Tag: پاکستان اور سعودی عرب

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے : بڑی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے : بڑی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کے 28 معاہدوں پر دستخط کے بعد بڑی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سعودی سرمایہ کار وفد نہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں 2.2 ارب ڈالر کے 28 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

    جن کے تحت سعودی عرب معدنیات کے شعبے، تیل اور گیس کے شعبوں، سائبر سیکیورٹی، ٹیکسٹائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جبکہ سعودی کمپنی شیل پاکستان کے 77 فیصد شیئرز خریدے گی۔

    سعودی عرب معدنیات کے شعبے، تیل اور گیس کے شعبوں، سائبر سیکیورٹی، ٹیکسٹائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جبکہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب پاکستان میں ٹیکسٹائل مل قائم کرے گا۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعمیراتی، ٹرانسپورٹ، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے گئے، سائبر سیکیورٹی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہو گی سعودی عرب پاکستان سے مصالحہ جات امپورٹ کرے گا ساتھ ہی سعودی عرب پاکستان سے تازہ سبزیوں کی خریداری کرے گا۔

    پاکستان سے الیکٹرک آلات کی مشترکہ پیداوار کرے گا اور سعودی عرب پاکستان سے افرادی قوت کو روزگار فراہم کرے گا جبکہ ای تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔

    مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے نئی پیشرفت ہے، سعودی عرب کی 2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد کا پاکستان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی، معاہدوں پر عملدرآمد کیلیے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے، سعودی معیشت کی ترقی میں شہزاد خالدبن عبدالعزیز کا اہم کردار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ معاہدے طے پائے جانے سے دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں اقتصادی روابط اور تعاون مزید بڑھے گا، سرمایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلیے پرعزم ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون کیلئے سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے مشکور ہیں، پرعزم ہیں کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا، حکومتی اقدامات کی بدولت اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

    سعودی وفد آج بھی دورہ پاکستان کے دوران مصروف دن گزارے گا طے شدہ شیڈول کیمطابق سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا، تین روزہ دورہ مکمل ہونے پر وفد آج روانہ ہو جائے گا۔

    عشائیے میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفالح کے دائیں جانب بیٹھے اور ان سے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کرتے رہے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کا  5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ

    پاکستان اور سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات مین پانچ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان الصفاء پیلس مکہ المکرمہ میں باضابطہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    جس میں بتایا کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے راستے تلاش کرنا تھا، ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہا گیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا اظہار کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں 5 بلین ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کے پہلے فیز کو جلد از جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تشویشناک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے اور انسانی جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بڑھائیں تا کہ وہ اپنے غیر قانونی اقدامات سے باز آئے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔

    دونوں رہنماؤں نے غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن اقدام کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد ایک آزاد فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو ، کے قیام کے لیے ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنا ہے۔

    دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی، جسے ولی عہد نے قبول کرلی۔

  • حجاج کو سہولیات کی فراہمی : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متعدد حج معاہدوں پر دستخط

    حجاج کو سہولیات کی فراہمی : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متعدد حج معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعدد حج معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے دورہ سعودی عرب کے دوران حکومتِ پاکستان اور سعودی حکومت کے مابین متعدد حج معاہدات پر دستخط ہوگئے۔

    سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ عالمی حج ایکسپو کے موقع پر پاکستانی حکومت اور سعودی حکام کے مابین متعدد حج معاہدات پر دستخط ہوئے۔

    حج ایکسپو میں پاکستانی وفد کی موجودگی میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے معاہدات پر دستخط کیے۔

    اس کے علاوہ پاکستانی حجاج کو مختلف سہولیات کی فراہمی سے متعلق باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

    دستخط کی تقریب میں وزیر مذہبی امور انیق احمد ، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاءالرحمن ، جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد یلدرم جبکہ جدہ میں قائم دفتر امور حجاج پاکستان کے ڈائریکٹر ز ضیاءالرحمن ، فہیم آفریدی اور ضیغم نواز بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ آئندہ حج کے دوران منیٰ عرفات میں پہلے سے بہتر جگہ فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حج 2024 کے دوران عمومی سہولیات گذشتہ سال کی نسبت بہتر ہوں گی، حجاج کرام کو بہتر سہولیات کے فراہمی کیلئے وزارت کے حکام انتھک محنت کر رہے ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر سعودی حکام نے پاکستانی وفد کو غلافِ کعبہ کا سوینئر پیش کیا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدے پر دستخط ہوگئے، حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک سعودی پاک سالانہ حج معاہدہ طے پا گیا اور سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے جدہ میں معاہدے پر دستخط کردیئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو شروع ہوگا، حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے۔

    پاکستانی وفد حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کرے گا۔

    یاد رہےآئندہ برس کیلئے حج قرعہ اندازی میں 5 ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرارپائے، ریگولر حج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ریگولرکوٹہ کے تحت کی جانے والی قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔

    نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

  • آزاد تجارتی معاہدے کیلئے راہ ہموار، پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق

    آزاد تجارتی معاہدے کیلئے راہ ہموار، پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق سے آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہوگئی، آزاد تجارت کا معاہدہ انیس سال سے زیر التواتھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کےطریقوں پراتفاق ہوگیا، جس کے بعد خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموارہوگئی۔

    نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ انیس سال سےزیرالتواتھا، یہ جی سی سی کا پندرہ سال میں کسی ملک کیساتھ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔

    اس حوالے سے نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہراعجاز نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل سے تجارتی معاہدے پر سعودی عرب میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی، تجارتی معاہدے میں سرمایہ کاری کو حتمی شکل دینے پرکام کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دے گا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام کرسکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کا ایم او یو طے پاگیا ، وزیر آئی ٹی اور سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈآئی ٹی نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

    ایم او یو کے تحت پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام کرسکیں گی اور پاکستانی کمپنیاں سعودی شہریوں کوآئی ٹی کےشعبےمیں تربیت فراہم کریں گی۔

    اس حوالے سے وزیرآئی ٹی عمرسیف نے کہا کہ دونوں ممالک کی کمپنیاں اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام شروع کریں گی، سعودی عرب کے تعاون سے چِپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

    عمرسیف کا کہنا تھا کہ الیکڑک وہیکلزلیتھیم بیٹرِیوں کی پیداوارکےلیےتعاون کوفروغ دیا جائے گا، دونوں ممالک زرعی اور کان کنی کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر

    پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر

    راولپنڈی : پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ، مشترکہ تربیتی ’’البتارون ‘‘مشقیں2ہفتےتک جاری رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ تربیتی مشقیں البتار ون اختتام پذیر ہوگئیں۔

    چیراٹ میں منعقدہ اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی اور مشق کے آخری دن کی مختلف ڈرلز کا مشاہدہ کیا۔

    دو ہفتے طویل مشقوں کا آغاز 22 اگست کو ہوا، جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں سمیت کامبیٹ ایوی ایشن نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    تقریب کا اختتام فلائی پاسٹ کے ساتھ ہوا، اس مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا تھا، جس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز سمیت مستقبل میں فوجی تعاون اور تجربات کا تبادلہ شامل ہیں۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ کسٹمز امور میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی، جس کے تحت دونوں ممالک میں کسٹمز سے متعلق امور میں تعاون اور باہمی معاونت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری،کمرشل فراڈ،ممنوعہ اشیااور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ کسٹمز امور میں تعاون کےمعاہدے کی منظوری دے دی ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں کسٹمز سے متعلق امور میں تعاون اور باہمی معاونت ہوگی ، سعودی عرب کیساتھ معاہدہ کئی حوالوں سے پاکستان کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

    حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ معاہدے سے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی چوری کے خطرات کم ہوں گے۔

    معاہدے سے متعلق بین الوزارتی مشاورتی عمل مکمل کیا گیا، اس حوالے سے وزارت داخلہ،دفاع،تجارت ،وزارت خارجہ سے مشاورت کی گئی جبکہ وزارت قانون و انصاف سے معاہدے کے مسودے کی توثیق بھی کرائی گئی۔

  • آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے ثمرات، سعودی سفیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل سے متعلق ایک ارب ڈالرسے زائد کے معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے سعودی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی ڈیپازٹ کو بھی بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، یہ اقدامات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

    نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان 1947ءمیں جب معرض وجود میں آیا تو سعودی عرب ان پہلے ملکوں میں شامل تھا، جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور مدد فراہم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بانی سے لے کر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان تک سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی و مالی مدد کی۔

    سعودی سفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی اور گہرے ہیں اور تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کےدرمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب گرین معاہدے کی انوکھے انداز میں شروعات

    پاکستان اور سعودی عرب گرین معاہدے کی انوکھے انداز میں شروعات

    اسلام آباد: معاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کا پرچم تھامےسعودی عرب کے سمندر میں اتر گئے اور بحیرہ عرب کے گہرے پانی میں آدھا گھنٹہ تک غوطہ خوری کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب گرین معاہدے کی انوکھے انداز میں شروعات ہوگئی ، معاون خصوصی ملک امین اسلم پرچم تھامےسعودی عرب کے سمندر میں اتر گئے۔

    معاون خصوصی ملک امین اسلم اور سعودی شہری نے دونوں ممالک کے پرچم لہرا دئیے، ملک امین اسلم نےپرچم تھامےبحیرہ عرب کےگہرے پانی میں آدھا گھنٹہ تک غوطہ خوری کی۔

    غوطہ خوری کامقصد دونوں ممالک سمندری آلودگی کےخاتمے،آبی حیات کےتحفظ میں مل کر کام کریں گے۔

    املک امین اسلم نے سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کادورہ کیا اور نئےدرخت لگانے،فضائی اورسمندری آلودگی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور سعودیہ پارٹنر بن گئے۔

    یاد رہے 9 فروری کو وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشن گرین مڈل ایسٹ کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرین ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے۔

    پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ ہر طرح کے پودے لگانے میں معاونت کرے گا، سعودی عرب شجر کاری کے لیے پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریں دے گا، جب کہ پاکستان شجرکاری کے لیے سعودی عرب کو تیکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔