Tag: پاکستان اسٹیل مل

  • 1350 ملازمین  کو نوکری سے نکال دیا گیا

    1350 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

    کراچی : پاکستان اسٹیل ملز کے 1350 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ، اس سے قبل 49 فیصد ملازمین کو نکالا کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے 1350 ملازمین کو نکال دیا، مختلف محکموں آئی آر ، پی ڈی این، الیکٹریشن اور ڈرائیور کو نکالا گیا۔

    نکالے گئے ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے لیٹر ان کے گھروں کو روانہ کئے گئے۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ اسٹیل مل بند ہے تنخواہیں ادا کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں، پہلے ہی 49 فیصد ملازمین کو نکالا کیاجاچکا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عدالت سے 2200ملازمین کو نکالنےکرنے کی اجازت مانگی تھی اور لیبر کورٹ نے ملازمین کو نکالنےکرنے کی اجازت دےدی تھی۔

    انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 1350 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

    گذشتہ سال پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے کو نکال دیا تھا، نوٹیفیکشن میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے، ان ملازمین کو دوبارہ بھرتی نہیں کیا جائے۔

    خیال رہے دسمبر 2023 میں نگراں حکومت نے اسٹیل مل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان اسٹیل مل بند کرنے کی مخالفت کردی

    بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان اسٹیل مل بند کرنے کی مخالفت کردی

    کراچی: چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اسٹیل مل کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان اسٹیل مل کو بند کرنے کی مخالفت کی ہے، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزیر خزانہ، ایس آئی ایف سی اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو خط لکھا ہے۔

    اس خط میں ادارے کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز نے لکھا کہ اسٹیل بند کرنے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

    چیئرمین عامرممتاز نے خط میں کہا کہ اسٹیل مل کو بند کرنے سے سنگین معاشی اور سماجی نتائج برآمد ہوں گے۔

    خط میں کہا گیا کہ اسٹیل مل بند کرنے سے مزید مایوسی پیدا ہوگی، اسٹیل مل کو بند کرنے سے سالانہ اخراجات ختم یا کم نہیں ہوتے۔

  • پاکستان اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 روپے تک پہنچ گئی

    پاکستان اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 روپے تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 روپے تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غلام مصطفیٰ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا۔

    پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو 12 کروڑ ماہانہ تنخواہیں دیے جانے کا انکشاف

    پاکستان اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 روپے تک پہنچ گیا

    جس  میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 روپے تک پہنچ گیا۔

    وزارت صنعت و پیداوار حکام نے کہا کہ ملز کے ریٹائرڈ ،حاضر سروس ملازمین کو 12 کروڑ ماہانہ تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملز اکاؤنٹ میں 220 ارب واجبات پرائیویٹائزیشن میں بڑی رکاوٹ ہیں ، اسٹیل ملز نجکاری کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ۔

     پاکستان اسٹیل میں 10ارب کےسامان کی چوری ،واجبات پر اراکین نے اظہار تشویش کیا۔

    کمیٹی رکن محمداسحاق کی اسٹیل ملزمیں بے ضابطگیوں کا کیس نیب کوبھیجنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ملز میں سامان چوری،سکیورٹی کےمسائل ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسٹیل مل سے 10ارب کےسامان چوری کامعاملہ ایف آئی اے کو بھیجا،ایف آئی اے اسٹیل ملز سے سامان چوری کی تحقیقات کر رہا ہے، حکام صنعت و پیداوار

  • پاکستان اسٹیل مل میں چوری کے واقعات رک نہ سکے

    پاکستان اسٹیل مل میں چوری کے واقعات رک نہ سکے

    کراچی : پاکستان اسٹیل مل میں 3 روز میں چوری کے 2 مقدمات درج ہوئے، پہلامقدمہ 13 نومبر اور دوسرا 15 نومبر کو درج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل میں چوری کے واقعات رک نہ سکے ، بن قاسم تھانے میں 3 روز میں چوری کے 2 مقدمات درج ہوئے۔

    پہلامقدمہ 13 نومبرکو سرکاری افسرجواد کی مدعیت میں درج ہوا، پولیس نے بتایا کہ سرکاری افسر کے مطابق رات میں ڈیوٹی پر آیا تو ورکر نے اطلاع دی کی اسٹیل مل پلانٹ کی گیس بندہوگئی ہے۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ فالٹ ٹریس کرنے کی کوشش کی تو چوری کا پتہ چلا، نامعلوم ملزمان لوہےکےوال توڑ کرلے گئے، وال توڑنے کےدوران گیس لائن وال بند کیا گیا اور واردات کی وجہ سےاسٹیل مل پلانٹ کی گیس بند ہوگئی۔..

    دوسرا مقدمہ 15 تاریخ کو سرکاری افسرآصف کی مدعیت میں درج ہوا، جس میں کہا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران جی پی پلانٹ سےآوازیں سنائی دیں، چیکنگ کی تو پتہ چلا 5 افراد موٹرسائیکلوں پر فرار ہورہے تھے۔

    مقدمے کے مطابق ملزمان نے کندھوں پر کیبل وائر کے بنڈل بنا کر رکھے ہوئے تھے، ملزمان 2موٹریں بھی لےکر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    سرکاری افسر نے کہا کہ ہم نےسیکیورٹی عملے کے ساتھ پانچوں ملزمان کو پکڑا، چرائے گئے کیبل بنڈل کاوزن 60 کلو سے زائد تھا، دو تھری فیز کی موٹریں بھی ملزمان سے برآمد ہوئیں۔

    کراچی میں بن قاسم پولیس نے دونوں واردتوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لیے 2 ماہ کی تنخواہ منظور

    پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لیے 2 ماہ کی تنخواہ منظور

    کراچی: پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لیے 2 ماہ کی تنخواہ کی منظوری دے دی گئی۔ حکومت تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 76 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 12 ہزار ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ کے لیے 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یہ رقم پاکستان اسٹیل کو قرضے کی مد میں دی گئی ہے۔ اسٹیل ملز ذرائع کے مطابق ملازمین کو اگلے ہفتے اگست اور ستمبر کی تنخواہ کی سلیپ جاری ہوگی۔

    تنخواہ 12 دسمبر کو پاکستان اسٹیل کے بورڈ اجلاس سے قبل دی جارہی ہے۔ 2 ماہ کی تنخواہ ملنے کے بعد بھی پاکستان اسٹیل کے ملازمین اکتوبر اور نومبر کی تنخواہ کے منتظر رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن کی نئی حکمت عملی

    پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن کی نئی حکمت عملی

    کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن نے نیا منصوبہ تیار کرلیا۔ منصوبے کی منظوری کے لیے اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کے پاس اسٹیل ملز کو طویل مدتی لیز پر دینے یا فروخت کرنے کے دونوں اختیارات موجود ہیں۔ منظوری کے بعد منصوبے کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

    نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کے مطابق ایرانی اور چینی اسٹیل کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد ٹرانزیکشن 6 سے 7 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کا بحران شدید

    واضح رہے کہ مالی معاملات کی ابتری کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کا گزشتہ 3 سال سے آڈٹ نہیں ہوا جس کے باعث ملز کی اصل قیمت کا تعین مشکل ہے۔

    پاکستان اسٹیل مل کی زبوں حالی کی وجہ سے وہاں کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔