Tag: پاکستان انجینئرنگ کونسل

  • پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ!‌ پاکستانی انجینئرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ!‌ پاکستانی انجینئرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوگیا ، جس سے پاکستانی انجینئرز کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چین کی سوسائٹی آف انجینئرزکے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔

    جس کے تحت دونوں ممالک کےانجینئرز کی پیشہ ورانہ اہلیت میں باہمی تعاون کا فریم ورک بنایا جائے گا۔

    چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام میں پاکستانی انجینئرز کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    چیئرمین پاکستان انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ انجینئرنگ کونسل معاہدہ پاکستان کے انجینئرز کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے اور چین کی طرف سے پاکستانی انجینئرز کی صلاحیتوں کا اعتراف اہم سنگ میل ہے۔

    معاہدے سے پاکستان سروسز سیکٹر کو فروغ ملے گا اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ متوقع ہے۔

  • پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات کے نتائج

    پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات کے نتائج

    اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی گورننگ باڈی کے 18 اگست 2024 کو ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

    پی ای سی کی ویب سائٹ پر جاری گورننگ باڈی کے نتائج کے مطابق انجینئر وسیم نذیر 11 ہزار 473 ووٹ لے کر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل منتخب ہوگئے۔

    ڈاکٹر سروش لودھی 9 ہزار 829 ووٹ لے کر سینئر وائس چیئرمین، سہیل آفتاب 4 ہزار 651 ووٹ لے کر وائس چیئرمین پنجاب منتخب، مختیار علی شیخ 4 ہزار 45 ووٹ لے کر وائس چیئرمین سندھ منتخب ہوئے۔

    ڈاکٹر قیصر علی 2 ہزار 258 ووٹ لے کر وائس چیئرمین خیبر پختونخوا جبکہ مجیب الرحمن 1 ہزار 426 ووٹ لے کر وائس چیئرمین بلوچستان منتخب ہوئے۔

    چیئرمین انجینئر نجیب ہارون کے دستخط کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

  • بھارتی سازش ناکام، عالمی سطح  پر پاکستان کی بڑی کامیابی

    بھارتی سازش ناکام، عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی

    اسلام آباد : پاکستان مزید 6 سال کیلئے واشنگٹن ایکارڈ کا مستقل رکن منتخب ہوگیا،اب تک دنیا کے کل 25 ممالک واشنگٹن ایکارڈ کا حصہ بن سکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس کا دو روزہ اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا، انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس نے پاکستان کی ممبرشپ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

    پاکستان کی ممبر شپ کی توسیع کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا اور مزید 6 سال کیلئے مستقل رکن منتخب کرلیا۔

    بھارت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل وفد کو اجلاس میں شرکت کیلئے ویزہ دینےسےانکارکیا ، بھارتی انکارکی وجہ سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا وفد اجلاس میں شرکت نہ کرسکا۔

    آئی ای اےمیں پاکستان کاکیس ترکی، چین اور ہانگ کانگ نے پیش کیا جبکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

    چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون نے انجینئرز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انجینئرنگ کی تعلیم کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

    پاکستان2017 میں انجینئرنگ کےعالمی فورم کا مستقل ممبرمنتخب ہوا تھا ، اب تک دنیا کے کل 25 ممالک  اس ایکارڈ کا حصہ بن سکے ہیں۔

  • سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں شکایت

    سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں شکایت

    کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں شکایت موصول ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں موصول ہونے والی شکایات میں کہا گیا ہے کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کے مطابق مونس علوی چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں۔

    شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ مونس علوی جون 2018 میں بطور سی ای او کے الیکٹرک تعینات ہوئے،قانون کے تحت سربراہ کے الیکٹرک مستند انجینئر ہی ہو سکتا ہے،کونسل مونس علوی کے خلاف پی ای سی قوانین کے خلاف ورزی پر کارروائی کرے۔

    شکایت کنندگان کے مطابق مونس علوی پی ای سی ایکٹ 1975 کے تحت کے الیکٹرک کے سربراہ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کونسل سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے سربراہ مونس علوی کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

    مونس علوی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

    خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے اموات پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرنٹ لگنےسے اموات پر کے الیکٹرک کا مکمل آڈٹ اور سی ای او کے الیکٹرک کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا۔