Tag: پاکستان اور ترکیہ

  • پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق اختتام پذیر

    پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق اختتام پذیر

    کراچی : پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق کامیابی سے مکمل ہوگئی، جو دونوں دوست ممالک کے درمیان بحری اشتراک اور دفاعی تعاون کی ایک اہم پیش رفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دوطرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک اور بحری آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا اس مشق کے دوران مختلف جنگی اور تربیتی سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں ہتھیاروں کے استعمال، سمندر اور خشکی پر مشترکہ آپریشنز، اور شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے عملی مظاہرے شامل تھے۔

    مشق میں لائیو فائرنگ کے ذریعے جنگی حالات سے ہم آہنگ کارروائیاں بھی کی گئیں، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں فورسز کی تیاری اور حکمت عملی کو بہتر بنانا تھا۔

    اختتامی سیشن میں ایک مخصوص ساحلی مقام پر جامع جنگی مشق کی گئی، جس میں پاکستانی اور ترک اسپیشل فورسز نے سمندری اور زمینی خطرات کے خلاف مشترکہ ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق یہ مشق پاکستان اور ترکیہ کے طویل المدتی اور گہرے دفاعی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، اور اس بات کی واضح علامت ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون اور مشترکہ کوششوں کے لیے پرعزم ہیں۔

  • تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

    تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

    اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کہ موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے اہم فیصلہ کیا۔

    ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، جس کا معاہدہ طے پاگیا، پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کا ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی معاہدہ کیا۔

    ترک سرکاری کمپنی ’’ترکیہ پیٹرولری‘‘ پاکستان کے ساتھ آف شور نیلامی میں شامل ہوگی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔

    پاکستان میں آف شور تیل و گیس کے وسیع ذخائر، توانائی خود کفالت اور اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آف شور ذخائر کی دریافت ایل این جی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں معاون، توانائی کے شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا.

    سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

    فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت

    اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ کے مابین 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کیلئےعملی اقدامات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ترکیے کے درمیان سرمایہ کاری وتجارتی تعاون میں نئی پیشرفت سامنے آئی۔

    حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مربوط حکمت عملی تیارکرلی ، دونوں ممالک پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کیلیے سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، انفراسٹرکچراور دفاعی شعبے سمیت جدید ٹیکنالوجی میں منتقلی پرمزید تعاون کو فروغ دیں گے۔

    پاکستانی کھیلوں کے سامان اور جراحی آلات کے ذریعے برآمدات میں اضافے اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے۔

    مشترکہ تاریخ وثقافت کی بدولت دونوں ممالک نے طلبا کے تبادلے کے ذریعے تعلیمی و برادرانہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور دوطرفہ و عالمی امور پر مشاورت اور ہم آہنگی کے لیے دونوں ممالک کا ’’شورائےاخوت‘‘کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

    فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان اور ترکی نے مزید اشیا کی تجارت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان کیا۔

    ترکی نے سی پیک سے منسلک ہونے کا خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی انضمام اور تجارتی روابط کے فروغ پر زور دیا۔

    تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان اور ترکی نے تجارتی نمائشوں کا انعقاد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی تاجروں کو ترکی میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔.

    ترک کمپنیوں کے لیے کاروباری عمل کو آسان بنانے میں ایس آئی ایف سی کے کلیدی کردار کی تعریف کی گئی۔

    اسلام آباد،استنبول مال بردارٹرین کی بحالی پر کام جاری ہے ، دونوں ممالک تجارتی روابط میں استحکام لانے کے خواہاں ہیں۔

    ایس آئی ایف سی کی جانب سے عالمی برادری کے اعتماد کی بحالی کے ذریعے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیش رفت ، معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیش رفت ، معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی ، وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،ترکیہ میں تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے، معاہدے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی۔

    شہباز شریف نے صدر طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ معاہدہ طے پایا، معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے یہ معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جو آج مکمل ہو گیا،یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لا محدود وسائل کو اجاگر کرے گا۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے، معاہدہ پانچ بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کوحاصل کرنےمیں اہم ثابت ہوگا۔