Tag: پاکستان اور آذربائیجان

  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کیساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔

    پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےمعاہدوں پربات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچراورنجکاری کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارت اورمواصلاتی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آذربائیجان پاکستان کے موٹر وے اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاہم دونوں ممالک کےدرمیان عمومی توانائی،قابل تجدید توانائی اورتوانائی کی بچت کے منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔

    پاکستان کےنجکاری پروگرام میں آذربائیجان نے دلچسپی کا اظہار کیا ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سےدونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

  • پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدے گا، وزیراعظم

    پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدے گا اور اگر ہم نے کارگو نہ خریدا تو اس پر کوئی پنالٹی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان برادرممالک ہیں ، دونوں برادرممالک کےتعلقات کے حوالےسے آج اہم دن ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ معاہدے کی مدت ایک سال ہے جو مزید بڑھایا جاسکتاہے ، پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی کا خریدےگا، معاہدے کے مطابق پاکستان کو آذربائیجان کمپنی ایک کارگو آفر کرےگی ، پاکستان فیصلہ کرے گا کہ اس آفر پر کارگو خریدنا ہے یا نہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کارگو مارکیٹ قیمت کےمطابق ہوا تو خرید لیں گے اگر ہم نے کارگو نہ خریدا تو اس پر کوئی پنالٹی نہیں ہوگی نہ کوئی ہرجانہ ہوگا، دوبرادرممالک کےدرمیان یہ بہت بڑی پیش رفت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں میرے بھائی آذربائیجان کے صدر کا کلیدی کردار ہے ، ہماری ٹیم نےبھی اس میں بےپناہ محنت کی ہے، وزارت خزانہ سےاسحاق ڈار،مصدق ملک کابھی اہم کردارہے۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ ای سی سی نےاس کی منظوری دی اورآج ہمارامعاہدہ ہوگیا، میں آذربائیجان کےصدرکامشکورہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • پاکستان  اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کے  تاریخی معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کے تاریخی معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سستی ایل این جی معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت پاکستان آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں پاکستان اور آذربائیجان نے ایل این جی کی خریداری کے لیے تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے۔

    معاہدے کے تحت پاکستان آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا۔

    یاد رہے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان آذربائیجان میں ایل این جی کا تاریخی معاہدہ 24 جولائی کو ہو گا۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت آذربائیجان سے 12 ایل این جی کارگو جہاز خریدے گی معاہدے کے تحت پاکستان ضرورت کےمطابق ایل این جی خریدے گا اور خریداری کے وقت جو مارکیٹ ریٹ ہو گا اس سے کم پر خریدا جائے گا۔