Tag: پاکستان اور امریکا

  • امریکا ایک بار پھر پاکستان کا معترف

    امریکا ایک بار پھر پاکستان کا معترف

    اسلام آبا: امریکا نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ کا دور ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بات چیت کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری نبیل منیر اور امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگر فُو نے کی۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    https://youtu.be/Tm_vdxuv7lA?feature=shared

    فریقین نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید مؤثر حکمت عملی اپنانے اور کالعدم بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

    امریکا نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت بھی کی۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کو مؤثر بنانے اور صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    پاکستان اور امریکا نے اقوامِ متحدہ سمیت کثیر ملکی فورمز پر انسدادِ دہشت گردی تعاون جاری رکھنے اور باہمی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا اور تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی، ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ساتھ ہی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

    پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    بعد ازاں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم کسی بھی صورت حال کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔۔ دونوں ممالک صحیح سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکس، توانائی اور ایس او ایز کیلئے بنیادی اصلاحات کی ہیں، ہم ملک کو مزید مسابقتی معیشت بنانا چاہتے ہیں تاکہ برآمدی صنعت کو فائدہ ہو۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو دس ملین سے اوپر کی پنشن پر پانچ فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، پنشن کا بل ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جو ہمارے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔

    خیال رہے امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور تجزیہ کار خبردار کرتے ہیں کہ نئے محصولات پاکستان کی نازک معاشی بحالی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق، ملک نے 2024 میں امریکہ کو 5.44 بلین ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کیں۔ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک، برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ، 4 بلین ڈالر رہیں۔

    امریکہ کو پاکستان کی تقریباً 90 فیصد برآمدات ٹیکسٹائل کی ہیں، جس کا ممکنہ طور پر ایک شعبہ ٹیرف کے اثرات کو برداشت کرے گا۔

  • قطر میں تیسرے دوحہ مذاکرات، پاکستان اور امریکا  سر جوڑ کر بیٹھ گئے

    قطر میں تیسرے دوحہ مذاکرات، پاکستان اور امریکا سر جوڑ کر بیٹھ گئے

    اسلام آباد : دوحہ مذاکرات سے پہلے پاکستانی وفد کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں افغانستان کےمعاملے پر مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر میں تیسرے دوحہ مذاکرات سے قبل پاکستان اور امریکا سر جوڑ کر بیٹھ گئے ، گزشتہ روز پاکستانی وفد کی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فریقین نےافغان صورتحال،تیسری دوحہ کانفرنس و مختلف امور پر مشاورت کی، دوحہ میں افغانستان کے معاملے پر پاکستان،امریکامیں گزشتہ روز مشاورت ہوئی۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان تھامس ویسٹ اور وفد نے ملاقات کی، پاکستانی وفدمیں نمائندہ خصوصی آصف درانی ،قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز شامل تھے، کابل میں ہیڈ آف مشن عبیدالرحمن نظامانی بھی پاکستانی وفد میں شامل تھے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان کانفرنس کےموقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ، روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو سے بھی گزشتہ روز پاکستانی وفد نے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ پاکستانی وفد نے گزشتہ روز ہی یورپین یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی، یورپی یونین کے وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی ٹامس نکلسن کر رہے تھے۔

  • پاکستان اور امریکی فرم  کے درمیان  تاریخی معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور امریکی فرم کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : پاکستان منرل ڈویلپمنٹ اور امریکی فرم کے مابین تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ذکر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی اور ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام تقریب ہوئی ، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم میریکل سالٹ ورکس کلیکٹیوانکارپوریٹڈ کے مابین ہمالیائی گلابی نمک کی برآمد کو بڑھانے کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    20 فروری 2024کو وزارت توانائی اورایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام مشترکہ منصوبےکےمعاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

    تقریب کے کامیاب انعقاد پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    چیف کمیونیکیشن آفیسرآف میریکل سالٹ ورکس مبارک خان نے کہا کہ آج ہم نےامریکی فرم میریکل سالٹ ورکس کلیکٹیو انکارپوریٹڈ کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا ہے، جس میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ذکر ہے۔

    مبارک خان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔

    غیر ملکی سرمایہ کار نے کہا کہ ہم پہلی کمپنی ہیں جو نئے طریقے کار کے تحت سرمایہ کاری کریں گے، اس پراجیکٹ میں کینیڈین سرمایہ کاروں کی بڑی تعدادموجود ہے، ایس آئی ایف سی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    غیر ملکی سرمایہ کار کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری وسیع پیمانے پر پھیلے گی جس سے ترقی میں اضافہ ہوگا، ہم ایس آئی ایف سی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جس کی بدولت یہ معاہدہ آسان مراحل میں طےپا گیا، مجھے یقین ہے کہ اس مشترکہ معاہدے سے پاکستان میں غیر ملکی صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔

    ملکی سرمایہ کار نے کہا کہ پاکستان اس معاہدے کے ذریعے بیش بہا معاشی فوائد سے مستفید ہوگا، پاکستان کی سرزمین گلابی نمک کی دولت سے مالا مال ہے جو صرف پاکستان میں موجود ہے۔

  • پاکستان اور امریکا کا  دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے  مل کر کام کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : مشیرقومی سلامتی معیدیوسف کی امریکی وفد سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرقومی سلامتی معیدیوسف سے 4 رکنی امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی قیادت سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے اقلیتی اسٹاف ڈائریکٹر نے کی۔

    ملاقات میں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر معیدیوسف نے کہا پاکستان ہمیشہ کہتارہاافغانستان کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں۔

    افغانستان کوانسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جانی چاہیے، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

    فریقین کا مثبت سمت میں آگے بڑھنے سمیت دوطرفہ تعلقات بہتربنانےکےلیےتمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔