Tag: پاکستان اور بھارت

  • پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں سے متاثرہوئی،شہریارخان

    پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں سے متاثرہوئی،شہریارخان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط ممبئی حملوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو جمہوری انداز میں چلایا جائیگا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں کی وجہ سے متاثر ہو ئی ہے۔ پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں میں مشکل حالات میں کھیلنے کی خوبی نہیں ہے اور انہیں فواد عالم سے سیکھنا چاہیے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں ڈاؤن سائزنگ کے سلسلے کو شروع کیا جائے گا۔ شہریار خان نے اس بات کی تردید کی وہ ڈمی چیئرمین ہیں اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی سارے فیصلے کرتے ہیں۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا اعلان جلد ہوگا۔

  • پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔

    گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر پاکستان کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔تاہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے لچک دکھانے کیلئے تیار نہیں۔

    پاکستان سپل ویز کے ڈیزائن میں تبدیلی چاہتا ہے تاکہ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو پانی برابر سے ملے۔دوطرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ جبکہ بھارت کی طرف کشوندر وہرا کر رہے ہیں۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت پر مذکرات رواں ماہ نئی دہلی میں شروع ہونگے

    پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت پر مذکرات رواں ماہ نئی دہلی میں شروع ہونگے

    پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت پر مذکرات رواں ماہ کی پندرہ اور سولہ جنوری کو نئی دہلی میں شروع ہونگے، وزرات تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک بار پھر باقاعدہ تجارتی مذاکرات شروع کر رہے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان نئی دہلی میں ہوگا، زرائع کے مطابق مذاکرات کی حتمی تاریخ پندرہ اور سولہ جنوری طے پائی ہے۔

    حکام کا کہناہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات میں بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک قراردینے اور واہگہ باڈر پر بھارتی مصنوعات سہولیات فراہم کرنے جیسے اعلانات متوقع ہیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بارتجارتی مذاکرات ستمبر دوہزار بارہ میں ہوئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
       

  • پاک بھارت ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزملاقات منگل کوہوگی

    پاک بھارت ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزملاقات منگل کوہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کےدرمیان چودہ سال بعد واہگہ بارڈر پرکل ملاقات ہوگی۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔ کنٹرول لائن پر کئی دنوں کی بھارتی جارحیت کے بعد اب صورتحال بہتر ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ملاقات منگل کو ہو رہی ہے۔ وہ بھی ایک دو نہیں پورے چودہ سال بعد۔

    پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت اس پیش رفت کو مثبت قراردے رہی ہے۔ میجر جنرل عامرریاض اورلیفٹنٹ جنرل ونود بھاٹیہ کی باضابطہ بیٹھک کا ہدف ایک ہی ہے، ایک دہائی پہلے طے ہونے والے ایل او سی جنگ بندی معاہدے پر ہر قیمت کاربند رہا جائے، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز واہگہ بارڈر پر ملیں گے۔ اورلائن آف کنٹرول۔ ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال سمیت سکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھائے گا، اور امن کی تجاویز دی جائیں گی۔ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوزسرحدی سیکورٹی پرایک دوسرے کی تجاویز پربات چیت کریں گے۔ جس کا مقصد سرحدی آبادی کی سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔