Tag: پاکستان اور سری لنکا

  • تیسرا ون ڈے، پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آج دمبولا میں کھیلا جائیگا

    تیسرا ون ڈے، پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آج دمبولا میں کھیلا جائیگا

    دمبولا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔
    دمبولا میں اعصاب کی جنگ ہوگی، دونوں ٹیموں کے پاس آخری موقع ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، آئی لینڈز نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کیا تھا، سری لنکا نے آخری میچ کے لئے فائنل الیون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ادھر پاکستانی ٹیم میں آف اسپنر سعید اجمل ایکشن میں ہوں گے، گرین شرٹس فیصلہ کن معرکہ سر کرکے ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں، پاکستان نے دو ہزار چھ کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی۔

    دمبولا کے میدان میں شاہد آفریدی کو ایک سو چوبیس رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، ادھر میزبان ٹیم اس گراؤنڈ پر چوبیس فتوحات سمیٹ چکی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ میں قسمت کی دیوی کس ٹیم پر مہربان ہوتی ہے۔

  • ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

    ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

    ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کولمبو میں مسلسل بارش کے سبب سیریز کا دوسرا ون ڈے ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ہے، میچ بدھ کو شیڈول تھا لیکن اب دوسرا ون ڈے منگل کو ہونے کی وجہ سے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ون ڈے کے ہیرو صہیب مقصود اور فواد عالم رہے تھے، دونوں بیٹسمینوں نے مشکل وقت میں ریکارڈ شراکت قائم کی اور نصف سینچریاں بناتے ہوئے ٹیم کو اہم فتح دلائی۔

    پاکستان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ بھی لے سکتا ہے، آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے کی وجہ سے آف اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، دوسرے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کل سے شروع

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کل سے شروع

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے نو وکٹوں سے باآسانی کامیابی حاصل کرلی۔ سیریر بچانے کے لئے قومی ٹیم کو تیسرا ٹیسٹ لازمی جیتنا ہوگا۔

    آخری ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہے۔ احمد شہزاد اور راحت علی کی جگہ شان معسود اور عبدالرحمان کو جگہ دی جاسکتی ہے۔ بلاول بھٹی دوسرے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے ان کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروت ہے، جادوگر اسپنر سعید اجمل کا کہناہے کہ وہ تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوئے ۔

    ان کا کہنا تھاکہ ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں پر اسپنرز کے لئے کچھ نہیں تھا۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ آخری ٹیسٹ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم کبھی بھی کم بیک کرسکتی ہے اس لئے کھلاڑیوں کو محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔