Tag: پاکستان بار

  • آزاد عدلیہ اور صحافت جمہوریت کے لیے لازم و ملزوم ہیں، پاکستان بار

    آزاد عدلیہ اور صحافت جمہوریت کے لیے لازم و ملزوم ہیں، پاکستان بار

    پاکستان بار نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آزاد عدلیہ اور صحافت متحرک جمہوریت کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت سے متعلق پاکستان بار کونسل جاری اعلامیے میں کہنا تھا کہ عدلیہ اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہیں۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا آزاد عدلیہ اور صحافت بنیادی حقوق کے تحفظ اور قانون کیلئے ضروری ہیں۔ پیشہ ورانہ صحافیوں کو بنیادی حقوق کیخلاف خطرات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

    پاکستان بار مذموم مقاصد کیلئے آزاد صحافت کی آواز کو دبانے کی مذمت کرتا ہے۔ میڈیا کی آزادی کی اہمیت اور بدنیتی پر مبنی تہمت آمیز مہمات میں توازن موجود ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیراخلاقی عمل میں ملوث یا بےبنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان بارعدلیہ اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے کوششوں کے حوالے سے چوکنا ہے۔

  • وکلا برادری کا غیر آئینی مطالبات کے خلاف کل ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    وکلا برادری کا غیر آئینی مطالبات کے خلاف کل ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے اور غیر آئینی مطالبات کے خلاف کل ملک گیر عدالتی با ئیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان بار اور سپریم کورٹ بارز کے نمائندوں کا ایک مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے غیر آئینی مطالبات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اعلان کیاکہ ملک میں کسی بھی قسم کی غیر آئینی تبدیلی ملک کے مستقبل کے لئے تباہ کن ہو گی اور ایسی کسی بھی تبدیلی کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں احتراز اور برد باری کا مظاہرہ کریں اجلاس میں قرار دیا گیا کہ شفاف اور غیر جانب دار انتخابات کے لئے غیر جانب دار اور خود مختار الیکشن کمیشن ہو نا لازمی ہے اس ضمن میں سپریم کورٹ ورکرز پارٹی فیصلہ کی روشنی میں قانون سازی کی جائے اجلاس میں کہا گیا کہ غیر قانونی ہلاکتیں وہ لاہور مین ہوں یا کسی بھی صوبے میں قابل مذمت ہیں اجلاس نے تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک کو بھی ملکی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔