Tag: پاکستان اور جنوبی افریقہ

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا

    ڈربن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کئے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس پورٹ ایلزبتھ سے ڈربن پہنچ گئے، دونوں ٹیمیں دوسرے میچ کیلئے کل شام چار بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

    پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے گزشتہ میچ میں شاہینوں نے کاری واری کیا، اب ان کو ایک بار پھر ڈربن میں ہرانے کی باری ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم پر ڈر بٹھادیا ہے جو ڈربن میں کام آئے گا، دوسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    اوپنر امام الحق پروٹیز پر دھاک بٹھانے کو تیار ہیں جبکہ محمد حفیظ کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈربن میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

    اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ چھ مرتبہ اس میدان میں مدمقابل آئے، گرین شرٹس نے چار جیتے۔ دو پروٹیاز کے نام رہے۔ ٹیسٹ کا بدلہ چکانا ہے تو ڈربن میں بھی پاکستان کو جیت کا چھکا لگانا ہوگا۔

  • جوہانسبرگ ٹیسٹ: مکھیوں کا حملہ، میچ روکنا پڑا

    جوہانسبرگ ٹیسٹ: مکھیوں کا حملہ، میچ روکنا پڑا

    جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اچانک کھلاڑیوں پر مکھیوں نے حملہ کر دیا جس کے باعث میچ روکنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میں وکٹیں اڑنے کے بعد مکھیاں اڑنے لگیں، مکھیوں نے سب کو پریشان کر دیا، امپائرز کو مکھیوں کی مداخلت سے میچ کئی بار روکنا پڑا۔

    پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی گیند کرتے کرتے بھنبناہٹ سے رک گئے، اور خود پر سے مکھیاں بھگانے لگے جس پر ہاشم آملہ ہنسنے لگے۔

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بھی مکھیاں بھگاتے نظر آئے، یہ صورتِ حال دیکھ کر امپائرز کو کھیل روکنا پڑا، مکھیوں سے نجات کے لیے اسپرے بھی کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جوہانسبرگ ٹیسٹ : دوسرا روز، پاکستان185رنز پرڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ

    خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کھیل پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی بھی 5 وکٹیں گر گئیں۔

    جنوبی افریقی بولنگ لائن کے آگے پاکستانی کرکٹرز کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی چلی گئیں، آخری پانچ وکٹیں صرف 16 رنز پر گریں۔

  • سنچورین ٹیسٹ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں کل مد مقابل ہوں گی

    سنچورین ٹیسٹ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں کل مد مقابل ہوں گی

    سنچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے یعنی26دسمبر سے سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، ایک بار پھر پاکستان کی بیٹنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی کا امتحان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیزن کا پہلا سنچورین ٹیسٹ26دسمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان کا کڑا بلکہ سخت کڑا امتحان اب شروع ہونے جارہا ہے.۔

    دونوں ٹیموں کی بولنگ مضبوط اور بیٹنگ مشکوک ہے، ڈیل اسٹین جنوبی افریقی بولنگ کے سردار، ایک وکٹ لے کر422 پر پہنچیں گے۔ جو ملک کا نیا ریکارڈ ہوگا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ پاکستان کا اٹیک ہوگا، پچ ہری اور خطروں سے بھری ہوگی پر یہاں آخری تین ٹیسٹ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔

    تینوں بار جنوبی افریقہ نے فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ پاکستان جنوبی افریقہ سے دس میں سے صرف ایک سیریز جیتا۔ پاکستان نے اب تک بارہ میں سے صرف دو ٹیسٹ جیتے، سیریز کبھی نہیں جیتی۔

    پاکستان کو ٹاپ آرڈر سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، اظہر علی اور اسد شفیق اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور جنوبی افریقہ کو ہاشم آملہ سے اچھے رنز مل سکتے ہیں تاہم اس ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فیورٹ ہے پر پاکستان بھی شائقین کرکٹ کو حیران کر سکتا ہے۔