Tag: پاکستان افغانستان

  • پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کو جن دہشت گرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے بڑی احتیاط کیساتھ بارڈر ایریاز پر آپریشن کرتے ہیں، دہشت گرد گروپس پاکستان افغانستان سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان کو جن دہشت گرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان کی افغان حکام سے تمام ایشو پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور افغانستان سیکیورٹی باڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بھی بات ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے پاکستان افغانستان کیساتھ مذاکرات سے حل نکالنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، ہم بھی افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان مذاکرات اور ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے افغانستان سے سرحد پار در اندازی کے ایجنڈے کو بار بار اٹھایا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے رابطہ و مذاکرات بڑے اہم ہیں، ایئر اسرائیک پر سوشل میڈیا یا دہشت گرد گروپس کی معلومات پر یقین نہ کیا جائے، پاکستان افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اس لیے پاکستان افغانستان کیساتھ مذاکرات سے حل نکالنا چاہتا ہے۔

  • پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

    پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

    اسلام آباد: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات بڑھ گئے، مستونگ، ژوب، پشین، گوادر، نوشکی میں دہشت گردوں نے غیر ملکی اسلحہ استعمال کیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر، باجوڑ، شمالی وزیرستان، میر علی، میران شاہ، چترال، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں میں غیر ملکی اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستانی آنیوالی پیاز کی بوریوں سے غیر ملکی ہتھیار برآمد ہوئے، افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کرتے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ دستیاب ہے۔

  • پاکستان نے افغانستان میں غیرقانونی  مقیم اپنے شہری واپس مانگ لیے

    پاکستان نے افغانستان میں غیرقانونی مقیم اپنے شہری واپس مانگ لیے

    کوئٹہ: پاکستان نے افغانستان میں غیرقانونی مقیم اپنے شہری واپس مانگ لیے، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہم غیرقانونی مقیم افغان واپس بھیج رہےہیں، افغان حکومت وہاں مقیم پاکستانی ہمارےحوالے کرے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک ہفتےمیں ایک ہزار غیر قانونی تارکین کوواپس بھیجاگیا ہے ، غیرقانونی مقیم افرادکےبعدرجسٹرڈمہاجرین کوبھی واپس بھیجیں گے۔

    جان اچکزئی  نے بتایا کہ سندھ سےتارکین وطن بلوچستان آنےکاسلسلہ آئندہ دنوں میں تیزہوگا، سندھ سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی منتقلی کے مسائل دورہوگئے ہیں، پنجاب سےبھی امیدکررہےہیں کہ انکاپروسس بھی تیز ہوگا، 80ہزار غیرملکی بلوچستان سے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔

    نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو اضلاع میں ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے ہیں، میری اطلاعات کے مطابق سندھ سے بھی 20ہزار کارڈز بلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں کی تعدادمیں لوگوں نے جعلی شناختی کارڈ بنائے جو خوفناک امر ہے، نادرا کے شکر گزار ہیں ان کی ٹیمیں مؤثر اندازمیں کام کررہی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ افغانستان سے کہا ہے غیرقانونی پاکستانیوں کوہمارے حوالےکریں، افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، یہی وجہ ہے ہم نے 40 سال سے کسی کونہیں بھیجا آج بھیج رہے ہیں۔

    جان اچکزئی  کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاشیں اٹھارہےہیں ایک ہفتےقبل ژوب میں دہشت گردی کاواقعہ ہوا، ژوب واقعے میں 6دہشت گرد تھے جوتمام افغان نیشنل ہیں، افغان عبوری حکومت آنےکےبعدپاکستان میں خودکش حملوں میں اضافہ ہوا۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ غیرملکی باشندے دہشت گردی سمیت جرائم میں ملوث ہیں ، بلیک مارکیٹ میں اسلحہ فروخت کیاجارہاہےجومیانوالی میں استعمال ہوا، دہشت گرد امریکی اسلحہ استعمال کررہےہیں، جو ہمارے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے، افغان عبوری حکومت دہشت گردی میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کرے۔