Tag: پاکستان اور بنگلادیش میچ

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان و بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان و بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور بنگلادیش کا میچ راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پر پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    راولپنڈی اورگردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل بنگلادیش کے اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین کا کہنا تھا کہ بنگلادیش نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا اب آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    پنڈی میں شیڈول میچ کے حوالے سے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ بنگلادیش کے بالرز نے گزشتہ 2 میچوں میں بہتر بالنگ کی، اسکواڈ میں 15 کھلاڑی ہیں اسی پر فوکس کرنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش کے پاس ڈومیسٹک مقابلوں کیلئے کافی تیز فاسٹ بالرز موجود ہیں تسکین اور رانا اچھی بالنگ کر رہے ہیں اور مزید سیکھ رہے ہیں، مستقبل میں بنگلا دیش کو باصلاحیت فاسٹ بالرز ملیں گے مستقبل میں ورلڈکرکٹ میں بنگلادیش کے فاسٹ بالرز اچھا نام بنائیں گے۔

    مجھے زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا، عمر اکمل

    محمدصلاح الدین کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی میں بنگلادیش کی بالنگ بہتر رہی لیکن بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی بنگلادیش کابیٹنگ کمبنیشن کچھ ٹھیک نہیں تھا مڈل آرڈر پرفارمینس نہیں دے پایا۔

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں اچانک لائٹس کیوں بند ہوئیں؟

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں اچانک لائٹس کیوں بند ہوئیں؟

    پاکستان اور بنگلادیش کا میچ لائٹس بندہو نے کی وجہ سے روک دیا گیا، قذافی اسٹیڈیم میں میچ کچھ دیرمیں شروع ہوگا۔

    پاکستان اور بنگلادیش کا میچ جاری تھا کہ اسی دوران خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا ہے، لائٹس کی تکنیکی خرابی کے باعث میچ میں تعطل آیا ہے امید ہے کہ کچھ دیر میں پھر سے میچ کا آغاز ہوجائے گا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کچھ دیرمیں میچ شروع ہوگا، پاکستان نے5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنالیے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 193 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

    حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، نسیم شاہ نے 3 اور فہیم اشرف، افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی تھی۔