Tag: پاکستان اسٹیل

  • پاکستان اسٹیل میں گیس اور فنڈز کی عدم فراہمی،  پیداوار مکمل طور پر بند

    پاکستان اسٹیل میں گیس اور فنڈز کی عدم فراہمی، پیداوار مکمل طور پر بند

    کراچی: پاکستان اسٹیل میں گیس اور فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیداوار مکمل طور بند کر دی گئی، اسٹیل ملز کا ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔

    اسٹیل ملز کے ترجمان کا کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے گیس کے کم پریشر کی وجہ سے اسٹیل ملز کی پیداوار بتدریج کم ہو رہی تھی ، جو جمعہ کو مکمل بند ہو گئی ہے ۔

    گیس کے پریشر کی فراہمی میں بے قاعدگی کے باعث دونوں بلاسٹ فرنسوں کے پیداواری آغاز اور تیکنیکی مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے پیداوار معطل ہوگئی ہے جبکہ 2عدد لیڈلز کے علاوہ تمام لیڈلز قابل استعمال نہیں ہیں کیونکہ ان لیڈلز کے اندرونی حصے میں دھات جمنے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں رہے ۔

    جس سے اسٹیل ملز کو کروڑوں روپے نقصان بھی ہوگیا ہے، واضح رہے کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو ای سی سی سے منظوری کے باوجود چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

  • رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    کراچی: رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے۔

    وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تادسمبرکے دوران پاکستان نے تین ارب ڈالرکی ادائیگیاں قرض کی مد میں کیں جو کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر کا تیس فیصد بنتا ہے ۔

    اس رقم میں دوارب انتالیس کروڑ ڈالرپرنسپل اورانسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرسود شامل ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال میں قرض کی ادائیگیوں میں اضافہ، امن وامان کی خراب صورت حال اور ملک میں جاری سیاسی کشمکش جیسے خدشات معیشت کو لاحق ہیں، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر میں ہوتا اضافہ بھی کافی نہیں ہوگا۔

  • وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور کا پاکستان اسٹیل کا دورہ

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور کا پاکستان اسٹیل کا دورہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے مسائل اور معاملات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کروں گا تاکہ پاکستان اسٹیل دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور شیخ آفتاب احمد نے پاکستان اسٹیل کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان اسٹیل کی ترقی سے ملک کی انجینئرنگ کی صنعتوں کے فروغ اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

     چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان نے وزیر مملکت کو پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ا نتظامیہ پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کی مرمت کر کے 40-45 فیصد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    حکومت کے مالیاتی پیکیج کی بدولت اپریل میں پاکستان اسٹیل 77 فیصد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل 100 کی فیصد پیداوار حاصل کرنے اور ملازمین کی 3 مہینے کی تنخواہیں ،یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لے حکومت سے مزید13 ارب روپے کی مدد مانگی ہے ۔

  • رواں ماہ اسٹیل ملز کی پیداوار 50 فیصد ہوجائے گی، سی ای او اسٹیل ملز

    رواں ماہ اسٹیل ملز کی پیداوار 50 فیصد ہوجائے گی، سی ای او اسٹیل ملز

    کراچی :اسٹیل ملز کی بحالی اور ترقی کیلئے حکومت نے منظور شدہ مالیاتی پیکیج اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے میں سے اب تک پندرہ ارب پچاس کروڑ روپے دیئے ہیں۔

    پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے پیداواری کارخانوں سے سالانہ گیارہ لاکھ ٹن حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن خام مال کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ سال پیداواری ایک اعشاریہ چار فیصد تک گر گئی تھی ۔

    اب حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت ستمبر تک اوسطً پیداوار چالیس فیصد ہوچکی ہے ، جبکہ رواں مہینے میں پچاس فیصد پیداواری ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے خراب ہونے والے بلاسٹ فرنس کی مرمت کر لی گئی ہے اور وہ مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹیل کی پیداوار چھتیس فیصد تک پہنچ گئی

    پاکستان اسٹیل کی پیداوار چھتیس فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان اسٹیل کی پیداوار چھتیس فیصد تک پہنچ گئی۔بلاسٹ فرنس کی مرمت کے بعد اسٹیل ملز کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل ظہیر احمد خان نے پاکستان اسٹیل کے سینئر افسران سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملزکے کارخانوں سے 36 فیصد پیداوار حاصل کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا ملازمین کی تنخواہیں بھی اگلے ہفتے جاری ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلاسٹ فرنس نمبر1-اور اسٹیل میکنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنورٹر کی ضروری مرمت کا کام مکمل کرلیاہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بلاسٹ فرنس نمبر2-اور ایس ایم ڈی کا دوسرا کنورٹر بھی رواں ماہ کے دوران کام شروع کر دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے اسٹاک میں خام لوہے اور کوئلے کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔اور آ ئندہ ہفتے 2 مزید بحری جہاز خام مال لیکر پاکستان اسٹیل کی جیٹی پر لنگر انداز ہوں گے

  • حکومت کا پاکستان اسٹیل کو نجی شعبےکےحوالےکرنےکا فیصلہ

    حکومت کا پاکستان اسٹیل کو نجی شعبےکےحوالےکرنےکا فیصلہ

    کراچی: وفاقی حکومت نےپاکستان اسٹیل کو نجی شعبےکےحوالےکرنےکافیصلہ کرلیا،نجکاری کمیشن نےمالیاتی مشیرکےتقرر کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

    نجکاری کمیشن نےمالیاتی مشیر کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھائیس نومبر رکھی ہے،وفاقی حکومت کا دعوی ہےکہ پاکستان اسٹیل کی فروخت سےملنے والی رقم قرضوں کی ادائیگی اور غربت کے خاتمےکیلئے استعمال کی جائیگی۔

    نجکاری کمیشن کےمطابق اسٹیل ملزکےپاس تنخواہوں کی ادائیگی اور خام مال خریدنےکےبھی پیسےنہیں ہیں جبکہ ادارےکا مالی خسارہ سو ارب روپےسےتجاوزکرگیا ہے،پاکستان اسٹیل کی بحالی اور بیل آوٹ پیکج کےنام پر پیپلز پارٹی اور نوازحکومت کے موجودہ دور میں اب تک پچاس ارب روپے ادارےکو دیئےجاچکےہیں۔

  • پاکستان اسٹیل کے پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کردیا گیا

    پاکستان اسٹیل کے پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کردیا گیا

    کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کا بلاسٹ فرنس چند روز قبل فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ جسے پاکستان اسٹیل کے انجنیئرز نےبہت کم وقت میں ٹھیک کر دیا،ترجمان اسٹیل ملز نے بتایا کہ کنورٹر کی بھی مرمت کر دی گئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے اب تک تیرہ ار ب پچاس کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج سے تنخواہیں اور بجلی، گیس کے بل اور دوسرے اسٹورز کی خریداری پر خرچ کئے گئے۔

    اس کے علاوہ ایک لاکھ ٹن سے زائد خام لوہا،دو لاکھ بیس ہزار ٹن کوئلہ پہنچ چکا ہے۔مزید پچپن ہزار ٹن کوئلہ اورپچپن ہزار ٹن خام لوہا نومبرمیں کراچی پہنچ جائے گا۔

  • پاکستان اسٹیل کیلئے خام لوہے کے 2 بحری جہازدرآمد کرلئے

    پاکستان اسٹیل کیلئے خام لوہے کے 2 بحری جہازدرآمد کرلئے

    کراچی: پاکستان اسٹیل کے لئے ماریطانیہ سے خام لوہا لے کردوبحری جہاز پورٹ قاسم پرپہنچ گئےہیں۔

    اسٹیل مل کے ترجمان کے مطابق ستر ہزارمیٹرک ٹن خام لوہا درآمد کیا گیا ہے، رواں ماہ آسٹریلیا سے دو بحری جہازوں کے ذریعے ایک لاکھ دس ہزارمیٹرک ٹن میٹالرجیکل کول لایا گیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے پاس ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن سے زائد میٹالرجیکل کول اورباون ہزار میٹرک ٹن سے زائد خام لوہا موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں خام مال کی مسلسل درآمد کی بدولت رواں ماہ25 فیصد پیداوار حاصل کرچکی ہے، پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان کے مطابق پاکستان اسٹیل حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصول کے باعث مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کر لے گی۔

  • اسٹیل ملزکومالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط جلد ملے گی

    اسٹیل ملزکومالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط جلد ملے گی

    کراچی: ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کیلئے اسٹیل ملز کو مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط رواں ہفتے مل جائے گی ، قسط کا حجم ایک ارب پچھتر کروڑ روپے ہے۔

    پاکستان اسٹیل کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے منظور کردہ اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے کا مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط ایک ارب پچھتر کروڑ روپے رواں ہفتے مل جائے گی۔

    اس رقم سے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ، اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیراحمد خان کا کہنا تھا کہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت خام مال کی مسلسل آمد سے رواں ماہ ستمبرمیں اسٹیل ملز کی پیداوار تیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ آئندہ ماہ کیلئے پیداواری ہدف چالیس فیصد مقرر کیا گیا ہے۔