Tag: پاکستان اسٹاک مارکیٹ

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پچپن ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار پچپن ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد معمولی کریکشن ہوئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نو سو پچھہتر پوائنٹس اضافے کے ساتھ 55 ہزار236 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت مذاکرات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہو رہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں سعودی عرب اور یواےای سے بڑی سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

    یاد رہے سربراہ انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کا کہنا تھا کہ 2021 میں انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44,596.07 پوائنٹس جبکہ 2022 میں 100 انڈیکس 42 ہزار 420 پوائنٹس پر پہنچا تھا۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا ہے۔ معیشت پر زیادہ توجہ اور آگے بڑھنے کیلیے مالیاتی معاملات مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی امید بھی معاون عوامل میں شامل ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس  تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس  تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی سطح عبور کرگیا، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 54 ہزار 280 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو ابتک پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ تریپن ہزار آٹھ سو ساٹھ پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت سہی سمت میں جا رہی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی معاشی اعداد شمار پر اطمنان کا اظہار کیا گیا ہے ، جس سے پاکستان سرمایہ کاروں کا اسٹاکس پر اعتماد بہال ہو رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ  6 سالوں میں پہلی مرتبہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سالوں میں پہلی مرتبہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سالوں میں پہلی مرتبہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شیئرز کی خریداری کے باعث 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد ساڑھے چھ سال بعد تریپن ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    ہنڈرڈ انڈیکس اس سے پہلے مئی دوہزار سترہ میں تریپن ہزار ایک سو ستائیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا، ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے بات چیت میں پیش رفت اور عام انتخابات کی تاریخ ملنے سے مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 52 ہزار سطح عبور کرنے کے بعد دنیاکی تیسری بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی تھی۔

    اکتوبرمیں 100انڈیکس میں 12.3 فیصد اور 5688 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے4 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں 25.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 666 ارب، 9.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اکتوبر کے آخر تک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7551 ارب روپے رہی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی، ملکی  تاریخ میں دوسری بار انڈیکس  52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی، ملکی تاریخ میں دوسری بار انڈیکس 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ملکی تاریخ میں دوسری بار انڈیکس 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار رہا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی 100 انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروبار کے دوران انڈیکس 606 پوائنٹس اضافہ کے بعد 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا اور 52 ہزار 88 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    اس سے قبل پہلی بار100انڈیکس 30مئی 2017کو 52ہزار کی سطح پر پہنچا تھا، ہنڈرڈ انڈیکس نے آج دوسری باری باون ہزارکی نفسیاتی حد عبورکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو برقرار رکھا ہے، مہنگائی میں کمی، برآمدات اور ترسیلات زرمیں اضافہ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی معیشت کے بہترہونے کی نشاندہی کررہے ہیں، جس سے اسٹاکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

    یاد رہے 23 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا، اس سے قبل ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 30 مئی 2017 کو نوازشریف کے دور حکومت میں 51 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 51 ہزارکی نفسیاتی حد عبور کرکے اکیاون ہزار 216 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اس سے قبل ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 30 مئی 2017 کو نوازشریف کے دور حکومت میں 51 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا اور انڈیکس نے آج دوسری بار 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کاملکی معاشی پالیسیوں پراعتماد ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک بھی تیس اکتوبر کو شرح سود میں کمی کر سکتا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،  100انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد کو چھو گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد کو چھو گیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 6 سال بعد 50ہزار کی حد کو چھو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

    کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں دوسو چھیاسی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس پچاس ہزار سترہ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس چھ سال کے بعد پچاس ہزار کی حد عبور کرگیا، اس سے قبل انڈیکس جنوری دو ہزار سترہ میں پچاس ہزار کی سطح پر پہنچا تھا جبکہ رواں اکتوبر میں انڈیکس تین ہزار سات سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اس حوالے سے معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب روپے کی قدر بہتر ہوگئی ہے ،مہنگائی بھی کم ہورہی ہے۔

    بہت عرصے کے بعد ہم نے روپے کی قدر کو اس طرح مضبوط ہوتےدیکھاہے،موجودہ اقدامات سے انڈسٹری اور ڈیمانڈ کو سپورٹ ملےگا ، کپاس کی پیداوار اس سال ڈبل سے بھی زیادہ ہوئی ہے،عقیل کریم ڈھیڈی

    اداروں کی جانب سے جو اقدامات لئے گئے یہ سب اس کا نتیجہ ہے،اقدامات کی بدولت ریونیو ٹارگٹ بھی حاصل ہواہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انڈیکس چھ سال کی بلند سطح 49493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • معاشی بحران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا  ، انڈیکس میں 1784  پوائنٹس کی کمی

    معاشی بحران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا ، انڈیکس میں 1784 پوائنٹس کی کمی

    کراچی : ملک میں معاشی بحران کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس گر کر 45 ہزارکی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی شدید مندی کی لپیٹ میں رہی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 1784 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس چھیالیس ہزار کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گرگیا۔

    مارکیٹ کے اختتام پر نڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی کمی کے بعد پینتالیس ہزاردو پوائنٹس پربند ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے شرح سود میں دو سے تین فیصد اضافہ کی بھی خبریں زیر گردش ہیں اور سرمایہ کار ملک میں معاشی بحران سے پریشان ہیں اور ساتھ ہی عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں بھی سرمایہ کاروں میں مایوسیاں پھیلا رہی ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور100انڈیکس 49 ہزار کی حدعبور کر گیا تھا ، 8 جون 2017 کو اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار کی سطح پر تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی چند منٹوں میں ایک ہزار سے زائد  پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی چند منٹوں میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی چند منٹوں میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس ایک بار پھر48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس کھلتے ہی چند منٹوں میں ایک ہزار نوے پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    جس کے بعد انڈیکس ایک بار پھر 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔

    اس وقت تقریبا آٹھ سو انیس پوائنٹس اضافہ کے ساتھ اڑتالیس ہزار چھ سو اٹھائیس پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں مزید پندرہ کمپنیوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق رواں ہفتے تقریبا چھبیس ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری اسٹاک مارکیٹ میں آ چکی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور100انڈیکس 49 ہزار کی حدعبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رحجان برقرار ہے۔

    کاروبار کے آغاز پر آج بھی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 570 پوائنٹس اضافے کیساتھ 49 ہزارکی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    100انڈیکس چار سو پینسٹھ پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 49 ہزار335 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں 6 سال بعد 49 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوئی ، 8 جون 2017 کو اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار کی سطح پر تھی۔

    آئی ایم ایف معاہدے کے بعد تیزی کا تسلسل جاری ہے اور 5ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ 41 ہزار سے 49 ہزار کی سطح عبور کرگئی۔

    جولائی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہترین اسٹاک کا بھی اعزاز حاصل کیا، اسٹاک بروکرکا کہنا ہے کہ امید ہے اسٹاک مارکیٹ جلد 50 ہزار کی سطح بھی عبور کر جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ کی وجہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، جس سے حصص بازار پر سرمایہ داروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ بڑے انسٹی ٹیوشن کی جانب سے بھی حصص کی خریداری دیکھی جا رہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ  14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی ، آج 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دن بھر مثبت رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی برقرار رہی۔

    کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 6 سو 26 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈانڈیکس چودہ ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چھ سو چھبیس پوائنٹس اضافے سے چوالیس ہزار ایک سو اٹھہتر پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران 16 کروڑ 62 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار دس ارب نوے کروڑ مالیت کا کاروبار ہوا۔

    کاروبار کے دوران کمرشل بینکوں کے حصص میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی۔

    یاد رہے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد رواں ہفتے کے پہلے روز ہی 100انڈیکس میں 2307 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 5.57 فیصد اضافے کے ساتھ 43759 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔