Tag: پاکستان اور نیوزی لینڈ

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں ایک سو سینتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    شارجہ کے میدان میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز سے حساب کردیا، شاہینوں نے لاٹھی نے کیویز کے ہوش اڑا دئیے، پاکستان کے تین سو پینسٹھ رنز کے تعاقب میں مہمان کا ڈبہ صرف دو سو سترہ رنز پر گول ہوگیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیا تو محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے برق رفتار ترسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تین سو چونسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    ہدف کے تعاقب میں محمد عرفان کی نپلی تلی بولنگ نے کیویز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، رہی سہی کسر حارث سہیل اور بوم بوم آفریدی نے پوری کردی،پہاڑ جیسے ہدف کو دیکھ کر کیوی اوپنرز نہ جان لڑائی اور نہ ہی مڈل آڈر نے،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو سترہ رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، احمد شہزار کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    شارجہ:پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اوپننگ کی ۔ 63 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب محمد حفیظ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جنہوں نے 35 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 210 رنز پر گری جب احمد شہزاد 113 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی 210 رنز پر گری جب اسد شفیق کو ہینری نے 23 رنز پر آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری جنہوں نے 28 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیئے ۔ 300 رنز پر عمر اکمل بغیرکوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

     پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے اپنی 58 ویں نصف سینچری صرف 21 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے جارحانہ اننگز مجموعی طور پر 55 رنز اسکور کیئے، سرفراز احمد اور سہیل تنویر نے 30 اور 17 رنز اسکور کیئے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر میٹ ہینری رہےجنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

  • شارجہ: پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    شارجہ: پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

    سیریز کا تیسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ آخری تین ون ڈے میچز کیلئے قومی ٹیم میں انور علی اور یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا ہے۔ انجری کا شکار عمرگل ارو بلاول بھٹی پہلے ہی سیریز سے آؤٹ ہوچکے ہے۔

    ذرائع کے مطابق انجری کا شکار مصباح الحق بھی سیریز کے بقیہ میچز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ مصباح الحق کی غیر موجودگی میں شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

  • دوسرا ون ڈے:شاہین اورکیویز آج شارجہ میں مد مقابل ہونگے

    دوسرا ون ڈے:شاہین اورکیویز آج شارجہ میں مد مقابل ہونگے

    شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دوسرے میچ کے لئے شارجہ میں  پڑاؤ۔ ڈال دیا ہے . پہلے ون ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلندہے۔

    پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں، قومی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئے ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

    آل راونڈر محمد حفیظ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، کیوی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن بولنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد شارجہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔ کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پر عزم ہیں دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے سترہ رنز سے فتح سمیٹی۔دبئی کے صحرا میں پاکستان کا ایک اور امتحان برابری صورت میں ختم ہوا ۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری لیکن جلد ہی کیویز نے انھیں قابو کرلیا، دوسرا معرکہ بھی دبئی میں ہوا۔۔۔ کپتان شاہد آفریدی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    نپی تلی بولنگ کے سامنے کیویز زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ پر ایک چوالیس رنز تک محدود رکھا۔ آفریدی اور عمرگل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی باری آئی تو بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ احمد شہزاد نے تینتیس اور کپتان آفریدی نے اٹھائیس رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کیلئے کائل ملز اور جیمز نیشیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکےدرمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آٹھ دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ آج ہوگا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ آج ہوگا

     دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    دوسرے میچ میں کامیابی نہ صرف شاہینوں کو سیریز جتوادے گی بلکہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود روایتی حریف بھارت سے فاصلہ بھی مزید کم کردے گی۔

    سیریز ایک ایک سے برابر ہوئی تو پاکستان کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سرفراز کو اوپنر بھیجنے کا جو تجربہ کیا وہ کامیاب رہا۔

    سرفراز نے مینجمنٹ کے فیصلے کی لاج رکھی اور حریف بولرز کی ایسی دھنائی کی انہوں نے اسے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان جیت کی حقدار تھی۔ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے ہی شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

    دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہوگا، کپتان شاہد آفریدی نے سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    دبئی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹی ٹرافی کی نقاب کشائی کی، ٹرافی کو آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ جب بھی کرکٹ چھوڑیں ان کی ٹیم بہتر پوزیشن پر ہو۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم ہے، مقابلہ دلچسپ ہوگا۔

  • شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ: پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنالئے، برینڈن مکلم اور کین ولیمسن 153اور 76رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 351رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیاگیا، تاہم اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم تیرہ رنز بنا کر راحت علی کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ جبکہ کیوی جارحانہ بلے باز برینڈن مکلم اور کین ولیمسن ناٹ آوٹ کریز پر موجود ہیں۔برینڈن مکلم نے 153رنز بنائے ہیں جبکہ کین ولیمسن 76رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ: قومی ٹیم تین سواکیاون رنز بنا کرآؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ: قومی ٹیم تین سواکیاون رنز بنا کرآؤٹ

    شارجہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جو آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی موت کےسوگ میں ملتوی کردیا گیا تھا۔

    آج شروع کیا گیا،میچ کے آغاز میں آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی یاد میں شارجہ ٹیسٹ دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔فلپ ہیوز کی موت کے سوگ میں شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ملتوی کردیا گیا تھا۔

    جمعے کو میچ سے قبل فلپ ہیوز کو عقیدت پیش کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کھلاڑی اور آفیشلز بازو پر سیاں پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں ہیں۔

    شارجہ ٹیسٹ کا اختتام اب اتوار کے بجائے پیر کو ہوگا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک پاکستان کی پوری ٹیم 351 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ 197 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اظہر علی نے 39 مصباح الحق نے 38 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم کریگ نے سات شاہینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • شارجہ ٹیسٹ : حفیظ کی شاندارسنچری، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

    شارجہ ٹیسٹ : حفیظ کی شاندارسنچری، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

    شارجہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے ہیں

    شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، محمد حفیظ  کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے کے قریب ہیں، کپتان مصباح الحق بھی ان کے ساتھ 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، پروفیسر 178 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے اننگز میں 23 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

    شارجہ ٹیسٹ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے،حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی ساتویں سنچری بنائی، سچنری کے باوجود مصباح کے ساتھ مل کر حفیظ نے ایک سو اکیس رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی،حفیظ ایک سو اٹہتر اور مصباح اڑتیس رنز کیساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کرینگے۔