Tag: پاکستان اور یو اے ای

  • ‘بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی’

    ‘بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی’

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردارطیارہ بہت جلد امارات سے پاکستان کیلئے پرواز بھرے گا۔

    جواد سہراب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای پاکستان میں پروازوں کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں ، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اے380 میں مسافروں کی اضافی گنجائش سے کرائے کم کرنے میں مدد ملے گی، دیگر شعبوں سمیت پاکستانی ایوی ایشن میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

    انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ضروری ہیں لیکن حالات کے مطابق اگر کچھ وقت بعد ہوجائیں تو مضائقہ نہیں۔

  • پاکستان اور یو اے ای میں مذاکرات، پاکستانی محنت کشوں کومزید آسانیاں فراہم کرنے پرغور

    پاکستان اور یو اے ای میں مذاکرات، پاکستانی محنت کشوں کومزید آسانیاں فراہم کرنے پرغور

    دبئی : پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی محنت کشوں کومزید آسانیاں فراہم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان کےوفدکی قیادت وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری اور یواےای وفد کی قیادت وزیر افرادی قوت نصیر بن الثانی کر رہے ہیں۔

    دونوں ممالک کی وزارتوں کی اعلی حکام بھی مذاکرات میں موجود ہیں، مذاکرات میں دونوں ممالک میں محنت کش اورمزدوروں کی سہولتوں سےمتعلق معاملات کا جائزہ لیا جارہے ہے۔

    مذاکرات کے دوران یواے ای میں پاکستانی محنت کشوں کومزید آسانیاں فراہم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے وزیر کی بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی

    اس سے قبل معاون خصوصی زلفی بخاری کی متحدہ عرب امارات کے وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت سمیت بے روزگارپاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پردوبارہ بحالی پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق ہوا، یواے ای وزیر کی بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سے بروقت تعاون پر یواے ای وزیر سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا تھا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔