Tag: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن

  • پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکو میں تقسیم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، پی آئی اے بورڈ نے بتایا کہ پی آئی اے کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکو میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    جس کے بعد پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے پی آئی اے کور انڈرٹینکنگ کے اکیاون فیصد شیئر فروخت کئے جائیں گے۔ جبکہ پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے نان کور ہولڈکو ۔میں اثاثے،بزنس، حقوق، پروپرٹیز، انویسٹمنٹ ذمہ داریاں وغیرہ دی گئی ہیں جبکہ کور انڈرٹیکنگ پی آئی اے کے ایوی ایشن کا بزنس دیکھے گی۔

    پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی حکومت کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔

    یاد رہے حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔

    دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی ہے، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔

  • پی آئی اے، ایئرہوسٹس کی شکایت پردو نوجوان مسافر گرفتار

    پی آئی اے، ایئرہوسٹس کی شکایت پردو نوجوان مسافر گرفتار

    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ایئرہوسٹس کی شکایت پر مانچسٹر سے آنے والے دو بھائیوں کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے آنے والی قومی ائیر لائنز کی پرواز پی کے 710میں دوران پرواز وقت پر کھانا نہ دینے پرسواردو مسافربھائیوں محمد منور اور محمد ثاقت نے دوران پرواز وقت پر کھانا نہ دینے پر ائیر ہوسٹس آمنہ سے تلخ کلامی کی اور بدتمیزی کی۔

    جس کے بعد لاہور میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد ایئر ہوسٹس نے انتظامیہ سے دونوں نوجوانوں کی شکایت کردی جس کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس انتظامیہ نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر پورٹ جہاز مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز کے دو مسافروں کو ایئر ہوسٹس آمنہ سے سے بدتمیزی کرنے پر لاہورایئر پورٹ پر گرفتارکر لیا ہے،گرفتاری ایئر ہوسٹس کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

  • پی آئی اے کا آڈٹ ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار

    پی آئی اے کا آڈٹ ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار

    کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے بھاری خسارے کی وجوہات جاننے کیلئے آڈٹ گزشتہ ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار ہے، پی آئی اے کو اس انجام تک پہجانے والے افراد کیخلاف اور پی آئی اے کے نقصانات کی جوہات جاننے اور خسارے کے تخمینے کیلئے سپریم کورٹ نے ادارے کا فورنزک آڈٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

    اعلیٰ عدلیہ کے اس حکم پر ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق مارچ دوہزار چودہ تک پی آئی اے کے خسارہ کا حجم ایک سو اکیانوے ارب روپے ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کیلئے  ٹینڈرز بھی جاری کئے تھے، تین کمپنیوں کو شارٹ لسٹ بھی کیا گیا مگر اس کے باوجود معاملہ التواء کا شکار ہوگیا ہے