، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی

    کراچی: ملک میں کاروباری رجحان عروج پر ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، ایک لاکھ 16000 پوائنٹس کی حد بھی عبور ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے دن آغاز پر ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

    کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 868 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں متوقع کمی کی خبروں کی وجہ سے انسٹیٹیوشن کی جانب سے خریداری دیکھی گئی۔

    یاد رہے کہ 28 نومبر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کی تھی، اور اس طرح مارکیٹ نے ہفتے کے چوتھے روز اہم سنگ میل عبور کیا، 100 انڈیکس 790 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کھلا تھا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈترقی معاشی بہتری کی نوید ہے، معاشی اور اقتصادی پالیسیزدرست سمت میں گامزن ہیں، اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

    ماہرین کا کہنا تھا اسلام آباد میں سیاسی ہلچل ختم ہونے سے مارکیٹ کا مثبت رد عمل آ یا، معاشی اشاریہ مثبت ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کا مثبت رجحان برقرار ہے اور سرمایہ داروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار  ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے اور مارکیٹ نے ہفتے کے چوتھے روز اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 790پوائنٹس اضافے کے ساتھ کھلا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 59پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈترقی معاشی بہتری کی نوید ہے، معاشی اور اقتصادی پالیسیزدرست سمت میں گامزن ہیں، اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 4695 پوائنٹس کا اضافہ

    گذشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس چھبیس سو پوائنٹس اضافے کے ساتھ کھلا تھا اور منٹوں میں اٹھانوے ہزار سے بلند ہوگیا۔

    مارکیٹ کے اختتام پر 4695 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس99 ہزار دو سو انسٹھ پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    بینچ مارک نے ایک دن میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے اضافہ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    ماہرین کا کہنا تھا اسلام آباد میں سیاسی ہلچل ختم ہونے سے مارکیٹ کا مثبت رد عمل آ یا، معاشی اشاریہ مثبت ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کا مثبت رجحان برقرارہے اور سرمایہ داروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔