Tag: پاکستان اورآئی ایم ایف

  • ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان  معاہدہ طے پاگیا

    ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوگیا، جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نےجون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورےکیے۔

    آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پر پاکستان کے عملدرآمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان نےمنی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیشرفت کی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر عالمی سطح پربڑھتی قیمتوں کااثرپڑا، رواں سال معاشی ترقی 4 فیصد سے زیادہ اور اگلے سال 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    اعلامیے کے مطابق چھٹے جائزے کے تکمیل کی حتمی منظوری ایگزیکٹوبورڈ سے لی جائےگی، پاکستان کومالی ،ادار ہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

    پاکستان کو ایک ارب5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی جبکہ پاکستان کو دیگر ممالک اوراداروں سے فنڈنگ کے حصول میں مدد ملے گی۔

    آئی ایم ایف 6 ارب ڈالرکاقرض پروگرام بحال کرنے پر آمادہ ہوگیا اور کہا کہ کورونا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی، ایف بی آرکےٹیکس محاصل مضبوط رہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں اضافہ،روپےکی قدرمیں دباؤرہا،ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےکوششیں جاری رکھی جائیں، حکومت گردشی قرضوں کی مینجمنٹ پرثابت قدمی سےعمل کرے، بجٹ، مالی شعبے اور مجموعی معیشت پر منفی اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

  • ارب ڈالر قرض کی قسط : پاکستان اورآئی ایم ایف میں  تکنیکی سطح کے ورچوئل مذاکرات جاری

    ارب ڈالر قرض کی قسط : پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح کے ورچوئل مذاکرات جاری

    اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے ورچوئل مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہے ، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح کےورچوئل مذاکرات کادوسرا دن ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ حکام کےآئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ، سیکرٹری وزارت خزانہ،ایڈیشنل سیکرٹری و افسران مذاکرات میں شریک ہیں۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے جبکہ تکنیکی مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کےمذاکرات ہوں گے۔

    آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف حکام سےمذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔