Tag: پاکستان اور کرغزستان

  • کرغزستان میں پھنسے طلبہ کیلیے وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

    وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے کرغزستان سے طلبہ و دیگر افراد کو لانے کیلئے خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ کرغزستان کیلئےخصوصی پروازیں کل سے شروع ہوں گی پہلی خصوصی پرواز کل اور دوسری پرسوں پاکستانیوں کو لے کر پشاور پہنچےگی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ کےپی اور دیگر صوبوں کے لوگوں کی واپسی کیلئے مفت ائیرسروس کا بندوبست کیا ہے، بشکیک میں پھنسے پاکستانی 3333049-0343 اور 0955550-0344 رابطہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ محصور پاکستانی مفت ائیرسروس پہلے آئیے اور پہلے پائیےکی بنیاد پر حاصل کر سکتےہیں، کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ معلومات کیلئے 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے دو خصوصی پروازیں طلبا سمیت 180 سے زائد مسافروں کو لیکر وطن واپس پہنچ گئیں۔
    پاکستانی طلبہ سیمت تقریباً 180 مسافر بشکیک سے باحفاظت 2 خصوصی پروازوں کے ذیعے وطن پہنچ گئے۔ بشکیک سے 180 طلبہ اور مسافروں کو لیکر آنے والی پرواز کے اے 4575 نے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کیا۔

    پرواز کے اے 6571 طلبہ سمیت 180 مسافروں کو لیکر لاہور پہنچی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر طلبہ کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان آرہے ہیں، بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ رکھا گیا۔ بچوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا ہے، حکومت طلبا کے انخلا کو جلد یقینی بنائے۔

    اس سے قبل بھی پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر 180 سے زائد مسافروں کو لے کر پہنچی تھی، وزیر داخلہ محسن نقوی

  • پاکستان اور کرغزستان کےدرمیان زمینی،فضائی رابطے بڑھانے ‌اور ویزا شرائط نرم کرنے  پر اتفاق

    پاکستان اور کرغزستان کےدرمیان زمینی،فضائی رابطے بڑھانے ‌اور ویزا شرائط نرم کرنے پر اتفاق

     بشکیک :  وزیراعظم عمران خان اور کرغزستان صدر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زمینی،فضائی رابطے بڑھانے کا فیصلہ اور سیاحت کےفروغ کیلئے دونوں ممالک میں ویزا شرائط نرم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی کرغزستان کےصدرکودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق بشکیک میں وزیراعظم عمران خان اور کرغزستان کے صدر سورون بے جین بیکوف کی ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی۔

    وزیراعظم نے میزبان صدر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس منعقد کرانے پرمبارکباد پیش کی جبکہ کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان زمینی اور فضائی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ بین الوزارتی کمیشن بنانے اور سیاسی مشاورتی عمل کو تیز کرنے اور سیاحت کےفروغ کیلئے دونوں ممالک میں ویزا شرائط نرم کرنے پر اتفاق ہوا۔

    وزیراعظم عمران خان کی کرغزستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے غیررسمی ملاقات

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچے تھے ، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    بشکک میں روسی میڈیا کوانٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکودونوں ممالک کے درمیان بنیادی تنازع قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا حل چاہتا ہے، بدقسمتی سے بھارت کی طرف سے پیشرفت نہیں ہوتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا بھارتی الیکشن سے قبل مذاکرات کے لئے کوششیں کیں تاہم بھارت میں پاکستان مخالف سیاسی مہم نے ان کوششوں کونقصان پہنچایا، مسائل مذاکرات سے حل کرنا ہوں گے۔

    انھوں نے کہا تھامودی بھاری مینڈیٹ کےساتھ آئے ہیں چاہیں تو تعلقات بہتر اورخطے میں امن آسکتا ہے۔ نیٹ مسئلہ کشمیر کا حل صرف کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئیے۔بھارت کو کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔