Tag: پاکستان اور آسٹریلیا

  • میلبرن ٹیسٹ : تیسرا دن، آسٹریلیا کےدو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز

    میلبرن ٹیسٹ : تیسرا دن، آسٹریلیا کےدو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز

    میلبرن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزکے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے۔ جس میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے 443 رنز کے جواب میں 278 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔ آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور آسٹریلوی نژاد پاکستانی بلے باز عثمان خواجہ نے ناقابل شکست 95 رنز اسکور کیے۔

    match-post-1

    کینگروز کپتان اسٹیو اسمتھ 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد وارنر اور عثمان خواجہ نے اپنا کمال دکھا دیا۔ دونوں نے تیز کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے ایک سو اٹھانوے رنزبنائے۔ وارنر نے موقع ملنے کے بعد سینچری داغ دی۔ وہ ایک سو چوالیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

    match-post-2

    آسٹریلیا نے ون ڈے کی طرح کھیلتے ہوئے صرف اٹھاون اوورز میں دو سو اٹھتر رنزبنالئے۔ عثمان خواجہ سنچری سے صرف پانچ رنز دوری پرہیں۔

    match-post-3

    قبل ازیں رین شو کو یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ وارنر کو اپنی نو بالز کے ذریعے نئی زندگی دینے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ہی سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ محمد عامر، سہیل خان اور اظہر علی کے حصے میں کوئی وکٹ نہ آئی۔

    match-post-4

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔ نائب کپتان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ناقابل شکست ڈبل سنچری اسکور کی۔

    match-post-5

    فاسٹ باؤلر سہیل خان نے بھی برق رفتار نصف سنچری بنائی۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔ جس میں 6 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل ہیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کا اسکور برابرکرنے کے لئے مزید ایک سو پینسٹھ رنزدرکار ہیں۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا میں 4روزہ پریکٹس میچ کا کل سے آغاز

    پاکستان اور آسٹریلیا میں 4روزہ پریکٹس میچ کا کل سے آغاز

    شارجہ : پاکستان اے ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا، دو ٹیسٹ کی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان پریکٹس میچ کے اختتام پر کیا جائے گا۔

    پاکستانی ٹیم کا ایک اور کڑا متحان ابھی باقی ہے، یو اے ای میں دو ٹیسٹ میچ کی سیریز بائیس اکتوبر سے شروع ہوگی لیکن قومی اسکواڈ کا اعلان چار روزہ پریکٹس میچ کے بعد ہی ہوگا اور ان کھلاڑیوں کو سیلیکٹ کیے جانے کا امکان ہے، جو پریکٹس میچ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ڈراؤنا خواب بنتی جارہی ہے، پے در پے شکست اور انجریز نے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، وکٹیں ایک طرف کپتانی کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔

    دوسری جانب ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کے لئے مینجمنٹ سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے، کپتان مصباح الحق کے لئے ٹیسٹ سیریز بقاء کی جنگ ہوگی۔

    ون ڈے سیریز میں مصباح کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، ادھر آل راؤنڈر محمد حفیظ اور جنید خان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے، فاسٹ بولر وہاب ریاض انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔