Tag: پاکستان اور چین کے درمیان

  • پاکستان اور چین کے درمیان 20کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور چین کے درمیان 20کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور چمین کے درمیان 20 کروڑ ڈالر کے معاہدے طے پاگئے، معاہدوں پر دستخط چینی کمپنیوں کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 20 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کردئیے گئے، چیی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی نے کہا ہے کہ سی فوڈ، اسٹیل اور زراعت کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    کمرشل اتاشی نے کہا کہ چینی حکومت پاکستان، چین کے درمیان غیرمتوازن تجارتی حجم سے آگاہ ہے، پاکستان کے ساتھ غیر متوازن حجم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کے کام میں تیزی لائی جائے گی، منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ملک میں مصنوعات کی تیاری کے شعبے کو فروغ دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    خسرو بختیار نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون محض خصوصی زونز تک محدود نہیں ہونا چاہئے، دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر صنعتی تعاون کے تحت صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات شروع

    پاکستان اور چین کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات شروع

    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگئے ہیں، چینی وفد کی قیادت صدر شی چن پنگ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نوازشریف کررہے ہیں۔

    وفود کی سطح پر مذاکرات کے لئے وزیرِاعظم ہاؤس پہنچنے پر چین کے صدرشی چن پنگ کا استقبال وزیرِاعظم نوازشریف نے کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔

    چینی صدرشی چن پنگ کا کہنا ہے کہ  پاک چین دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاک چین دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ  باہمی تعاون کا اہم باب ہے۔

    چینی صدر نے کہا کہ پاک چین دوستی کا فروغ شاندار مستقبل کا ایجنڈا ہے، اعلی سطحوں کر رابطے اور تعاون کے فروغ پر بے حد خوش ہے۔

    شی چن پنگ نے کہا کہ پاک چین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، علاقائی  اور عالمی امور پر ہمارا مؤقف یکساں ہے، رواں سال پہلے غیر ملکی دورہ کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا۔

    وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا  ہے کہ چینی صدر شی چن پنگ کی آمد ہمارے لئے باعث فخر ہے، چین کے عوام نے ہمیشہ ہمارا پُرجوش استقبال کیا، چین کی خاتون اول کی آمد کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

    وزیرِ اعظم  نے کہا کہ دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پُر عزم ہے، چین ہمارا با اعتماد اور مضبوط دوست ہے، پاکستانی عوام عظیم دوست کے دورے کی بے تابی سے منتظر تھی۔

    ،