Tag: پاکستان اسٹاک مارکیٹ

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اچانک شدید مندی، انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اچانک شدید مندی، انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت آغاز کے بعد شدید مندی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں1900 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی، جس کے بعدانڈیکس 65 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا ہے اور 64 ہزار485 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    اس سے قبل صبح ہنڈریڈ انڈیکس میں کھلتے ہی چھ سوسڑسٹھ پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس نے سڑسٹھ ہزار کی سطح بھی ٹچ کر لی تھی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس تین سو تیراسی پوائنٹس اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو دس پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے مثبت معاشی اشارے کی وجہ سے انویسٹرز میں اعتماد جاری ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو بائیس فیصد پر برقرار رکھا ہے اور اگلے چھ ماہ میں شرح سود میں تین سے چار فیصد کمی کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا بارہ ڈالرز تک کی کمی ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں آئندہ کچھ ہفتے مہنگائی میں کمی ہو سکتی ہے۔

    Remarks: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ جاری 100 انڈیکس میں 611 پوائنٹس کا اضافہ انڈیکس نے 67 ہزار کی سطح کو بھی ٹچ کرلیا انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے کےساتھ 66 ہزار813 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے مثبت معاشی اشارے کی وجہ سے انویسٹرز میں اعتماد ہے خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا 12 ڈالرز تک کی کمی ہو چکی ہ

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 65 ہزار کی سطح کو بھی عبور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی جاری ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں 100 انڈیکس ایک ہزارتریسٹھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا.

    کاروبار کے دوران انڈیکس 65 ہزار کی سطح بھی عبور کرکے 913 پوائنٹس اضافے کیساتھ65 ہزار 631 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    رواں ہفتے انڈیکس میں ساڑھے تین ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ جولائی سے ابتک تقریبا تیئیس ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے معیشت کی سمت دورست ہے جس سے انویسٹرز میں اعتماد پیدا ہوا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی شرح سود میں کمی کی توقع ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینچ 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینچ 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ عبور کرلیا اور 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کےقریب پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں، کاروباری ہفتے کے چوتھے دن آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    ہنڈرڈ انڈیکس نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے64 ہزار کی سطح بھی عبورکرگیا، انڈیکس 1020پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلندترین سطح 64 ہزار 938 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔

    رواں ماہ ہنڈریڈ انڈیکس میں تقریباً نو ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے، ماہرین کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری سے سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہورہا ہے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ اور اے ڈی بی سے تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو جلد مل جائیں گے، جس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرساڑھے آٹھ ارب ڈالر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائرچودہ ارب ڈالر سے زائد ہوجائیں گے۔۔

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے سعودی عرب اور یواےای سے اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے، ملک کی معیشت ٹھیک سمت میں جا رہی ہے، عام انتخابات بھی فروری میں ہونے ہیں۔۔ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی متوقع ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیسرے روز بھی زبردست تیزی رہی، سو انڈیکس نے ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا، انڈیکس نے 63 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 63 ہزار 475 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو ملکی معیشت کی جانب سے اچھی خبریں مل رہی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق الیکشن کے لیے فنڈز کا جاری ہونا، آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہو گیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے انئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 62 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے، ہفتے کے پہلے ہی دن ہنڈریڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا لیا اور انڈیکس 62 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا۔

    کاروبار کے آغازمیں ہنڈریڈ انڈیکس میں پہلے ہی دس منٹس میں سات سو ستاسی پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس829 پوائنٹس اضافے کے ساتھ باسٹھ ہزار 520 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    جمعہ کو ہنڈریڈ انڈیکس اکسٹھ ہزار چھ سو اکیانوے پر بند ہوا تھا ، گزشتہ ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں تین ہزار دوسوپوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے فیصلوں سے ملکی معیشت ٹھیک سمت میں جا رہی ہے، مارکیٹ میں افواہیں ہیں کہ نگراں حکومت کے سعودی عرب اور جی سی سی ممالک سے بھی فری ٹریڈ معاہدے ہوگئے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم ،   61 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم ، 61 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 61 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی، ہنڈریڈ انڈیکس 813 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق معیشت میں بہتری کے اثرات نظرآنے لگے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مثبت آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور پہلی بار ساٹھ ہزارکی حد عبورکرگیا۔

    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 813 پوائنٹس کا اضافہ دیکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح61ہزار543 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 60 ہزار 723 پوائنٹس پربند ہوا، رواں ماہ تقریبا ساڑھے آٹھ ہزارپوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔

    اسٹاک ماہرین کےمطابق حالیہ تیزی کی وجہ نگراں وزیراعظم کی یواےای کے صدرسے ملاقات اوراربوں ڈالر کے معاہدے پردستخط ہیں، پاکستان کوآئندہ چند برس میں سعودی عرب اوریواےای سے پچاس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    ماہرین کا کہن اتھا کہ ملک کی معیشت ٹھیک سمت میں جا رہی ہے، جنرل الیکشن بھی فروری میں ہونے ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی بھی بارہ دسمبر کو ہونی ہے، جس میں شرح سود میں بڑی کمی کی توقع ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار 59 ہزار کی حد بھی عبورکر لی، 100انڈیکس میں601  پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی۔

    کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ٹریڈنگ میں زبردست ہلچل دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 601 پوائنٹس کااضافہ ہوا ، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح 59 ہزار کی حد بھی عبورکر لی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس59 ہزار499  پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات ، ترسیلات زر میں اضافہ،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے کے امکان کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جارہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس سات سو ایک پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھاون ہزار آٹھ سوننانوے پوائنٹس پربند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے  تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرلی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرلی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرلی ،100 انڈیکس 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی لہر جاری ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان برقرار رہا اور 100انڈیکس میں 873 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 58 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 58208 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے انویسٹرز کا اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد جاری ہے۔، گزشتہ مالی سال کے چارماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ماہرین نے مزید کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے ملکی معیشت میں بہتری کی اشارے دے رہے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندترین سطح 57 ہزار 501 پر پہنچ گئی ، 100انڈیکس میں 505 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

    کاروبارکےآغازپرہنڈریڈ انڈیکس میں 505 پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح ستاون ہزارپانچ سوایک پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا۔۔

    انڈیکس گزشتہ جمعرات کو ستاون ہزارتین سو ستانوے پوائنٹس پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہناہے مارکیٹ میں دو دن کی کریکشن کےبعدایک بار پھرسرمایہ کاروں کا اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ  قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج بھی زبردست تیزی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 745 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار 136 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مثبت مذکرات، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

    گذشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ریکارڈ ساز کاروباری رہا، کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2268 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

    ہینڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں 4.25 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 55391 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی، ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166رہی جبکہ بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔