Tag: پاکستان اور قطر

  • پاکستان اور قطر کے مابین ثقافتی تبادلوں پربڑی پیش رفت

    پاکستان اور قطر کے مابین ثقافتی تبادلوں پربڑی پیش رفت

    اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (ICESCO) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس کے موقع پرنگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمٰن بن حمد بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عبوری وزیر اور ان کے قطری ہم منصب نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے ثقافت نے پاکستان اور قطر کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    عبوری وزیر نے ڈی جی ICESCO اور فلسطین کے وزیر ثقافت سے بھی ملاقات کی اور ثقافتی تبادلوں اور تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی۔

    وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے ایرانی اور صومالیہ کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی اور تعاون کے شعبوں اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    جمال شاہ نے دو روزہ کانفرنس کے دوران فلسطین اور کشمیر کی مدد پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کے مقصد اور جدوجہد میں مدد کرنے کے لیے، ICESCO اپنے دستکاروں، موسیقاروں، مصنفین اور فلم سازوں کے لیے خصوصی مواقع پیدا کرے جہاں وہ اپنے کام کو اسلامی ممالک اور باقی دنیا کے ساتھ پیش کر سکیں تاکہ وہ اپنے لوگوں کی امنگوں کی نمائندگی کر سکیں۔

  • پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان

    پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان

    اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قطر پہنچ گئے، پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورقطرکےدرمیان سرمایہ کاری اورتاریخی معاہدوں کاامکان ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قطر پہنچ گئے، وہ بدھ تک قطر میں قیام کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل بدھ کی رات وطن واپس پہنچیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر کی دعوت پر کل قطر کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان اوراعلیٰ سطح وفد بھی جائے گا، دورے میں وزیراعظم قطری قیادت سے تفصیلی مشاورت کریں گے جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

  • پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کا ا ہم معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کا ا ہم معاہدہ طے پا گیا

    اسلام آباد : پاکستان اور قطر کےدرمیان ایل این جی کااہم معاہدہ طے پاگیا ، معاہدے کے تحت قطرپاکستان کو10سال کیلئے3ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قطر کےدرمیان ایل این جی معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیرتوانائی عمر ایوب اور قطر کے وزیر توانائی نے معاہدے پر دستخط کئے، وزیراعظم عمران خان بھی معاہدے کی تقریب میں شریک تھے۔

    معاہدے کے تحت قطرپیٹرولیم کے بجائے قطرگیس کمپنی پاکستان کو10سال کیلئے 3ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔

    مشیر پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا ہے کہ معاہدےسے باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گے ، قطر کیساتھ ایل این جی کا بہترین معاہدہ وزیراعظم کی قیادت میں طے پایا ، قطر سے ایل پی جی اور پیٹروکیمیکلز کے حصول کیلئے بھی معاہدے ہوں گے۔

    اس موقع پر وزیرتوانائی قطرسعدانقلابی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کےدرمیان ایل این جی سےمتعلق معاہدہ تاریخی ہے ، مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کیلئے مزید تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

  • پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ

    پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے قطر کے ساتھ اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم سمیت اہم لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ، چیمبر آف کامرس اور ڈیولپمنٹ فنڈ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت لاہور اور پشاور میں قطری ویزا سینٹرز کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 63 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، قطر نے تجارت اور اقتصادی میدان میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان قطر کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے، جب کہ قطر نے پاکستان سے فیفا ایونٹ کے لیے مزید افرادی قوت کی درخواست کی ہے،قطر پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کرے گا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایک لاکھ پاکستانیوں کی بھرتی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے، امیر قطر کے وژن کے مطابق مزید کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔