Tag: پاکستان اور زمبابوے

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج بولاوایو میں کھیلا جائے گا۔

    قومی ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز میں وائٹ واش کیلئے پُرعزم ہے۔

    پاکستان نے بینچ اسٹرینتھ چیک کرنے کیلئے میچ کیلئے 4 تبدیلیاں کی ہیں، اس طرح پاکستان اپنے تمام کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع فراہم کررہا ہے۔

    آج کے میچ میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، صائم ایوب کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ صاحبزاہ فرحان اوپننگ کریں گے، دوسرے اوپنر عمیر بن یوسف ہیں۔

    ون ڈاؤن کی پوزیشن پر عثمان خان کھیلیں گے، چوتھے نمبر پر کپتان سلمان علی آغا بیٹنگ کرنے کے لیے آئیں گے، طیب طاہر، قاسم اکرم، عرفات منہاس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    بھارت میں کرکٹ میں سیاست ہوتی ہے، اچھی طرح جانتا ہوں، سابق آسٹریلوی کرکٹر

    فاسٹ بولر میں جہانداد خان، محمد عباس آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی میچ اسپنر سفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈز کو56 رنز سے شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈز کو56 رنز سے شکست دیدی

    سڈنی: آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دیدی۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، ڈچ ٹیم  180رنز کے تعاقب میں 123 رنز تک محدود رہی۔

    نیدرلینڈ کی جانب سے پرنگل 20، ایکرمین 17، ڈی لیڈے اور اوڈاؤڈ 16 ،16رنز بناسکے، بھارت کی جانب سے بھوونیشور، اکشرپٹیل اور ایشون نے 2،2وکٹیں لی۔

    بھات کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 اور کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

     سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آج دوسرے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔

     نیدرلینڈ اور بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جب کہ اس سے قبل جنوبی افریقا اور بنگلادیش کا میچ ہوا جس میں افریقا 104 رنز سے فاتح پایا۔

    آج کا تیسرا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

  • لاہور: پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچ کی ون ڈے سیریز آج شروع ہوگی۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام رہی اور اب ون ڈے میں امتحان ہونے جارہا ہے، زمبابوے سے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے میدان سج گیا ہے،  پہلے ایک روزہ میچ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، شائقین بے تاب ہیں جبکہ ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے کے لئے بھی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تین بجے کے بعد شائقین کے لئے انٹری بند ہوجائے گی، پولیس اور کمانڈوز نے اسٹیڈیم کے اطراف پوزیشن سنبھال لی ہے۔

    ون ڈے سیریز کے لئے فاسٹ بولر محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے مختار احمد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

     پاک زمبابوے سیریزکی ٹرافی کی نقاب کشائی مہمان کپتان ایلٹن چگمبورااوراظہرعلی نے کی۔

    اس موقع پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے مین شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان کا رخ کریں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے سیریز کے تینوں میچ جیتنا اہم ہیں۔

    مہمان کپتان بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نظر آئے، چگمبورانے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازو ں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ فیلڈنگ اوربولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    زمبابوین کپتان پاکستان اور زمبابوے کے تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ڈے نائٹ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا

    پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا۔

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی کامیاب واپسی  اور ٹی ٹوئنٹی سیریز گرین شرٹس کے نام رہی، پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

    دونوں ٹی ٹوئنٹی کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں عوام کا سمندر امڈ آیا، شائقین کا جوش وخروش بھی عروج پر تھا، پاکستان زندہ باد کے نعروں نے جوش اور بھی بڑھادیا۔

    منگل سے لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا, ڈے نائٹ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

    پی سی بی نے ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی واپسی ہوئی ہے۔

    دونوں ٹیمیں رواں سال ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

  • پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    لاہور : کرکٹ کے شائقین کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں رہی، بیکری پر دودھ ، ڈبل روٹی اور انڈوں کے ساتھ
    پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ بھی دستیاب ہونگے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کی ٹکیٹیں لاہور کی نجی بیکری میں فروخت ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ پاکستان میں  کرکٹ کے سونے میدان آباد ہونے والے ہیں۔

    زمبابوے سے سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے شائقین تیار ہوجائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے، لیکن یہ ٹکٹ آن لائن کے علاوہ لاہور کی ایک بیکری پر بھی دستیاب ہونگے۔

    ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ دو سو پچاس روپے سے لے کر پندر سو تک ملیں گے۔جنرل انکلوژر کا ٹکٹ دو سو پچاس روپے ۔ دوسرے اسٹینڈرز کا پانچ سو روپے جبکہ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ پندرہ سوروپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    ون ڈے سیریز دیکھنے کے خواہش مند افراد کو سب سے سستا ٹکٹ ڈیڑھ سو روپے میں مل جائے گا، جبکہ دیگر انکلوژرز کی قیمت تین سو روپےسے لے ہزار روپے تک رکھی گئی ہیں۔

    ٹکٹ فروخت کرنے کے حقوق نجی بیکری کے پاس ہیں۔ شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔