Tag: پاکستان اور لندن

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے انچارجز عہدے سے فارغ

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے انچارجز عہدے سے فارغ

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے انچارجز کو فارغ کرکے نئے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے انچارجز عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہےدیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہےجبکہ لندن میں ارشد حسین کو بھی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا گیا۔

     ایم کیوایم کے ذرائع کے مطابق، مصطفی عزیز آبادی کو رابطہ کمیٹی لندن کا انچارج بنا دیا گیا ہے جبکہ عامرخان ،خالد مقبول صدیقی اورڈاکٹر نصرت کو جوائنٹ انچارج پاکستان رابطہ کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی کراچی اور لندن رابطہ کمیٹیوں کو تحلیل کرکے قمر منصور اور ارشد حسین کو ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔

  • قمرمنصورکا چیف جسٹس سےلاپتہ کارکنوں کانوٹس لینےکامطالبہ

    قمرمنصورکا چیف جسٹس سےلاپتہ کارکنوں کانوٹس لینےکامطالبہ

    کراچی: ایم کیوایم نے کارکن کی ہلاکت کے خلاف سندھ بھر آج میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے،قمر منصور نے چیف جسٹس سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا نے کی اپیل کی ہے۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر نیوز کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل کے خلاف یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔

    قمرمنصور نے لاپتہ افراد متعلق اصل حقائق جاننے کیلئے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کی، قمرمنصور کا کہنا تھا کہ کچھ پولیس افسران سادہ لباس میں گینگ چلارہے ہیں۔

     قمرمنصور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ایم کیو ایم کوکچلنےکی کوشش کررہی ہے،ان کا کہنا تھاکہ کسی نےکوئی جرم کیا ہے تو اسےعدالت میں پیش کیا جائے۔

     قمر منصور کا کہنا تھا کہ متحدہ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔

  • سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے، رابطہ کمیٹی

    سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قو می مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کا رکن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد عابد کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کا ایک اور واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے کیونکہ حکومت سندھ اور اس کے وزراء شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ محمد عابد کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118 کے کارکن محمد عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

  • بزرگوں اورہمدردوں کی مدد سے محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، رابطہ کمیٹی

    بزرگوں اورہمدردوں کی مدد سے محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے ذمہ داران اور کارکنان کو علاقوں کی نگرانی کے لیےکمیٹیاں بنانے کی ہدایت کر دی۔

    دہشت گردوں کے کسی بھی ردعمل سے ہوشیار رہنے کے لیے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے کارکنان و ہمدردوں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران کارکان اورہمدرد موجودہ حالات کے پیش نظر اردگردکے ماحول اورعلاقوں پرکڑی نظر رکھیں، بزرگوں اور ہمدردوں کی مدد سے محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اورفوری طورپر محلوں کی نگرانی کا کام شروع کیا جائے۔

    رابطہ کمیٹی نے اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی کہا ہے کہ وہ پولیس اور رینجرز حکام سے رابطہ رکھیں اور علاقوں میں رینجرز اورپولیس کے گشت کو مؤثر بنانے کیلئے بات چیت کریں رابطہ کمیٹی نے اراکین اسمبلی کو علاقوں میں بیریئرزلگانے کے حوالے سے بھی حکام سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

    فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موو منٹ کی رابطہ کمیٹی جے یو آئی کے امیر مو لا نا فضل الرحمان کے دہشت گردی کے تنا ظر میں دیئے گئے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    متحدہ قو می موو منٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی پر یس کا نفرنس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مو لانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیا، رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کا کہنا تھا کہ مو لا نا قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

    قمر منصور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کراچی دشمنی اور طالبان کی حمایت کررہے ہیں، فضل الرحمان کو طالبان دہشتگرد کیوں نظرنہیں آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے معاملے پر اکٹھی ہے اور مولانا فضل الرحمان اسے تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں اس طرح وہ ملک کو آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کا نفرنس میں جے یو آئی کے قائد نے حمایت اکیسویں ترمیم کی حمایت کی تھی لیکن اجلاس کے بعد مکر گئے۔

    ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غو ری نے مو لانا فضل الرحمان کے بیان کو قومی وحدت کے منافی قرار دیا۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے تین معطل ارکان بحال

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے تین معطل ارکان بحال

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں عامر خان، خالد مقبو ل صدیقی اورحیدرعباس رضوی کو بحال کر دیا گیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اور ہنگامی جلاس آج ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے معاملات پر غور و خوص کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان اور حیدر عباس رضوی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب یہ رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حیثیت سے تحریکی ذمہ داریاں انجام دیں گے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی ۔

  • ایم کیوایم کی کراچی ولندن رابطہ کمیٹی تشکیل

    ایم کیوایم کی کراچی ولندن رابطہ کمیٹی تشکیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن کا رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے ایک مشترکہ اجلاس ہوا، جس کی صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور اور رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشد حسین نے کی ۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے مختلف ناموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد 9افراد کے ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کیلئے جن ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا، ان میں کیف الوریٰ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، انبساط ملک ، ڈاکٹر سلیم دانش ، ڈاکٹر ایوب شیخ، قاسم علی رضا ، مصطفی عزیز آبادی ، اظہار احمد خان اور ارشد حسین شامل ہیں ۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے تجویز کردہ ناموں کی توثیق کردی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو پنجاب میں ضلعی عہدیدار باؤ انور کے قتل ردِعمل نہ آنے معطل کردیا تھا۔