Tag: پاکستان اور چین

  • پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات، باہمی تعاون اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات زیر غور آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور چینی ہم منصب چن گانگ کی ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہوا۔

    اسٹریٹجک مذاکرات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو اورچینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔

    مذکرات میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات،باہمی تعاون،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےمعاملات زیرغور آئے۔

    یاد رہے چینی وزیرخارجہ چن گینگ پاکستانی دفترخارجہ پہنچے تو بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھی۔

    جس کے بعد پاکستان اور چینی وزرائےخارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعظم

    پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، دوستی میں خلل ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا چین کے دورے کی دعوت میرے لیے باعث فخر ہے، دونوں ملک سی پیک اور سرماریہ کاری کو فروغ دیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے میں بھی خوشحالی لائی جاسکتی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چین کا بیانیہ ترقی اور خوشحالی اور امن ہے، جو چین کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں ان کی پالیسیاں غلط ہیں، چین اس خطے میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ناقابل تسخیر ہے، عسکری لحاظ سے چین بہت مضبوط اور محتاط ملک ہے۔

    شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ ، کامیابی کا اہم دن

    پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ ، کامیابی کا اہم دن

    اسلام آباد : ڈائیووپاکستان اور چینی کمپنی اسکائی ویل کے درمیان معاہدے طے پاگیا ، چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کامیابی کا ایک اور اہم دن ہے جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان پہلا ملک ہو گا، جو بجلی بسوں پر جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائیووپاکستان اور اسکائی ویل کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں چینی سفیر نے کہا کہ آج دونوں ممالک کے درمیان کامیابی کا ایک اور اہم دن ہے ، پاکستان اور چین کی حکومت اور عوام مل کر کام کررہے ہیں ، پاکستان کےوزیر سائنس نے چین میں خود اداروں کے دورے کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ڈائیوو پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے ، ایک دن میں اکتالیس کمپنیوں کے عہدے داروں سے ملاقات کی، 10سال سے زائد کی پلاننگ نہیں کی جاسکتی پھر بہت سی تبدیلیاں آ جاتی ہے۔

    ،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ٹو ویل اور تھری ویلرز کی پاکستان چوتھی بڑی مارکیٹ ہے ، انھیں الیکٹرک پرتبدیل کر لیا جائے تو بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، الیکٹرک بسوں کا چلنا پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہو گی۔

    پاکستان کا سائنس وٹیکنالوجی میں آغاز شاندار تھا ، جب 1959 میں پاکستان نے اسپیس پروگرام شروع کیا ، اس وقت چین نے بھی اسپیس پروگرام شروع نہیں کیا تھا ، 70 اور 80 کی دھائی کی اسٹریٹجک غلطیوں کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔

    وزیراعظم اورآرمی چیف کے تعاون سےٹیکنالوجی کا سول ملٹری انٹرفیس بنا، آج تمام ماسک اور سینی ٹائزر پاکستان کے بنے ہوئے ہیں ، جب کورونا آیا تو ماسک اور سینی ٹائزر امپورٹ کررہے تھے ، آج پاکستان سینٹائزر اور ماسک کے ایکسپورٹر ہیں۔

    آرٹیفیشل انٹیلی جنس لوگوں کو بہتر قانونی رائےدے گی ، وکلا کو بھی سوچنا ہوگا کہ انھیں مستقبل میں کیا کرنا ہوگا ،فوادچوہدری

    مفتی منیب الرحمن کےلیےاحترام ہے ، میرےیا مفتی منیب کے کہنے پر چاند نےاپنا مدار تبدیل نہیں کرنا ،فوادچوہدری

    کراچی اور لاہور میں کچرے سے پیسے کمایا جاسکتا ہے، ہم نے انھیں اس حوالے سے خطوط بھی لکھے، چیف منسٹرز اور کاموں میں مصروف ہیں ، چین مدد کرےکہ کس طرح کچرے کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

    موبائل فون بھی پاکستان میں تیار ہوں گے جبکہ جنوبی ایشیامیں پاکستان پہلا ملک ہو گا جو بجلی بسوں پر جارہا ہے۔

  • ‘چین نے کورونا صورتحال میں جو امداد کی وہ ناقابل فراموش ہے’

    ‘چین نے کورونا صورتحال میں جو امداد کی وہ ناقابل فراموش ہے’

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سےمیٹھی اور سمندر سے گہری ہے، چین نے کورونا صورتحال میں جوامداد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے چین کےدیےگئے 1000وینٹی لیٹرزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سےمیٹھی اور سمندر سے گہری ہے، گزشتہ 4ماہ سے اس دوستی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی سفیرکےساتھ ہر میٹنگ میں تعاون بڑھتا گیا، چین نے کورونا صورتحال میں جوامداد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

    ٹڈی دل کے حوالے سے محمد افضل نے کہا کہ چین کی جانب سےلوکسٹ کے لئے50اسپرئیریونٹس مہیاکیےگئے، پاکستان میں لوکسٹ کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تشویش کی بات نہیں۔

    کورونا صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناکم ہوگیا ہےابھی ختم نہیں ہوا، عوام احتیاطی تدابیر کونہ چھوڑیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کراچی کے حوالے سے کہا کہ عدالتی احکامات کےمطابق کراچی کےسیوریج پرکام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، سوموارسے اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور بڑا معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : پاکستان اور چین میں ووکیشنل اسکولز میں کمپیوٹرز و دیگر سامان کی فراہمی کا معاہدے طے پاگیا، پروجیکٹ پر 4 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور ووکیشنل اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین میں ووکیشنل اسکولز میں کمپیوٹرز و دیگر سامان کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی، جس میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے شرکت کی۔

    تقریب میں پاک چین میں ووکیشنل اسکولز میں کمپیوٹرز و دیگر سامان کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ، حکومت کی طرف سے معاہدے پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور نوراحمدنے کئے۔

    اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پروجیکٹ پر 4 ملین ڈالر لاگت آئے گی ، چین ٹریننگ کمیشن کو سامان اور تربیت فراہم کرے گا اور منصوبے  کےتحت 17ووکیشنل اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    اس موقع پر پاکستان اور چین کے مابین معاشی و اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا، چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کیساتھ ہرشعبےمیں تعاون جاری رکھے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے چینی سفیر یاؤ جِنگ سے زراعت کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تبادلہ خیال کرنے کے لئے خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ چین پاکستان میں کسانوں اور عام عوام کی تربیت کے لئے پیشہ ور اور تکنیکی زراعت کے اداروں کو تعمیر کرے گا۔

  • صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر چین روانہ

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر چین روانہ

    اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے، ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کا مقصد چینی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے۔

    دریں اثنا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے، انھوں نے آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خبر دی کہ کل بیجنگ میں مزید پاک چین معاہدے ہوں گے، اور نئے معاہدوں کے تحت 2 نئے ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔

    اسد عمر نے لکھا کہ ورکنگ گروپس سی پیک، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ہوں گے، معاہدوں سے سی پیک معاہدہ انفرا اسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا، سی پیک کا نیا مرحلہ باہمی تعاون اور شراکت کو مزید وسعت دے گا، نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

    چین سے 2 بلک کارگو بحری جہاز کل کراچی پہنچیں گے، سخت حفاظتی اقدامات

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ توسیع کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اور اب تعاون کے شعبہ جات بھی بڑھ رہے ہیں اور شراکت داری کے منصوبے بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان اور چین کا کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بڑا اقدام

    پاکستان اور چین کا کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بڑا اقدام

    اسلام آباد : پاکستان اور چین نے کرونا وائرس سے ہر ممکن تحفظ اور بچاؤ کیلئے معلوماتی کتابچہ تیار کرلیا ہے ، کتابچے میں کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ،معلومات سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کرونا وائرس کوشکست دینے کے لئے پُرعزم ہیں، پاک، چین کاوشوں سے کرونا وائرس سے ہر ممکن تحفظ اور بچاؤ کیلئے معلوماتی کتابچہ تیار کرلیا ہے ، جس کا عنوان ’’کتابچہ برائے مزاحمتی وحفاظتی اقدامات کووڈ-19‘‘رکھا گیا ہے۔

    پاک چین کاوش سے معلوماتی کتابچے کو آسان اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے ، جس میں کرونا وائرس کی ابتدائی علامات ،معلومات سے  آگاہی فراہم کی گئی اور وائرس کے مختلف حالات، درجہ حرارت ودیگر اطلاعات سےآگاہ کیاگیا ہے۔

    کتابچے میں ماسک خصوصاً سرجیکل یا این 95 ماسک پہننے اور سوتی یا ریشمی ماسک سےگریز کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ ہاتھ دھونے، گھر، دفتر اور کھلے ماحول میں حفاظتی طریقہ کار بھی کتابچے کاحصہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : چین کی کرونا وائرس کیخلاف کوشش رنگ لے آئیں

    کتابچہ وباء کے دوران نفسیاتی ہم آہنگی، رابطے اور مختلف کیفیات پر رہنمائی فراہم کرتا ہے، کتابچے کی تیاری میں چینی سفارت خانے، ہیبے یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کا اشتراک شامل ہیں جبکہ نیشنل لائبریری، ریلوے، پاک چائناگلوبل پبلشنگ ہاؤس نے بھی تعاون کیا ہے۔

    خیال رہے چین میں کرونا وائرس دم توڑنے لگا، 80 ہزار متاثرین میں سے 67 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ متاثرین اورہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔

    واضح رہے کرونا وائرس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا اور اس کا شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا ، چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے تھے۔

  • پاکستانی خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار، چین نے معاہدہ کرلیا

    پاکستانی خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار، چین نے معاہدہ کرلیا

    بیجنگ : پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوگیا ، معاہدے کے تحت دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستانی اور چینی خلانوردوں کو مشترکہ طور پراب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد و تعاون فراہم کرے گا۔

    چین کی خلائی تحقیق کے قومی ادارے سی این ایس اے کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا کہ معاہدے سے دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

    پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر چین اور پاکستان کے خلائی تحقیق کے اداروں کے سربراہان نے دستخط کیے، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے اور خلابازوں کی تربیت کے ساتھ خلانوردوں اور خلائی مشنز کو خلا میں بھیجنے کے سلسلے میں مشترکہ طور پر تعاون کریں گے۔

    مزید پڑھیں : چین پاکستان سے ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کررہا ہے، وزیراعظم

    چین کا خلائی تحقیقی ادارہ سی این ایس اے اور پاکستان کا خلائی تحقیقی ادارہ سپارکو، چین پاکستان اسپیس کمیٹی تشکیل دیں گے، جس کی سربراہی خلائی اداروں کے سربراہان کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا چین پاکستان سے ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کررہا ہے، نوجوان آبادی کی بنیاد پرپاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت مواقع ہیں۔

    خیال رہے 9 جولائی کو پاکستان نے خلا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چائنہ کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائیٹ PRSS -1 اور پاکستانی انجینئرز کا تیار کردہ سیٹلائیٹ پاک ٹیس- 1 اے خلا میں بھیجے تھے۔

    دونوں سیٹلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے تھے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤژنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    دریں اثنا، پاکستان میں متعین جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے بھی آج جی ایچ کیوکا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    آرمی چیف اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

  • پاکستانی صحافیوں کے لیے چین میں 7 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    پاکستانی صحافیوں کے لیے چین میں 7 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    بیجنگ: پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 10صحافیوں نے حال ہی میں چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا اور وہاں کی قدیم رینمن یونیورسٹی کے زیراہتمام 7روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والے تربیتی کورس کیلئے یونیورسٹی کے انتہائی ماہر اور مستقبل شناس لیکچررز کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے دوطرفہ ترقی میں دونوں ممالک کے کلیدی کردار کے علاوہ تعلقات کو درپیش ممکنہ بیرونی خدشات پر پاکستانی صحافیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیالات کیا، ان لیکچررز میں ایگزیکٹو وائس ڈین ژونگ ژن، ایسوسی ایٹ پروفیسرزژوکوئی،شوجن کوئی،ہوانگ وی،اسسٹنٹ پروفیسر ژوگوانگ جیا شامل تھے جنہوں نے نہ صرف پاک چائنہ راہداری بلکہ ترقی کے آئندہ روڈ میپ پر مفصل لیکچر دیئے۔

    علاوہ ازیں دورے کے دوران پاکستانی صحافیوں کو چینی اخبار(چائنہ ڈیلی) اور چینی ریڈیو براڈکاسٹ( چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل) کے علاوہ چائنہ نیٹ اور سوشل میڈیاہب(سینا) کے دفاتر کا بھی دورہ کرایا گیا۔دونوں ممالک کے نشریاتی اور اشاعتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے یہ انتہائی کارآمد کاوش رہی۔

    پاکستانی صحافیوں نے بتایا کہ چینی ذرائع ابلاغ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی متاثر کن ہے جس سے کم سے کم وقت میں معیاری خبروں کی دنیا بھر کے کونے کونے تک باآسانی رسائی یقینی بنائی جاسکتی ہے ، چینی میڈیا کے نمائندوں نے اس موقع پر بتایا کہ چین کا ذرائع ابلاغ پاکستانی سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کرنے اور معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان فاصلے مٹانے کیلئے ایک اہم پیشرفت اور مثبت قدم ہے۔

    چینی ثقافت اور سیاحت سے واقفیت کیلئے پاکستانی صحافیوں کو بھی بیجنگ کے کئی اہم ورثوں اور مقامات کا دورہ کرایا گیا جن میں لاؤشے ٹی ہاؤس، شی شا ہائے،قومی گرینڈ تھیٹر،چاؤہینگ تھیٹر ،شہرممنوعہ اور دیوارچین شامل ہیں۔

    تربیتی سیشن میں پاکستان اور چین کے صحافیوں نے دونوں ممالک کے میڈیا ورکرز کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا ہے تاکہ عوامی اور سرکاری سطح پر تجارت اور ثقافت سمیت باہمی تعلقات کی مزید بہتری میں کردار ادا کیا جاسکے۔