Tag: پاکستان اور انگلینڈ

  • شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم 234  رنز پر آؤٹ ہوگئی

    شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم 234 رنز پر آؤٹ ہوگئی

    شارجہ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز ہی پاکستانی ٹیم دوسوچونتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی، مصباح کی نصف سنچری اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے چار وکٹ حاصل کیں، انگلینڈ کی ٹیم نے دن کے اختتام پر چار رنز بنالیے ہیں۔

    پاکستان ٹیم کیلئے شارجہ ٹیسٹ کا پہلا روز برا ثابت ہوا، انگلش ٹیم نے پاکستان بلے بازوں کو فاسٹ بولرز کیساتھ اسپن کے جال میں پھنسا دیا، پہلی سے آخری وکٹ تک پاکستانی بلے باز بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد پویلین لوٹ آئے۔

    پاکستانی کھلاڑی حفیظ ستائیس، ملک اڑتیس، یونس اکتیس اور سرفراز انتالیس رنز بناسکے جبکہ عمررسیدہ کھلاڑی کا لیبل چپکائے کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری نبھائی اور کیرئیر کی بیتیسویں نصف سنچری اسکور کی،لیکن وہ غلط شاٹ کھیلتے ہوئے اکہتر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    انگلش ٹیم نے آخر میں راحت علی کو آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دوسو چونتیس رنز پر ڈھیر کردیا، جیمز اینڈرسن نے چار، سمت پٹیل،معین علی اور اسٹورٹ براڈ نےدو، دو وکٹ حاصل کی۔

    دن کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری،  پانچ کھلاڑی آؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری، پانچ کھلاڑی آؤٹ

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ آج شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ شارجہ میں پاکستان ایک صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

    فاسٹ بولر عمران خان انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور اکیاون رنز ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے اوپنرز اظہر علی اور محمد حفیظ کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اظہر علی صفر اور محمد حفیظ ستائیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    شعیب ملک 38 یونس خان 31 اور اسد شفیق صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    پاکستان کی طرف سے مصباح الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، شعیب ملک، یونس خان ، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابراور راحت علی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں الیسٹر کک، معین علی، آین بیل، جوئے روٹ، عادل راشد، سٹیورٹ براڈ،ٹیلر، جیمی بیرسٹو، پاٹیل، اینڈرسن اورسٹوکس شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل قطر میں نہیں دبئی اور شارجہ میں ہوگی، پی سی بی

    پی ایس ایل قطر میں نہیں دبئی اور شارجہ میں ہوگی، پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں قطر کی بجائے دبئی اور شرجہ میں کرنے کا اعلان کردیا۔

     کروڑوں روپے مالیت کی پاکستان سپر لیگ کرانے کے لئے زور شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن وینیو کے انتخاب میں مشکلات سے دوچارہیں، پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے پہلے اعلان کیا کہ لیگ قطر میں ہوگی۔

     پی سی بی نے اب بیان جاری کیا کہ لیگ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی،اس فیصلے کے بعد قطر کی شاہی فیملی پی سی بی سے کافی ناراض ہے۔

     قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گل خان نے کہا کہ فیصلے سے قطر کے پاکستانیوں کو گہرا صدمہ ہوگا،لیگ کے لئے سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے علاوہ بین الاقوامی کوچز بھی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

    آسٹریلیا کے ڈرین بیری، جنوبی افریقہ کے میکی ارتھر اور ایرک سمنز نے بھی پی ایس یل میں شرکت کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

  • پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

    پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز سے قبل پاکستان اے اور انگلینڈ کے درمیان دو دو روزہ میچز ہوں گے۔

    پہلا ٹیسٹ میچ تیرہ اکتوبر سے ابوظہبی میں، دوسرا ٹیسٹ بائیس اکتوبر سے دبئی میں اور تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شارجہ میں ہوگا۔

    پہلے دو ون ڈے میچ گیارہ اور تیرہ نومبر کو ابوظہبی میں، تیسرا میچ سترہ نومبر کو شارجہ میں اور چوتھا ون ڈے میچ بیس نومبر کو دبئی میں ہو گا۔ پہلے دو ٹی ٹوینٹی میچز چھبیس اور ستائیس نومبر کو دبئی میں اور تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ تیس نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔