Tag: پاکستان اور چین

  • پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : پاکستان اور چین میں 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت منتقلی کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تحت پاک چین صنعتی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ، پاکستان اور چین میں 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت منتقلی کا تاریخی معاہدہ ہوگیا۔

    دونوں ممالک کی دو اہم تنظیموں کےدرمیان تاریخی معاہدہ طے پایا ، جس کے تحت جوتا سازی، چمڑےاورگارمنٹس شعبے میں جدید مشینری متعارف کرائی جائے گی۔

    معاہدےپر پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن اور چینی تنظیم گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسیشن کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

    وائس چیئرمین پسمیڈا محمد یاسین نے چین میں عالمی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی ، محمد یاسین نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کرے گا۔

    اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک چین تعاون اور سٹریٹجک ترقی کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تربیت کے ذریعے پاکستان کی لیبر مارکیٹ میں بہتری کے آثار ہیں۔

  • بھارت بے بس ! پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل

    بھارت بے بس ! پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا ، فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں بھی چینی ٹیکنالوجی اور پاکستان کی کامیابی کے معترف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین تعاون کے سامنے بھارت بے بس ہوگیا اور عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کرلیا۔

    پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا، پاک چین دفاعی تعاون کی برتری کا واضح مظاہرہ حالیہ کشیدگی میں دیکھا گیا۔

    جے ٹین سی اور پی ایل فیف ٹین میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مارگرائے، فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں بھی چینی ٹیکنالوجی اور پاکستان کی کامیابی کے معترف ہوگئے۔

    دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش کامیابی سے مکمل کرلی، جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔

    دی اکانومسٹ نے مزید کہا کہ اربوں ڈالرز کے بھارتی رافیل طیارے چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں بےاثر ثابت ہوئے۔

  • ایم ایل ون معاہدہ : پاکستان اور چین  نے  بڑا فیصلہ کرلیا

    ایم ایل ون معاہدہ : پاکستان اور چین نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان اور چین نے ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ریلوے لائن ون کیلئے فیز ون اورٹو دونوں کے الگ الگ معاہدے ہوں گے، فیزون کے تحت 3.2ارب ڈالرکا نیا معاہدہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فیز ٹوکیلئے معاہدےسےقبل فیزیبلٹی اسٹڈی فرسٹ فیزمکمل ہونے کےبعد ہوگی اور پہلے فیز میں کراچی سےحیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہوگی۔

    ایم ایل ون کے سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی، رواں ماہ چینی حکام کیساتھ معاہدے کیلئے فنانسنگ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو فائنل کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ فیز ون کےتحت ایم ایل ون کیلئے چین سےلانگ ٹرم فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایم ایل ون کیلئے پاکستان چین سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے چین کیساتھ ایم ایل ون کیلئے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی تاہم ایم ایل ون کیلئے چین کیساتھ یکمشت معاہدہ کرنےپر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

  • پاکستان اور چین کا سی پیک کی 5 نئی راہداریوں پر کام شروع کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور چین کا سی پیک کی 5 نئی راہداریوں پر کام شروع کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور چین نے پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر کام شروع کرنے پر اتفاق کرلیا، جن میں انوویشن کوریڈور، لائیولی ہْڈ کوریڈور شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا بھرپور آغاز ہوگیا۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کی پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر تیزی سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کردیا، ان اقتصادی راہداریوں میں انوویشن کوریڈور،لائیولی ہْڈ کوریڈور،گرین انرجی کوریڈور، ریجنل ڈولیپمنٹ کوریڈور اور روزگار کی تخلیق کے لییکوریڈورز شامل ہیں۔

    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ترقی اورخصوصی اقدامات احسن اقبال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی راہداریاں ترقی،ذریعہ معاش، جدت پسندی، سبز توانائی، اور علاقائی رابطے پر مرکوز سی پیک فیز II کا حصہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان اور چین نے ان پانچ راہداریوں پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، جوپاکستان کے ‘5 Es فریم ورک’ کے ساتھ منسلک ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘5Es فریم ورک ، اقتصادی بحالی کے لیے پانچ ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرتا ہے ، جن میں برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، توانائی اورانفراسٹرکچر اورمساوی بنیاد پرنوجوانوں کوبااختیار بنانا شامل ہیں۔

    سی پیک کے نئے اقدامات کے تحت ‘لائیولی ہْڈ کوریڈور’ کا مقصد آبادی کو اعلیٰ درجے کی سہولیات فراہم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    دوسری جانب ‘انوویشن کوریڈور’ کے تحت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئے منصوبوں کا آغاز اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی مہارتیں فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

    سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کی توجہ صنعتی وتجارتی ترقی اورغیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ پر مرکوز ہے، پاک چین اقتصادی راہداری میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

  • پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا

    پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا

    اسلام آباد : پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا ، پاکستان کوملنے والی ہنگور کلاس سب میرینز ائیر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگورکلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ ہنگور کلاس سب میرین چائنہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن میں تیار کی جا رہی ہے۔

    پہلی ہنگور کلاس آبدوز اگلےبرس لانچنگ اورسی ٹرائلزمکمل ہونےکےبعدپاک بحریہ میں شامل ہوگی جبکہ 7دیگر ہنگور کلاس آبدوز یکے بعد دیگرے پاکستان نیوی میں شامل ہوں گی۔

    پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری کیلئے 2015 میں معاہدہ ہوا تھا ، جس کے تحت 4 ہنگور کلاس آبدوزیں چین اور 4 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کی جا رہی ہیں۔

    ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری پاکستان کی تاریخ کے بڑے دفاعی معاہدوں میں سے ایک ہے ، پاکستان کوملنے والی ہنگور کلاس سب میرینز ائیر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہیں۔

  • پاکستان اور چین کی بحری افواج کی بحری مشق ‘سی گارڈئینز 2023’ کا آغاز

    پاکستان اور چین کی بحری افواج کی بحری مشق ‘سی گارڈئینز 2023’ کا آغاز

    پاکستان اور چین کی بحری افواج کی بحری مشق سی گارڈئینز 2023 کا آغاز ہو گیا، اس بار سی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق سی گارڈئینز 2023 شروع ہوگئی، دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سی گارڈئینز سلسلے کی تیسری مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی جا رہی ہیں، اس بار سی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر ہو گا۔

    سی گارڈئینز 23 کی سب سے خاص بات چینی بحریہ کی سونگ کلاس یا ٹائپ 039 سب میرین کی شرکت ہے، عام طور پر کسی دوسرے ملک کے ساتھ بحری مشق میں آبدوز حصہ نہیں لیتی لیکن چینی آبدوز کا پاکستان نیوی کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لینا اس بات کا عکاس ہے کہ دونوں ملک اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری اور روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔

    پاکستان اور چین کے درمیان حربی تربیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، سی گارڈئِنز مشقوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا، پہلی سی گارڈئِنز مشق بحیرہ عرب جبکہ دوسری جولائی 2022 میں شنگھائی کے قریب منعقد کی گئی۔

    رواں برس پاکستان اور چین کی فضائی افواج نے بھی شاہین 10 جنگی مشقیں منعقد کی تھی۔

  • پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ بحری مشق ’’سی گارڈئینز ‘‘کے لئے تیار

    پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ بحری مشق ’’سی گارڈئینز ‘‘کے لئے تیار

    اسلام آباد : پاک بحریہ اورچینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق آئندہ ماہ منعقد ہوں گی، چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس بارسی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ بحری مشق ’’سی گارڈئینز ‘‘کے لئے تیار ہے، پاک بحریہ اورچینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق آئندہ ماہ منعقد ہوں گی۔

    سی گارڈئینز کے سلسلے کی تیسری مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہوگی، اس حوالے سے چینی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بارسی گارڈئینزکامحوربحری خطرات سےنمٹنےکیلئےمشترکہ حکمت عملی پرہوگا۔

    چینی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اسٹرٹیجک شراکت داری ، روایتی دوستانہ تعلقات کوفروغ دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان حربی تربیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

    سی گارڈئِنش مشقوں کا آغاز 2020میں ہوا تھا ، پہلی سی گارڈینز مشق بحیرہ عرب جبکہ دوسری جولائی 2022میں شنگھائی کےقریب منعقدکی گئی تھی۔

    پاکستان اور چین کی فضائی افواج نے بھی حال ہی میں شاہین 10 جنگی مشقیں منعقد کیں ، مشقوں میں پی ایل اے ایئرفورس کےجے 16 ،پاک فضائیہ کے جے 10سی ،جے ایف 17 طیار شامل تھے۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ

    پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ

    بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان 2 ارب ڈالرز برآمدات بڑھانے کا معاہدہ طے پاگیا، چینی کمپنی پاکستان سے لال مرچ اور گوشت سمیت دیگر مصنوعات درآمد کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تجارت گوہراعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین کے ساتھ ایک اور بڑا معاہدہ طے پا گیا، پاکستان چین کو گوشت اور مرچوں کی برآمدات بڑھائے گا، گوشت اور مرچوں کی برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان اور چین میں یہ معاہدہ نگران وزیر صنعت و تجارت گوہراعجاز کے دورہ چین کے دوران ہوا، ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت چینی کمپنی پاکستان کنسورشیم قائم کرے گیم، اس کے علاوہ چینی کمپنی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بھی شروع کرے گی۔

  • پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں ‘شاہین 10’ جاری

    پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں ‘شاہین 10’ جاری

    بیجنگ : پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 10 جاری ہے، پاک فضائیہ کے جے ٹین سی طیارے پہلی بار بیرون ملک مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 10 جاری ہے ، چین اور پاکستان کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں چین میں ہورہی ہیں۔

    چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقیں شاہین 10 چین کے شمال مغربی علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہیں اور شاہین سیریز کی 10ویں مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    فضائی دفاع، جوابی اقدامات، قبضے اور کنٹرول کے آپریشنز مشقوں میں شامل ہیں جبکہ مشترکہ تربیتی مشقوں میں جنگی منظرناموں کی تربیت پر توجہ دی جائے گی۔

    چینی میڈیا کے مطابق مشقوں میں آپریشنل حکمت عمل سمیت تربیت اور کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

    مشقوں میں لڑاکا اور دیگر طیارے ، زمینی افواج ، میزائل دستے، ریڈار اور سگنل کور بھی شامل ہیں اور چینی بحری ہوابازی کے یونٹ بھی مشترکہ تربیتی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پاک فضائیہ کے جے 10سی طیارے پہلی بار بیرون ملک مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں اور پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈرز بھی مشقوں میں شامل ہیں ، اس کے ساتھ پی ایل اے ائیرفورس کے جے 10 سی، جے 11 اور جے 16 بھی مشقوں میں حصہ ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ بحری اہداف کو نشانہ بنانے سمیت زمین سے فضا میں اہداف کو نشانہ بنانے کی مشق بھی ہو گی۔

    خیال رہے چینی اور پاکستانی فضائیہ نے "شاہین (ایگل)” مشترکہ تربیتی مشقوں کا آغاز مارچ 2011 میں کیا تھا۔

  • پاکستان  اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونے کا امکان

    پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ذرائع نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدےکے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6ارب50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، منصوبہ کی لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز سے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا تاہم پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

    منصوبے کے تحت کراچی تاپشاور1733کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ،دورویہ کیا جائے گا اور ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت پشاور تاکراچی ٹریک پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سےچلائی جائیں گی، منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے مکمل ٹریک کے گرد باڑلگانے کا پروگرام مؤخر کردیا گیا، صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی۔

    پہلےمرحلے میں صرف ایسے پھاٹک ختم کرکے اوورہیڈبرجز بنائےجائیں گے جہاں آبادی ہوگی، ایم ایل ون کے فریم ورک پر پاکستان اور چین نے مئی2017 میں دستخط کئے تھے ، جس کے بعد ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست2020میں منظوری دی تھی۔