Tag: پاکستان اور افغانستان

  • دوسرا ون ڈے: افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ون ڈے: افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ہمبنٹوٹا: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔

    قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، فاسٹ بولر نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پاکستان ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کر کے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

    قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اگر پاکستانی ٹیم میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرسکتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  سے افغان صدراشرف غنی کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے افغان صدراشرف غنی کی ملاقات

    تاشقند: پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پرمشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات انٹرنیشنل کانفرنس جنوبی ایشیا وسطی ایشیا کی سائیڈ لائن پرہوئے۔

    پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان اور افغان وفد کی قیادت افغانستان کے صدراشرف غنی نے کی ، مذاکرات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پرمشاورت کی گئی ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے اشرف غنی اورنائب صدراٖفغانستان کےالزامات مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں امن کی کوشش کر رہا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کو فتح قریب نظرآرہی ہے، طالبان کو امریکی اور نیٹو افواج موجودگی میں ہی مذاکرات پر آمادہ کیا جاسکتا تھا، اب وہ وقت گزرگیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرالزامات بےبنیادہیں، اشرف غنی کے پاکستان سے دراندازی کےالزامات قابل افسوس ہیں، بھارت کے ساتھ دیرینہ مسائل حل کرناضروری ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا افغان جنگ میں لاکھوں قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں 3 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، نئے مہاجرین کیلئے وسائل کی کمی ہے ، پاکستان کوعالمی تعاون کے بغیر مزید مہاجرین کی آمد پر مشکلات ہیں۔

    خیال رہے تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس جنوبی ایشیا وسطی ایشیا جاری ہے، جس میں ساٹھ سےزائد ممالک شریک ہیں۔

  • دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے ، افغانستان کے خلاف کامیابی کے لیے نئے عزم کے ساتھ اترنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کےلیےنیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے، افغان ٹیم کو کمزور حریف نہیں سمجھنا چاہیے، افغانستان کے خلاف کامیابی کےلیےنئے عزم کے ساتھ اترنا ہو گا۔

    خیال رہے قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کےلئے پاکستان ٹیم کو میچ جیتنا لازمی ہے، منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    قومی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اورافغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا، وزیرخارجہ

    یاد رہے پاکستان اور افغانستان کے ورلڈکپ میچ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے ، انہوں نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا سیکھا، افغانستان کے مختلف کھلاڑی پاکستان کے تربیتی کیمپ میں رہے، پاکستان نے افغان کرکٹرزکو کھیل سے آشنا کیا۔

    ان کا کہنا تھا میرے خیال میں میچ اسی ماحول میں ہوگا جس میں ہم نے افغان حکام سے بات کی، میری تو دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نہ ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی آرمی چیف سے ملاقات

    امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقیں کیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں جنرل راحیل شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے خطے کی سیکیورٹی کی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

    رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، اس سے پہلے رچرڈ اولسن نے امریکی سفیر کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
    رچرڈ اولسن نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی،رچرڈ اولسن نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی پر پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔