Tag: پاکستان الیکشن

  • الیکشن کے حوالے سے جاری ہونے والے یادگاری ڈاک ٹکٹ

    الیکشن کے حوالے سے جاری ہونے والے یادگاری ڈاک ٹکٹ

    پاکستان میں گیارہویں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ملک بھر میں تقریباً ساڑھے 10 کروڑ افراد آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

    پاکستان میں اس سے قبل انتخابات کے موقع پر یادگاری ٹکٹس بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

    آئیں آج ان پر نظر ڈالتے ہیں۔


    1970 کے انتخابات کے موقع پر جاری کیا جانے والا ڈاک ٹکٹ


    1985 کے انتخابات کے موقع پر جاری کیا جانے والا ڈاک ٹکٹ


    2013 کے انتخابات کے موقع پر جاری کیا جانے والا ڈاک ٹکٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وہ گاؤں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں

    وہ گاؤں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں

    لاہور :  ساہیوال کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے، جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور گذشتہ 15 سال سے خواتین اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے حلقہ این اے 147 اور پی پی 198 کا علاقہ جہان خان ہے، جہاں خواتین کو گذشتہ 3 الیکشن پیریڈ سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں۔

    بتایا گیا ہے گذشتہ 15 سال قبل 2 گروپوں میں قتل و غارت کے بعد علاقے کے بزرگوں نے خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ صادر کیا تھا جس پر خواتین اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتی۔

    میڈیا میں خبر کے بعد ڈپٹی کمشنر نے علاقے کا دورہ کیا اور علاقے میں ووٹ کی اہمیت اور خواتین کے ووٹ ڈالنے کو یقینی بنانے کیلئے لوگوں ایجوکیٹ کیا۔

    سال 2013 کے جنرل الیکشن میں خواتین کے لیے علیحدہ پولنگ بوتھ بھی بنایا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے عملہ بھی بھیجا گیا لیکن خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے تھے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ تمام حلقوں میں دس فیصد خواتین کے ووٹ لازمی ہوں گے، جس حلقہ میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہوئی، اس کے نتائج کالعدم قرار دیئےجائیں گے اور خواتین کو زبردستی روکنےکی شکایت پرکارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،پولنگ صبح آٹھ بجےسےبلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یو اے ای میں مقیم پاکستانی – جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

    یو اے ای میں مقیم پاکستانی – جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

    کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے والےکم از کم چھ پاکستانی ایسے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات میں روزگار کے سلسلے میں تارکینِ وطن کی حیثیت سے مقیم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ان پاکستانیوں میں سے دو قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ چار امیدوار مختلف صوبائی اسمبلیوں میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

    [bs-quote style=”default” align=”center” author_name=”چودھری نور الحسن تنویر” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Hassan-Tanveer.jpg”][/bs-quote]

    چودھری نور الحسن تنویر دبئی میں مقیم ایک نامور اور کامیاب کاروباری شخصیت ہیں، ساتھ ہی ساتھ یہ مسلم لیگ ن کے مڈل ایسٹ سیٹ اپ کے صدر بھی ہیں۔ یہ جنوبی پنجاب کے علاقے سے انتخابات میں حصے لے رہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق اور مخصوص نشستوں کے لیے جدو جہد کریں گے۔

     

    [bs-quote style=”default” align=”center” author_name=”خیال زمان خان” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Khayal-Zaman-Khan.jpg”][/bs-quote]

    خیال زمان خان دبئی میں مقیم ایک رئیل اسٹیٹ ڈیولپر ہیں ، ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے خیبر پختونخواہ سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگر کامیاب ہوئے تو یہ بطور ایم این اے ان کی دوسری مدت ہوگی۔

    [bs-quote style=”default” align=”center” author_name=”اختر گوپانگ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Akhtar-Gopang.jpg”][/bs-quote]

    اختر گوپانگ شارجہ میں مقیم ہیں اور وہاں ایک اوپن کچن کے مالک ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جنوبی پنجاب سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کی محرومی اور غربت کو دور کرنے کے لیے میدان میں ہے اور یو اے ای کی پاکستانی کمیونٹی انہیں بھرپور سپورٹ کررہی ہے۔

    [bs-quote style=”default” align=”center” author_name=”آزاد علی تبسم” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Azad-Ali-Tabbassam.jpg”][/bs-quote]

    آزاد علی تبسم شارجہ میں مقیم کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ آزاد پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں ہیں۔ اس سے قبل 2013 کے انتخابات میں بھی آزاد کامیاب ہوچکے ہیں۔ آزاد پر امید ہیں کہ بطور ایم پی اے ان کی سابقہ خدمات اور ان کے حلقے میں ڈیولپمنٹ کے کاموں کے سبب عوام اس بار بھی انہیں ووٹ دیں گے ۔

    [bs-quote style=”default” align=”center” author_name=”احسان الحق باجوہ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Ehsanul-Haq-Bawja.jpg”][/bs-quote]

    دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت احسان الحق باجوہ بھی دوسری بار مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے جنوبی پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں ہیں۔

     

    [bs-quote style=”default” align=”center” author_name=”چودھری شکیل” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Chaudhry-Shakeel.jpg”][/bs-quote]

    چودھری محمد شکیل پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب کی صوبائی نشست کے لیے میدان میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اگر فتح یاب ہوتا ہوں تو پارلیمنٹ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے کوشش کروں گا۔

  • لاہور کے نالے سے برآمد ہونے والے تمام شناختی کارڈز منسوخ شدہ ہیں: نادرا

    لاہور کے نالے سے برآمد ہونے والے تمام شناختی کارڈز منسوخ شدہ ہیں: نادرا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں این اے 125 شفیق آباد کے ایک نالے سے بڑی تعداد میں برآمد ہونے والے شناختی کارڈز کو نادرا نے منسوخ شدہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نالے میں شناختی کارڈ سے بھرے بیگ کی نشاندہی وہاں کھیلتے بچوں نے کی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ کارروائی کے بعد پولیس نے شناختی کارڈز کو تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ ہیں ،ان کا تعلق اسی حلقے سے ہے۔ ابتدا میں اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد کو ووٹنگ سے روکنے کے لیے یہ حرکت کی گئی۔

    پولیس نے اہل علاقے سے پوچھ گچھ کے ساتھ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ لاہور کے مذکورہ حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد، مسلم لیگ ن کے عالم خان، پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار، اور متحدہ مجلس عمل کے سلمان بٹ آپس میں مدمقابل ہیں۔

    نادرا کا موقف

    بعد ازاں نادرا کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ تمام شناختی کارڈمنسوخ شدہ اور  سن 2010سے پہلےکےہیں۔

    ترجمان نادرا کے مطابق یہ کارڈزائدالمیعادہونےکی وجہ سےمنسوخ ہوچکےہیں،  تمام شناختی کارڈزکی جگہ پرنئےکارڈزجاری کردیےگئےہیں۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ لاہور سے ملنے والے یہ کارڈز 2018کےالیکشن میں ناقابل استعمال ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کل باہرنکلیں اور تاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، عمران خان

    عوام کل باہرنکلیں اور تاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کل باہرنکلیں اورتاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں ، قوم اسٹیٹس کوشکست دینے کا موقع ضائع نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولنگ کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کل باہرنکلیں اورتاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں ، چار دہائیوں میں پہلی بار قوم کو اسٹیٹس کوشکست دینے کا موقع ملا، اس اہم موقع کوضائع نہ کرے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان خصوصاً ہمارے پولنگ ایجنٹس آج رات جلد سونے کی کوشش کریں تاکہ خوب تازہ دم ہو کر کل پوری حاضر دماغی سے انتخابی عمل پر نگاہ رکھیں اور تاریخ رقم کریں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شیخ رشید کے حلقے کا انتخاب ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار

    شیخ رشید کے حلقے کا انتخاب ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار

    لاہور: سپریم کورٹ نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 کے انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انتخابی امیدوار شیخ رشید کی کل انتخاب کروانے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ان کے حلقے این اے 60 میں انتخاب نہ روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت کے بعد چیف جسٹس نے مذکورہ حلقے میں کل طے شدہ شیڈول کے مطابق انتخاب کروانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ واک اوور پر جانے کی بجائے الیکشن لڑیں، اپنے لیے نہیں بلکہ ووٹر کے لیے۔ شیح رشید دوسری سیٹ پر انتخابات لڑ رہے ہیں پتہ لگ جائے گا۔

    اپنی دائر کردہ درخواست میں شیخ رشید نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن صرف امیدوار کی وفات کی صورت میں ملتوی کیے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن ایکٹ اور آئینی آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہے۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اس اہم قانونی نقطے کی تشریح کے لیے کیس کی سماعت بعد میں کی جائے گی۔ حلقے کے ووٹر کو من پسند امیدوار کو ووٹ دینے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 60 کے امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    حنیف عباسی کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 کا انتخاب ملتوی کردیا تھا جس کے خلاف شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز انتخاب ملتوی ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے کے بعد شیخ رشید نے آج سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم یہاں سے بھی ان کی درخواست خارج کردی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی جدوجہد انشااللہ کل کامیابی میں بدلے گی، جہانگیر ترین

    عمران خان کی جدوجہد انشااللہ کل کامیابی میں بدلے گی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ کل ہم انشااللہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور انشااللہ عمران خان کی جدوجہد کامیابی میں بدلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ عمران خان کی جدوجہد کامیابی میں بدلے گی اور ہم انشااللہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی موبلائزیشن اہم ہے، ہرٹکٹ ہولڈراورہرورکرپولنگ اسٹیشنزمیں ووٹرزکا پہنچنا یقینی بنائے،انصافیو! میں اس آخری کوشش کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

    پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات، اخراجات اتنے کہ اس کی مثال نہیں ملتی

    پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات، اخراجات اتنے کہ اس کی مثال نہیں ملتی

    اسلام آباد : 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشنز ہوں گے، اخراجات گزشتہ انتخابات سے تین گنا زائد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کل ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہونے جارہے ہیں، اخراجات اتنے کے مثال نہیں ملتی، انتخابات پر20 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ تمام اخراجات وفاق کے ہیں۔

    صوبوں کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات اس کےعلاوہ ہیں۔

    اخراجات میں سے ساڑھے دس ارب پولنگ کی مد میں یعنی ٹریننگ، پرنٹنگ، مشاہروں، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر متعلقہ امور پر خرچ ہوں گے جبکہ فوج تعیناتی پر اخراجات تخمینہ تقریبا ساڑھے دس ارب روپے ہے۔

    اخراجات میں اضافے کی وجہ واٹرمارکڈ درآمدی کاغذ اور مشاہروں میں اضافہ ہے۔

    دو ہزارآٹھ میں کے عام انتخابات کے مجموعی اخراجات ایک ارب چوارسی کروڑ جبکہ سال 2013 میں 4  ارب 73  کروڑ روپے تھے۔

    اس انتخابات میں  پولنگ عملے کے اعزازیہ اور پریذائیڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کا اعزازیہ تقریبا دگنا ہو چکا ہے، پریزائیڈنگ افسر کو 8 ہزار روپے اور پولنگ افسر کو6 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے حلقے میں انتخابی اخراجا ت کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

    الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب کا انتخابی عمل کے اخراجات میں واضح اضافہ بیرونِ ملک سے برآمد کئے جانے والے واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کے باعث ہوا، اس کے ساتھ انتخابی عملے کو دیا جانے والا معاوضہ بھی 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • 25جولائی کو گھروں سےنکلیں اورووٹ کاصحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر

    25جولائی کو گھروں سےنکلیں اورووٹ کاصحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔

    تفصیلات چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پولنگ کے دن کے حوالے سے ووٹرز کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، سردار محمد رضا نے اپنے پیغام میں عوام سے گزارش کی ہے کہ25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادنہ منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

    پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈپٹی کمشنر کا کفن تیار کروانے کا بیان، نگراں وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    ڈپٹی کمشنر کا کفن تیار کروانے کا بیان، نگراں وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور کے الیکشن کے روز کے لیے 1 ہزار کفن تیار کروانے کے بیان پر نگراں وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا مذکورہ بیان گزشتہ روز سامنے آیا تھا جب انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

    ڈی سی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں اور اس حد تک منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ اگر الیکشن کے دن کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے تو اس کے لیے ہم نے 1 ہزار کفن بھی تیار کر رکھے ہیں۔

    ڈی سی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے بھی نوٹس لے لیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈی سی کا بیان خوف و ہراس پھیلانے کا بھونڈا مذاق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی سی پشاور کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ووٹرز کی مکمل سیکیورٹی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کے دن سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔