Tag: پاکستان اور جاپان

  • سرکاری ملازمین کے لئے جاپان جانے کا سنہری موقع ، بڑی خوشخبری آگئی

    سرکاری ملازمین کے لئے جاپان جانے کا سنہری موقع ، بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وفاقی ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان میں ہیومن ریسورس اسکالر شپ کو وسعت دینے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    ترجمان اقتصادی امور نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت 379 ملین جاپانی ین فراہم کرے گی۔

    اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ 16 وفاقی ملازمین جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کریں گے، 2018 سے اب تک اسکالر شپ کے تحت 7 بیچز جاپان جاچکے ہیں۔

    سیکریٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز اور جاپانی سفیر شوچی نےمعاہدےپردستخط کیے، جاپان کاپاکستان کےساتھ تعاون قابل ستائش ہے۔

    جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت اور جائیکا پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل تعاون جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : بڑی خبر ! کن ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا؟

  • سیلاب متاثرین کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم اقدام

    سیلاب متاثرین کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم اقدام

    پاکستان اور جاپان حکام نے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سندھ کے سیلاب متاثرین کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص رقم خرچ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان 79 کروڑ 40 لاکھ ین گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں مذکورہ رقم سندھ میں سیلاب سے متاثرین کیلئے تعلیمی سہولیات کی بحالی پر خرچ ہوگی

    اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پراجیکٹ نوٹ پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میتسو ہیرو نے دستخط کئے۔

    اعلامیہ کے مطابق جاپان نے پاکستان کو تریپن لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی ہے، اس سے سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی تعمیرنو اور تعلیمی ماحول سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

    سیکرٹری اقتصادی امور نے دونوں فریقین کے مابین مزید بامعنی تعاون کے لیے تمام اہم سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ جاپانی حکومت اور عوام کو پاکستان کی عظیم حمایت پر سراہا۔

    جاپانی سفیر واڈا میتسو ہیرو نےدوطرفہ تعلقات اور تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنےکا یقین دلایا ۔

  • پاکستان اور جاپان میں معاہدہ ، پاکستانی طلباء  کیلئے اچھی خبر آگئی

    پاکستان اور جاپان میں معاہدہ ، پاکستانی طلباء کیلئے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد: جاپان اسکالرشپ پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو 2.3 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا، جس کے تحت جاپانی یونیورسٹیز میں پاکستانیوں کو 2 سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام کیلئے17 اسکالرشپس دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت کی پاکستان کو313ملین ین کی امداد کیلئے دستخط کی تقریب ہوئی ، تقریب میں اقتصادی امور کے سیکرٹری اسد حیا الدین اور جاپانی ناظم الامور نےمعاہدے پر دستخط کئے۔

    جائیکا نمائندے اور اقتصادی امورکے جوائنٹ سیکرٹری کے منصوبے پر عملدرآمد کے معاہدے پر دستخط ہوئے ،جس کے تحت جاپانی یونیورسٹیز میں پاکستانیوں کو 2 سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام کیلئے17 اسکالرشپس دی جائیں گی۔

    ،ڈاکٹریٹ پروگرام کے لئے3 سالہ ایک اسکالرشپ فراہم کئے جائیں گے، پاکستان میں 2018 میں متعارف پروگرام سے اب تک 4بیج اسکالرشپ سے مستفید ہوچکے ہیں۔

    منصوبے کا بنیادی مقصد حکومت پاکستان کی انتظامی استعداد کو مضبوط کرنا ہے ، وزارت قتصادی امور کے سیکرٹری نے جاپانی حکومت اور عوام کے تعاون پر تعریف کی۔

  • پاکستان اور جاپان کے درمیان  500 ملین ین کی گرانٹ کا معاہدہ

    پاکستان اور جاپان کے درمیان 500 ملین ین کی گرانٹ کا معاہدہ

    اسلام آباد : اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور جاپان کے درمیان 500 ملین ین کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے میں ویسٹ منیجمنٹ کے لیے 29 گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان اور اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مابین سولڈ وسیٹ مینجمنٹ کے لیے گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا، گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

    وزارت اقتصادیات کے سیکٹری نور احمد اور جاپان کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے، گرانٹ کی کل لاگت 500 ملین ین ہے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کے لیے 29 گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ حکومت جاپان پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھے گی جبکہ سیکریٹری نور احمدنے ویسٹ مینجمنٹ کیلئےگرانٹ پر حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔

    سیکرٹری اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ جاپان نے ہمیشہ قدرتی آفات سے نمٹنے ، سیلابوں ، زلزلوں سمیت دیگر آفات میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر حکومت پاکستان جاپان کی حکومت اور عوام کی شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

    یاد رہے چند روز قبل معاون خصوصی زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کوننوری ماتسودا کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے پربات چیت کی گئی اور پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں 3روزہ جاب فیئرکرانے کی تجویز زیر غور آئی۔

    جاپانی سفیر نے کہا تھا کہ جاپان کو آئی ٹی اورنرسنگ کیئر میں تربیت یافتہ افرادکی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں آئی ٹی کی تربیت یافتہ افرادی قوت اپلائی کر سکتی ہے۔