Tag: پاکستان اسٹاک مارکیٹ

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس دوسری بار 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس دوسری بار 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک بار پھر 80 ہزار سے اوپر پہنچ گیا۔

    اس وقت 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 80 ہزار289 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

    ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کی خبروں اور مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہواہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    یاد رہے 21 جون کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ نے 80,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 78ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1729 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 1711 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 78 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار78ہزار 436 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    بجٹ سے ابتک تین سیشنز میں انڈیکس ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مثبت بجٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقع ہے کہ نئے بجٹ کے خدوخال آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیلئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بجٹ کے مثبت اثرات، ایک ہی دن میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بجٹ کے مثبت اثرات، ایک ہی دن میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بجٹ کے مثبت اثرات نمایاں نظر آئے، 100 انڈیکس میں 3065 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ میں حکومت کی جانب سے کیپٹل گین ٹیکس نہ لگانے پر سرمایہ کاروں کو اعتماد مل گیا۔

    جس کے باعث آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    ایک ہی دن میں تین ہزارچارسو دس پوائنٹس کا تاریخی اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس باہتر ہزارسات سو پوائنٹس سے بڑھ کر76 ہزار دو سوآٹھ کی سطح پربند ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کیپٹل گین ٹیکس اور کمپنیوں کے ڈیوڈنڈ میں اضافہ نہ ہونے سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا اور انہوں نے بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100انڈیکس 2081 پوائنٹس کی کمی کے بعد 72 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز میں ہی شدید مندی دیکھی گئی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 2081 پوائنٹس کی کمی کے بعد باہتر ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔

    انڈیکس 71 ہزار781 پوائنٹس تک گر گیا، بعد ازاں 100انڈیکس 72 ہزار605 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انویسٹرز اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوشن بڑے پیمانے پرحصص کی فروخت کر رہے ہیں کیونکہ حکومت ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے کی باتیں کررہی ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس356پوائنٹس کی کمی سے73 ہزار862پوائنٹس پربندہوا،

    دن بھرمجموعی طورپر449کمپنیوں کےشیئرزمیں کاروبارہوا جبکہ 134کمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ،248کےشیئرزمیں کمی ہوئی۔

    اسٹاک مارکیٹ میں 35کروڑ14لاکھ سےزائدشیئرزکی لین دین ہوئی اور 12 ارب 23کروڑ سے زائد مالیت کےشیئرزکےسودےہوئے۔

    مارکیٹ کی بلندترین سطح74,593جبکہ کم ترین سطح 73 ہزار 768 پوائنٹس رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی

    کراچی: 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 73 ہزار کی سطح بھی عبور کر لی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی ہے، ہفتے کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 558 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا، اور ہنڈریڈ انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح تہتر ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    انڈیکس میں 377 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73 ہزار 119 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف اور مقامی بزنس مین کے دباؤ میں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت رد عمل کی وجہ سے حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ دوسری جانب ملک میں نج کاری کی وجہ سے بھی انویسٹرز میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے  ایک اور تاریخ رقم کرلی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرلی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی، انڈیکس میں511 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک اور تاریخ رقم کرلی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو گیارہ پوائنٹس اضافے ہوا اور 100 انڈیکس 71 ہزار کی نفسیاتی حد کو بھی عبور کرگیا۔

    اس وقت 100انڈیکس 71 ہزار 56 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے جاری مثبت بات چیت اور سعودی وزیر خزانہ کی آمد سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا ہے اور تمام سیکٹرز میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں ہنڈریڈ انڈیکس 229 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح 70 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا، آئل، بینک، ریفائنریز اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

  • سرمایہ کاروں کی دلچسپی  ، پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سرمایہ کاروں کی دلچسپی ، پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 650 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد پی آئی اے کے شیئرز 27روپے سے بڑھ کر32روپے تک ٹریڈ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز میں دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

    پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 650فیصد سے زائد بڑا اضافہ ہوا ، مارچ کے مہینے میں پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوچکا،مارچ کے ماہ میں پی آئی اے کا شئیرز 10.80 روپے سے بڑھ کر 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے۔

    29 مارچ 2024 کو پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے، پی آئی اے کے شیئرز میں نجکاری کے حوالے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جس کے بعد پی آئی اے پاکستان کا 70واں شیئرز ہولڈر بن گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے حصص تیزی سے بلند ترین سطح پر پہنچ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحتی عمل کے باعث بھی ایئر لائن کے حصص مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے، پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرز4.50ر روپے سے بڑھ کر27روپے پر پہنچے جبکہ پچھلے ہفتے پی آئی اے کے شیئرز 31.54 روپے تک ٹریڈ ہوئے۔

  • غیرمتوقع انتخابی نتائج  پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبے، انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس گرگیا

    غیرمتوقع انتخابی نتائج پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبے، انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس گرگیا

    کراچی : غیرمتوقع انتخابی نتائج پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبے ، 100 انڈیکس 100انڈیکس2200 سے زائد پوائنٹس گر گیا اور 61 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس اکسٹھ ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا، ٹریڈنگ کے دوران2214 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس61ہزارکی نفسیاتی حدبھی برقرارنہ رکھ سکا ، انڈیکس 60 ہزار سات سوانتیس پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا غیرمتوقع انتخابی نتائج کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد مں کمی ہوئی ہے اور وہ اپنے حصص فروخت کرکے سرمایہ محفوظ کررہے ہیں۔

  • نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئے سال کے پہلے ہی دن چند منٹوں میں ہی 64 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس چند منٹوں میں ہی چونسٹھ ہزارکی سطح پرپہنچ گیا۔

    کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 1785 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 64 ہزار کی سطح دوبارہ عبورکر گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت انڈیکس 64 ہزار236 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کریکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔۔ تمام معاشی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔

    خیال رہے سال 2023 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اور منفی رحجانات رہے، تاہم اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے اور مجموعی سرمایہ بھی بڑھ گیا۔

    پاکستان میں سال 2023 کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 40 ہزار 815 کی سطح سے ہوا اور 67 ہزار کی بلند سطح پر پہنچا تاہم سال کے آخری کاروباری دن مارکیٹ کا انڈیکس کم ہو کر 62 ہزار کی سطح پر آ گیا جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2023 میں دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ قرار پائی۔

  • پاکستان اسٹاک میں بڑی مندی، 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی

    پاکستان اسٹاک میں بڑی مندی، 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بڑی مندی کا سامنا ہے، 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مسلسل مندی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس تریسٹھ ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار815 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار 389 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے بروکروں نے تقریباً 42 ارب روپے تک ادھار پر حصص خرید رکھے ہیں جو گزشتہ روز کم ہو کر تقریبا 39 ارب روپے پر آ چکا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں بڑے انسٹی ٹیوشن کی جانب سے حصص کی فروخت جاری ہے، جس سے مارکیٹ میں مندی نظر آ رہی ہے۔