Tag: پاکستان اور سعودی عرب

  • پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات،  دو طرفہ تعلقات کیلئے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل پر اتفاق

    پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات، دو طرفہ تعلقات کیلئے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل پر اتفاق کرلیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں سعودی وفد کی قیادت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اور پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔

    مذاکرات میں کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئے اور وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ اوروفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب میں مذہبی ،ثقافتی اورگہرے برادرانہ مراسم ہیں ، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، سعودی عرب کی خود مختاری،سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کےدلوں میں سعودی عرب کیلئےوالہانہ عقیدت ہے، سعودی عرب کی خوشحالی ،تعمیروترقی کواپنی ترقی سمجھتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک کےتنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے اور اوآئی سی میں مثبت کردار پر سعودی قیادت کےشکر گزار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح روابط سے پاکستان،سعودی عرب میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی، مشکل حالات میں پاکستان کو معاونت پر سعودی قیادت کے ممنون ہیں، مذاکرات میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    افغان مسئلے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے مزید کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے عالمی برادری افغان قیادت پر زور دے ، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا پر امن سیاسی حل نکالاجائے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مؤثر حکمت عملی سےکورونا صورتحال دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے،توقع ہے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پرنظر ثانی کی جائے گی۔

    وفود کی سطح پر مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کیلیے معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ تیار ہوگیا ، سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی۔

    گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں۔

    سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے مارچ کے آخر میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ‏

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان ‏اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔

  • ٹیکنالوجی کے میدان  سے بڑی خبر، پاکستان اور سعودی عرب سمیت7ممالک نے اہم فیصلہ کرلیا

    ٹیکنالوجی کے میدان سے بڑی خبر، پاکستان اور سعودی عرب سمیت7ممالک نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کرتے ہوئے آرگنائزیشن قائم کرلی، جسمیں سائبر سیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خطےمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، پاکستان، سعودی عرب سمیت7ممالک نے ڈیجیٹل کو آپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کرلیا۔

    7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کر دی گئی ہے، کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز کردہ آرگنائزیشن کے قیام کی منظوری دی۔

    پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے تاہم بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔

    خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے، سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

    ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا، ممبر ممالک کے آئی ٹی وزراء کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس ادارے کے قیام سےعلاقائی ممالک کےمابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کےفروغ میں مددملے گی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار دے دیئے، سعودی سفیر نے کہا پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیر نواف بن سعیداحمدالمالکی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

    چوہدری سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کوچٹان سےمضبوط قراردیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑعوام کیلئے قابل فخرہیں، سعودی عرب اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں سعودی عرب کندھےسےکندھاملاکرچلتاہے، دونوں ممالک کےعوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات2بھائیوں جیسےہیں، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 آج طے ہونے کا امکان

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 آج طے ہونے کا امکان

    جدہ : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ2020 آج طے پانے کا امکان ہے ، پیرنورالحق قادری سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرصالح بن بنتن سے مذاکرات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امور کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج سعودی وزارت حج وعمرہ کادورہ کرےگا ، پیرنورالحق قادری سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرصالح بن بنتن سے مذاکرات کریں گے، جس میں حج معاہدہ2020 آج طے پانے کا امکان ہے۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2020 کیلئے خدمات کی فراہمی کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں حجاج کرام کو مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق مذاکرات میں پشاور، لاہور، کراچی ،ملتان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا اور پاکستان کیلئے5ہزاراضافی حج کوٹے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

    حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کےلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی ، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا ہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے ، وزارت مذہبی امور3 سال کیلئے ایڈوانس حج عمارات سستی کرائے پر لینا چاہتی ہے ، کابینہ نےمنظوری دی توپھرسپریم کور ٹ سےاجازت لی جائے گی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 چار دسمبر کو طے ہوگا

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 چار دسمبر کو طے ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ2020 4دسمبرکو طے ہوگا ، حج معاہدے کیلئے وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ حج معاہدہ 2020 کیلئے وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور سعودی عرب روانہ ہوگئے ،عمرہ ادائیگی کے بعد وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور دفترامورحجاج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈی جی حج وفد کو حج انتظامات2020 پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ پاکستانی وفد سعودی وزارت حج وعمرہ سمیت دیگر شعبوں کے دورے اور اہم ملاقاتیں کرے گا، ملاقاتوں میں حجاجِ کرام کی تجاویزکی روشنی میں مزیدبہترسہولتوں کی فراہمی پربات ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب میں مرکزی حج معاہدہ 2020بدھ 4دسمبر کو طے ہوگا اور پاکستانی وفد 8 دسمبر کو واپسی کیلئے سعودی عرب سے روانہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

    حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کےلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی ، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا ہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے ، وزارت مذہبی امور3 سال کیلئے ایڈوانس حج عمارات سستی کرائے پر لینا چاہتی ہے ، کابینہ نےمنظوری دی توپھرسپریم کور ٹ سےاجازت لی جائے گی۔