Tag: پاکستان اور عمان

  • پاکستان اور عمان کا جوائنٹ بزنس کونسل کو فعال کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور عمان کا جوائنٹ بزنس کونسل کو فعال کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور عمان کے درمیان جوائنٹ بزنس کونسل کو فعال کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

      اعلامیہ وزارت تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے عمانی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین فیصل الرواس سے ملاقات کی، عمانی چیئرمین نےپاکستانی مصنوعات کو عمانی مارکیٹ میں فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا پاکستان اور عمان کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، تجارتی حجم دو سے تین گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مزید کہا کہ عمانی چیئرمین نے جوائنٹ بزنس کونسل کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر عمان میں پاکستانی برانڈز کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

    عمانی سرمایہ کاروں کو پاکستانی بزنس کمیونٹی سے جوڑنے کے اقدامات پر اتفاق ہوا، فیصل الرواس نے کہا کہ عمان میں پاکستانی برانڈز کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

  • پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں اہم پیش رفت

    پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں اہم پیش رفت

    عمان : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری سے ملاقات میں عمانی وزیر ڈاکٹرمہدبن سید نے کہا عمان پاکستان میں افرادی قوت کے تبادلے سمیت سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں پیش رفت ہوئی ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے جاری ہے۔

    عمانی وفد کے دورہ پاکستان کے بعد حکومتی رہنمازلفی بخاری عمان پہنچ گئے، زلفی بخاری کے عمان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    زلفی بخاری کی عمانی وزیر افرادی قوت ڈاکٹرمہدبن سید سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    زلفی بخاری عمانی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان عمان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوگی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات کے نئے اورمضبوط دورکاآغاز کرنا ہوگا جبکہ عمانی وزیر کا کہنا تھا کہ عمان افرادی قوت کے تبادلے سمیت سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

    اس موقع پر زلفی بخاری نے عمانی وزیر برائے افرادی قوت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    خیال رہے رواں ماہ عمانی تاجروں کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت زلفی بخاری عمان گئے ہیں۔

  • پاکستان اور عمان کے درمیان شعبہ ہوا بازی کے فروغ کے لیے تعاون پر اتفاق

    پاکستان اور عمان کے درمیان شعبہ ہوا بازی کے فروغ کے لیے تعاون پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور عمان کے درمیان شعبہ ہوا بازی کے فروغ کے لیے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے مابین باہمی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور عمان کے ایرو ناٹیکل حکام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نئی ایوی ایشن پالیسی کے وژن کے مطابق شعبہ ہوا بازی میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے شعبہ ہوابازی کے فروغ کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، پاکستانی وفد کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے کی جبکہ عمانی وفد کی قیادت عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ سلیم حامد الحسینی نے کی۔

    پاکستانی وفد میں سی اے اے کے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری ائیرکموڈور ناصر رضا ہمدانی کے علاوہ سی اے اے اور ملکی ائیرلائنز کے اعلی افسران بھی شامل تھے۔

    عمانی وفد میں عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے علاوہ عمان ائیر اور سلام ائیر کے افسران شامل تھے۔