Tag: پاکستان اورچین

  • پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت 

    پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت 

  • پاک چین دوستی کی نئی مثال ، گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال

    پاک چین دوستی کی نئی مثال ، گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال

    گوادر : پاکستان اورچین کی مشترکہ کوششوں سے گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا، جس کے بعد پہلا کارگو جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چین پاکستان دوستی کا بڑاعملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، چینی سفیرنونگ رونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ گوادر پورٹ مکمل طورپرفعال ہوگیا، گوادرپورٹ پاکستان اورچین کی مشترکہ کوششوں سے مکمل فعال ہوا، ایل پی جی، ڈی اے پی کھاد کے کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جا رہی ہے۔

    گوادرپورٹ فعال ہونےکےبعدپہلاکارگوجہازبندرگاہ پرلنگرانداز ہوا ، چین سے آئے 203 میٹرک ٹن وزنی کارگو جہازمیں سی فوڈ لایا گیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پاک چین راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا تھا کہ ادارےکی کارکردگی اور استطاعت کو مزید بہترین کیا جائے، اقتصادی راہداری سماجی ومعاشی ترقی سےمتعلق بہترین منصوبہ ہے۔

  • پاکستان اورچین کے تعاون سے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، افتخارعلی

    پاکستان اورچین کے تعاون سے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، افتخارعلی

    لاہور : پاک یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور معروف تاجر رہنما افتخار علی ملک نے چین کے نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں دوست ہمسایہ ممالک کے قریبی تعاون سے خطہ میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری پاک چین تجارتی تعلقات میں اضافہ، برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاک چین دوستی عالمی سفارتی دنیا کی بہترین مثال ہے۔

    زندگی کے ہر شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان یہ سدا بہار دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہو رہی ہے، دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کو نہایت کامیابی سے افتصادی شراکت میں تبدیل کیا ہے۔

    انہوں نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کیلئے سخت محنت کریں اس سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاک چین تجارت کا توازن بھی چین کے حق میں ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان اس توازن کو اپنے حق میں کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر سکتے ہیں کیونکہ یہ لوگ بھرپور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری تجارتی خسارے کو کم کرنے کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے، پاکستان کی سرزمین وسائل سے مالا مال ہے۔

    انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہونے کے ناطے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    چین ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہمارے چین کے ساتھ تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں، پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو ان تمام حقائق سے فائدہ اٹھانا چاہئے، سی پیک نے چین کے ساتھ تجارت اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک ہو گا کیونکہ اس منصوبہ کے تحت 20 فیصد سرمایہ کاری پاکستان میں کی جا رہی ہے، اس سرمایہ کاری کے نتیجہ میں پاکستان میں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور پاکستان میں ارزاں خام مال اور کم معاوضے پر دستیاب افرادی قوت مل کر بہترین صورتحال تشکیل دیتے ہیں۔

    انہوں نے پاک چین تجارت میں اضافہ کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا اور کہا کہ وہ چین کو سارک میں شامل کرنے کی کوشش کر کے خطہ کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب وا کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان اورچین کےدرمیان اربوں ڈالرکےسمجھوتوں پردستخط

    پاکستان اورچین کےدرمیان اربوں ڈالرکےسمجھوتوں پردستخط

    اسلام آباد : چینی صدر چینی صدرشی چن پنگ نے چھیالیس ارب ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کردیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صرف توانائی کے منصوبوں پر تینتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اورچینی صدرشی چن پنگ نےآٹھ منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔ توانائی کےپانچ منصوبوں کاافتتاح کیا گیا۔

     لاہورمیں انڈسٹریل کمرشل بینک چائناکی شاخ کھولنےکامعاہدہ،چھوٹےپن بجلی گھروں کے لیےمشترکہ تحقیقی مرکز،آپٹیکل فائبرکیبل،پنجاب میں نوسومیگاواٹ شمسی توانائی بجلی گھر،حلویلیاں ڈرائی پورٹ،تھرکول بلاک اے کےلیےمالی تعاون اورشاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف معاہدوں اورمفاہمتی یاداشتوں پردستخط کیے گئے۔

    اقتصادی تکنیکی معاہدے پروزیرخزانہ اسحاق ڈاراورچینی وزیرتجارت نے دستخط کیے۔پاک چین اسٹریٹجک تعاون کےمشترکہ اعلامیےپرمشیرخارجہ سرتاج عزیزاورچینی وزیرخارجہ نےدستخط کئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ نوبرس میں کسی بھی چینی صدرکاپاکستان کایہ پہلادورہ ہے اقتصادی اعتبارسےیہ دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

    راہداری کےتحت ملک کےمختلف حصوں میں تینیس ارب اناسی کروڑ ڈالرتوانائی کےمنصوبے لگائےجائیں گے۔پاکستان اورچین کی سرحدسےلےکربلوچستان میں گوادرکی بندرگاہ تک سڑکوں اورریل کےرابطوں کی تعمیرکیلئےنوارب انسٹھ کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کی جائےگی۔