Tag: پاکستان ایئرلائن

  • قومی ایئر لائن 80 مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی

    قومی ایئر لائن 80 مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی

    کراچی: قومی ایئر لائن کی ’با کمال سروس‘ نے ایک اور کمال دکھا دیا، 80 مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ کر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 732 کے مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ ہی پر چھوڑ آئی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کرنے کے بعد 80 مسافروں کا سامان جدہ ہی میں رہ جانے کا انکشاف ہوا، مذکورہ پرواز سے 195 کے قریب مسافر کراچی ایئر پورٹ پر پہنچے تھے۔

    تازہ ترین:  پروازوں کی منسوخی اور تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج

    جدہ سے پرواز آج صبح کراچی پہنچی تھی، سامان نہ پہنچنے کے انکشاف پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے، مسافروں کے احتجاج پر انھیں بتایا گیا کہ جہاز کم گنجایش والا تھا جس کی وجہ سے سامان کو جدہ ہی میں چھوڑنا پڑا۔

    ایئر پورٹ ذرایع کا کہنا تھا کہ سامان سے محروم مسافروں کو کل دوسری پرواز سے ان کا سامان پہنچانے کا دلاسا دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف آج ریاض سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 730 موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر اتار لی گئی ہے، ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا تھا کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی پرواز کو ملتان روانہ کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا عملہ مسافروں کو تمام سہولت فراہم کر رہا ہے۔

  • رزق حلال سے ہر محکمہ آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے: مولانا طارق جمیل

    رزق حلال سے ہر محکمہ آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے: مولانا طارق جمیل

    کراچی: مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہر محکمہ رزق حلال سمیت چند چیزوں کو اپنا لے تو آسمان کی بلندیوں کو چھو لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے پی آئی اے ملازمین و افسران سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ جو ہاتھ بچوں کو حلال کھلانے میں استعمال ہوتا ہے اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو جاتی ہے، رزق حلال کمانا بھی عبادت ہے۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہر محکمہ رزق حلال سمیت چند چیزوں کو اپنا لے تو آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے لیکن اگر جھوٹ، حرام اور بد اخلاقی آ جائے تو سب الٹ جائے گا، جس کو ہم نہ بچا سکیں گے۔

    انھوں نے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے ملازمین پی آئی اے کو 1980 والی دہائی میں واپس لے کر جائیں، ایسا ہونا کوئی مشکل نہیں ہے، سب محنت کریں گے تو پی آئی اے واپس اپنے اس مقام پر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری

    یاد رہے کہ تین دن قبل پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کا اوور ٹائم بحال کر کے انھیں خوش کر دیا تھا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

    پی آئی اے ہیومن ریسورسس کی جانب سے جاری احکامات کے تحت عید قرباں کے روز سے ملازمین کو اوور ٹائم کی ادائیگی کی جائے گی۔