Tag: پاکستان ایئرپورٹس

  • کسی کمپنی نے اربوں روپے کے ایئرپورٹ ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر میں حصہ کیوں نہیں لیا؟

    کسی کمپنی نے اربوں روپے کے ایئرپورٹ ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر میں حصہ کیوں نہیں لیا؟

    کراچی: ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ’’ای گیٹس‘‘ کی تنصیب کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نے ٹینڈر تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے ای گیٹس منصوبے میں کم وقت کے باعث کسی کمپنی نے ٹینڈر میں حصہ نہیں لیا۔

    ای گیٹس نصب کرنے کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے، اتھارٹی کے مطابق حکومت نے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مسافروں کو تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی کو ہدایت کی تھی۔

    محکمہ پاسپورٹ نے بھی اسی وجہ سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

  • 2021: پاکستانی ایئر پورٹس پر اربوں مالیت کی منشیات، سونا، غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی

    2021: پاکستانی ایئر پورٹس پر اربوں مالیت کی منشیات، سونا، غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی

    کراچی: رواں سال پاکستانی ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کی گئیں، جن میں اربوں روپے مالیت کی اشیا اور کرنسی ضبط کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے سال 2021 میں مختلف ایئر پورٹس پر کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

    ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر فورس کی کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کی منشیات، سونا اور اور غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق دو ہزار اکیس میں منی لانڈرنگ کی درجنوں وارداتیں ناکام بنائی گئیں، اور درجنوں ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    اس دوران 26.68 کلو گرام سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، ضبط کیے گئے سونے کی مالیت ساڑھے 25 کروڑ سے زائد ہے، جب کہ ضبط کی گئی 57 ملین سے زائد کی غیر ملکی کرنسی میں ڈالرز، برطانوی پاؤنڈز، یورو سعودی ریال اور دیگر کرنسیاں شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 95 کلو گرام ہیروئن اور 54 کلو گرام سے زائد آئس ضبط کی گئی، ہیروئین، آئس اور دیگر منشیات مختلف ممالک کو اسمگل کی جا رہی تھی۔

    ان کارروائیوں کے دوران مختلف برانڈز کی غیر ملکی شراب کی 265 بوتلیں بھی ضبط کی گئیں۔

  • یو اے ای کا پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پر اظہار تشویش

    یو اے ای کا پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اظہار تشویش پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی وزارت صحت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پر تشویش کے اظہار کے بعد این سی او سی نے وفاقی وزارت صحت اور سی اے اے کو خط لکھ کر ناقص ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف نوٹس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی سی اے اے نے پاکستانی ایئر پورٹس پر ٹیسٹ کو غیر معیاری قرار دیا ہے، اگست 2021 میں پاکستان سے 75 ہزار مسافر یو اے ای گئے، ان سب کے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا، جنھیں غیر معیاری قرار دیا گیا۔

    خط میں این سی او سی نے کہا ہے کہ غیر معیاری ٹیسٹ رپورٹس سے بیرون ملک پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس لیے ریگولیٹری اتھارٹی ایئر پورٹس پر لیبارٹریز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔

  • تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگ گئی

    تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگ گئی

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر کرونا وائرس کے پیش نظر پابندی لگا دی گئی ہے، اس سلسلے میں سی اے اے نے اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں اور عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    یہ ہدایت نامہ 31 اگست تک کار آمد ہوگا، اس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

    ہدایت نامے کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) مسافر کے علاوہ کسی کو پارکنگ سے آگے نہیں جانے دے گی۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بورڈنگ سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے، جہاز میں ماسک، گلوز اور حفاظتی سوٹ لازم قرار دیے گئے ہیں، بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم فل کرانا ایئرلائن کی ذمہ داری، مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگا۔

    جسمانی درجہ حرارت اور طبیعت کی خرابی کے باعث محکمہ صحت کا عملہ سفر کی اجازت نہ دینے کا پابند ہوگا، میڈیکل ایمرجنسی کے لیے جہاز میں ایک صف خالی رکھنی ہوگی، ایک سیٹ کے وقفے سے مسافروں کو بٹھایا جائے گا، مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے لازمی کرنا ہوگا۔

    دوران پرواز ماسک پہننا لازم، طبیعت کی خرابی پر عملہ کو اطلاع دی جائے گی، مسافروں میں کرونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گا، جہاز میں میڈیکل ایمرجنسی میں کھانا دیا جائے گا، بہ صورت دیگر کھانے پر مکمل پابندی ہوگی، دوران پرواز مسافرون کو 30 منٹ بعد سینیٹائزز فراہم کیا جائے گا۔