Tag: پاکستان انگلینڈ سیریز

  • پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل ہوگیا

    پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل ہوگیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملتان سلطانز کوپی ایس ایل نیا چمپئن بننے پر مبارک دیتے ہوئےکہا اب اگلا میلہ سجنے کو ہے ، ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملتان سلطانز کوپی ایس ایل نیا چمپئن بننے پر مبارک دیتے ہوئے پاکستان کیساتھ شاندارکرکٹ میلہ سجانے والےغیر ملکی ہیروزکا شکریہ ادا کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب اگلا میلہ سجنے کو ہے ، ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیا کے پاس ہیں ، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے،جس سے پی ٹی وی اور پی سی بی کوبھی خسارے کاسامنا ہوگا۔

  • سرفراز احمد کی قیادت میں 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

    سرفراز احمد کی قیادت میں 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

    لاہور: سرفراز احمد کی قیادت میں 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی، قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں لندن پہنچ گئی ہے جہاں وہ برطانوی ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

    لندن پہنچنے پر پاکستان ٹیم کو انگلش کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے خوش آمدید کہا، قومی کرکٹ ٹیم پہلی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لندن پہنچی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے نیٹ پریکٹس کا آغاز کرے گی، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ سے واحد ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کب اورکہاں میچ کھیلے گی

    ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی۔

    پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 16 جون کو ہوگا، ورلڈ کپ 2019 کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کاؤنٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

    کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عالمی چیمپئن بننے کی صلاحیت ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی ترپ کا پتّا ہے، پوری تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے جا رہے ہیں، جو کام عمران خان نے ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کے لیے کیا وہ میں بھی کرنا چاہتا ہوں۔