Tag: پاکستان بزنس فورم

  • پاکستان بزنس فورم کا بھارتی کاروباری برادری کے بائیکاٹ کا اعلان

    پاکستان بزنس فورم کا بھارتی کاروباری برادری کے بائیکاٹ کا اعلان

    پاکستان بزنس فورم نے موجودہ صورتحال اور مودی ہتھکنڈوں کیخلاف بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر نے موجودہ صورتحال میں بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کو پاکستان کی سر زمین کے ذریعہ تجارت نہ ہونے کی صورت میں 1140 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے زرعی اجناس کی مد میں سالانہ تقریباً 640 ملین ڈالر کی درآمدات کرتا ہے وہ بھی اب بندش کے باعث متاثر ہوں گی۔

    چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ بھارت کا معمول ہے کہ چند سال خاموش رہنے کے بعد اچانک پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنے لگتے ہیں۔

    احمد جواد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جب تک بھارت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مسائل حل نہیں کرتا، تب تک مکمل تجارتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پہلگام ڈرامے کے بعد مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور بھونڈے الزامات کے بعد پاکستان حکومت نے بھی بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں جس کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-airlines-losing-rs-205-million-per-day-as-pakistans-airspace-closure/

  • گندم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لایا جائے، پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ

    گندم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لایا جائے، پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے گندم سپورٹ پرائس کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی بی ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لایا جائے، اگر اس معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو مڈل مین اس سے کروڑوں کمائے گا۔

    چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے ایک بیان میں کہ کہا کہ گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ فری مارکیٹ میکنزم پر حکومت نے جلد بازی کی ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر ابھی ایک سال باقی تھا۔

    احمد جواد نے کہا حکومت نے فری مارکیٹ میکنزم پر اسٹیک ہولڈرز سے مل کر جامع پالیسی نہیں دی، پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم کا ریٹ 2500 روپے فی من ہے، جب کہ اس کی قیمت کاشت 3200 روپے ہے۔


    گندم کی پیداوار : کیا کسانوں کو اس بار اچھی قیمت مل سکے گی؟ اہم رپورٹ


    انھوں نے کہا 2 سال سے گندم کی کاشت میں 700 روپے فی من نقصان کا سامنا ہے، غلط پالیسوں کی وجہ سے گندم کی کاشت کا ہدف اس سال پورا نہیں ہوا، 50 سال سے زائد سپورٹ پرائس کا سلسلہ اچانک بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

    پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا لگ رہا ہے حکومت دسمبر میں گندم درآمد کی طرف جائے گی، جب کہ ملک میں کٹائی شروع ہو گئی ہے، جس سے بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

  • پاکستان بزنس فورم  کا بجلی کے بڑھتے بلوں پر ملک گیر احتجاج کا الٹی میٹم

    پاکستان بزنس فورم کا بجلی کے بڑھتے بلوں پر ملک گیر احتجاج کا الٹی میٹم

    اسلام آباد : پاکستان بزنس فورم نے بجلی کے بڑھتے بلوں پر ملک گیر احتجاج کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں کا حال یہی رہا تو صنعتی شعبہ مکمل بند ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم نے بجلی کے بڑھتے بلوں پر ملک گیر احتجاج کا الٹی میٹم دے دیا ، پاکستان بزنس فورم کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مہنگے بجلی کے بلوں نے عوام اور کاروباری طبقہ کو مقروض کر کے رکھ دیا۔

    پاکستان بزنس فورم کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی اور عوام سڑکوں پر حکومت کی بے بسی کو للکار رہے ہیں، حکومت بجلی کی قیمت کو کم کرے اور بجلی کی چوری کی روک تھام کرے، ہر ماہ مفت بجلی کے یونٹس کو فوری ختم کیا جائے۔

    پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ برآمدی شعبہ اس وقت اپنے آرڈر پورے نہیں کر پا رہا، بجلی بلوں کا حال یہی رہا تو صنعتی شعبہ مکمل بند ہو جائے گا۔

    ان کا کہناتھا کہ حکومت سمجھنے کی کوشش کرے موجودہ ٹیرف قوم کی برداشت سے باہر ہے۔

  • ’معیشت 289 کے ڈالر ریٹ پر متحمل نہیں ہو سکتی مرکزی بینک فوری مداخلت کرے‘

    ’معیشت 289 کے ڈالر ریٹ پر متحمل نہیں ہو سکتی مرکزی بینک فوری مداخلت کرے‘

    اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ معیشت 289 کے ڈالر ریٹ پر متحمل نہیں ہو سکتی مرکزی بینک اس میں فوری مداخلت کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد کا کہنا ہے کہ فری فلوٹ پالیسی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، اقتصادی استحکام ملکی آئین پر عملدرآمد سے ہی آئے گا۔

    پاکستان بزنس فورم کا کہنا تھا کہ اسوقت معاشی حالت غیر معمولی ہےکوئی پالیسی نظر نہیں آرہی، اوپن مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنا ہوگا جس کے لیے  تمام جماعتوں کو چارٹر آف اکانومی پر آنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، آج بھی روپے کے مقابلے انٹربینک میں ڈالر کی قدر  میں 1.34 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 288.43 روپے پر بند  ہوا اس کے علاوہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 289 روپے میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکٹ میں ڈالر 295 روپے میں فروخت ہوا۔

  • ’ڈالر کی فری فلوٹ پالیسی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے‘

    ’ڈالر کی فری فلوٹ پالیسی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے‘

    اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں 100 روپے بڑھا، مہنگائی کی شرح میں 21 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سالہ اقتدار کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں 100 روپے بڑھا۔

    پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا کہ ایک سالہ دور میں مہنگائی کی شرح میں 21 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ڈالر کی فری فلوٹ پالیسی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔

    چوہدری جواد نے کہا کہ ملک کے معاشی نظام کو مہاتیر محمد اکنامک ماڈل کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کر رہا، بدقسمتی ہے کہ ہماری حکومتیں ہمیشہ آسان راستہ لیتی ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا غلطی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملکی کرنسی کا یہی حال رہا تو مڈل کلاس طبقہ سڑک پر آجائے گا۔

  • آئی ایم ایف پروگرام کی جگہ تجارت و زراعت کو ترقی دی جائے: پاکستان بزنس فورم

    آئی ایم ایف پروگرام کی جگہ تجارت و زراعت کو ترقی دی جائے: پاکستان بزنس فورم

    اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، زراعت ملک کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، ملک کو ترقی پر لانے کے لیے 18 ارب ڈالر کے ذرمبادلہ ذخائر کی ضرورت ہے۔

    فورم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معیشت کو 10 فیصد ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب پر مزید نہیں چلا سکتے۔

    پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ڈالراکاؤنٹ میں بھی رقم انٹرنیٹ بینکنگ سے منتقل کرنے کی اجازت دی جائے، اقدام سے غیر ملکی پاکستانی مزید ڈالرز مقامی بینکوں میں رکھیں گے۔

    فورم کی جانب سے کہا گیا کہ بینکوں اور منی ٹرانسفر ایکسچینج کو درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے، ملک کو غیر ملکی ترسیلات زر سے 30 بلین ڈالر سے زیادہ رقم مل سکتی ہے۔

    پاکستان بزنس فورم نے ترقی کے نئے انجن کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا کہ زراعت ملک کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان بزنس فورم نے ڈالر کی قدر میں  اضافے کو معیشت کی تباہی قرار دیدیا

    اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے ڈالر کی قدر میں  اضافے کو معیشت کی تباہی قرار دیا ہے۔

    پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد نے کہاہے کہ ڈالر کی قدر میں  اضافہ معیشت کی تباہی ہے، ڈالر کے اضافے سے افراد زر کی شرح 30 فیصد کو چھوئےگی۔

    چوہدری احمد جواد نے کہا کہ 2 سب میں ایک ڈالر کے مقابلے میں 30 روپے کی گراؤٹ ہوچکی ہے، جس سے ملکی قرضوں میں ڈھائی کھرب کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے پٹرولیم مصنوعات میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آئےگا۔

    پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر نے کہا کہ یہ اقدام اسٹیٹ بینک نے کس معیار پر کیا، یہ چند ڈالر کیلئے پالیسی ساز ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

  • سال 2022 معاشی طور پر پاکستان کے لیے بدترین سال قرار

    اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے سال 2022 کو معاشی طور پر بدترین سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اصلاحات کے ساتھ ریلیف اور بحالی کی ضروریات کو پورا کرنے میں توازن برقرار رکھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم نے سال 2022 کو معاشی طور پر بدترین سال قرار دے دیا، پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد کا کہنا ہے کہ معاشی پالیسیوں کا تسلسل ملک کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔

    چوہدری جواد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کی توقع ہے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 26 بلین ڈالر سے زائد کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصلاحات کے ساتھ ریلیف اور بحالی کی ضروریات کو پورا کرنے میں توازن برقرار رکھنا ہوگا۔

    بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا کہ سال 2022 میں روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں 49.30 روپے تک گرا، پاکستان کو بڑی معاشی طاقتوں کی ضرورت آن پڑی ہے، بحیثیت اسٹریٹجک پارٹنر آئی ایم ایف کوئی پائیدار حل نہیں۔

  • جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگےبڑھنےسےکوئی نہیں روک سکتا‘ اعزاز چوہدری

    جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگےبڑھنےسےکوئی نہیں روک سکتا‘ اعزاز چوہدری

    ڈیلس : امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں ہے، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے ڈیلس میں پاکستان بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات قدرے کم درجے پرہیں، دنیا تبدیلی کےعمل سے گزر رہی ہے جس کا اثرپاک امریکہ تعلقات پربھی پڑا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی ملکی امیج بہتربنانے میں کردارادا کرے۔


    امریکہ اور پاکستان کومسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا‘ اعزاز چوہدری

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شکاگو یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات پرپاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان تعلقات اہم ہیں، دونوں ممالک کومل کرمسائل کاحل نکالنا ہوگا۔


    اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جنوری کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔