Tag: پاکستان اسٹیل ملز

  • اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے: دانیال عزیز

    اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے: دانیال عزیز

    اسلام آباد: وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز بند ہے کوئی نئی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز بند ہے کوئی نئی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سوئی سدرن کی اصل رقم زیادہ نہیں تھی۔ نیشنل بینک، سوئی سدرن اور اسٹیل ملز معاملات حل کے قریب ہیں۔ حکومت اسٹیل ملز کو انتظامی لیز پر دینا چاہتی ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ 15 سے 25 فیصد اسٹیل ملز ملازمین دوبارہ بھرتی ہوں گے۔ اسٹیل ملز کی کوئی چیزفروحت نہیں ہوگی، صرف انتظامی معاہدہ ہوگا۔

    سیکریٹری نجکاری نے اجلاس کو بتایا کہ اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے 5 ارب واجب الادا ہیں۔ حکومت پاکستان ہر ماہ 38 کروڑ تنخواہ کی مد میں دیتی ہے۔ جون 2018 تک شاید 12 ارب ادا کرنے کے قابل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جو پیسہ ملے گا وہ ریٹائرڈ ملازمین کے لواحقین کو دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم

    عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے سے وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور نجکاری کمیشن کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کے مطابق ملازمین کو 8 ماہ سے تنخواہ اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔

    وکیل حسیب جمالی نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے 8 سو سے زائد ریٹائرڈ ملازمین گریجویٹی اور دیگر واجبات سے محروم ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ اسٹیل ملز نے پورٹ قاسم کی زمین پنجاب حکومت کو ایک ارب 48 کروڑ روپے کی عوض لیز پر دے دی ہے۔

    ان کے مطابق عدالت نے مئی میں واجبات ادا کرنے کا حکم دیا، ستمبر میں دوبارہ عملدر آمد کا حکم دیا۔

    درخواست کے مطابق تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ وکیل نے کہا کہ گھروں میں فاقہ کشی کی وجہ سے اسٹیل ملز کے 2 ملازمین نے خود کشی کرلی ہے۔

    وکیل اسٹیل ملز نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیل ملز میں فنڈز کی کمی ہے جس کی بنا پر تنخواہیں جاری نہیں کی جارہیں۔ دیگر تمام امور کے لیے رقم موجود ہے۔

    سماعت کے دوران عدالت کے حکم کے باوجود وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور اسٹیل ملز کا کوئی افسر حاضر نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایک بار پھر پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ

    ایک بار پھر پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان اسٹیل مل کی دوبارہ نجکاری کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے اجلاس اسی ماہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کی نجکاری سے متعلق عدم دلچسپی پر پاکستان اسٹیل مل کی دوبارہ نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے نجکاری کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت رواں ماہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستان اسٹیل مل کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی خریداری میں سندھ حکومت نے دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم مل کی خریداری کے لیے باقاعدہ پلان جمع نہیں کروایا گیا۔

    مزید پڑھیں: اسٹیل ملزحکومت سندھ کو فروخت نہ کرنےکا فیصلہ

     یاد رہے کہ رواں سال مئی میں وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا اور  وزیر نجکاری محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیل ملز پر 200 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کے غیرسنجیدہ رویے کے باعث نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • توانائی اور اسٹیل ملز کی بحالی، روس کی پاکستان کو دو ارب قرضے کی پیش کش

    توانائی اور اسٹیل ملز کی بحالی، روس کی پاکستان کو دو ارب قرضے کی پیش کش

    اسلام آباد: روس نے پاکستان کو توانائی کے منصوبوں اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے دو ارب روپے کا قرضہ فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

    روس نے توانائی کے منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ ان منصوبوں میں تیل اور گیس کی تلاش،  تیرنے والے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر، گوادر سے نواب شاہ گیس پائپ لائن کی تعمیر اور ایل پی جی پراسیسنگ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    روس کے اسٹیل سیکٹر نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ادارے کی بحالی کے لئے ایک ارب ڈالر کا قرضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اسٹیل ملز کے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے۔ روسی کمپنی قرضے کے بجائے اس کی نجکاری کے عمل میں حصہ لے۔

  • پاکستان اسٹیل کے پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کردیا گیا

    پاکستان اسٹیل کے پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کردیا گیا

    کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کا بلاسٹ فرنس چند روز قبل فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ جسے پاکستان اسٹیل کے انجنیئرز نےبہت کم وقت میں ٹھیک کر دیا،ترجمان اسٹیل ملز نے بتایا کہ کنورٹر کی بھی مرمت کر دی گئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے اب تک تیرہ ار ب پچاس کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج سے تنخواہیں اور بجلی، گیس کے بل اور دوسرے اسٹورز کی خریداری پر خرچ کئے گئے۔

    اس کے علاوہ ایک لاکھ ٹن سے زائد خام لوہا،دو لاکھ بیس ہزار ٹن کوئلہ پہنچ چکا ہے۔مزید پچپن ہزار ٹن کوئلہ اورپچپن ہزار ٹن خام لوہا نومبرمیں کراچی پہنچ جائے گا۔